DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Doctors at THQ hospital go on strike after a doctor is attacked and beaten
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹر فرحان پر دوران ڈیوٹی آہنی مکوں سے حملہ۔ ہسپتال ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی۔
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،06اپریل2022) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹر فرحان پر دوران ڈیوٹی آہنی مکوں سے حملہ۔ ہسپتال کی OPDبند کرکے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی۔ جبکہ DSPکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور SHOکہوٹہ عمر صدیق گجر نے ڈاکٹر فرحان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مریض، بوڑھے، بچے،خواتین ذلیل خوار ہوتے رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اطلاع کے باوجود اپنے آفس سے ہسپتال نہ آسکیں۔ ڈاکٹر فرحان نے شدید دباؤمیں آکر راضی نامہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے ڈاکٹر فرحان نے بتایا کہ گزشتہ روز (4) اپریل 2022بروز منگل بوقت 12بجکر 15منٹ پر ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود تھا۔ کہ مسمی نوید حسین ولد زاہد حسین نے جیب سے آہنی مکہ نکال کر مجھ تین مختلف وار کیئے۔ جس سے میرانا ک، ماتھے،بازو دائین ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزم نوید حسین ولد زاہد حسین ساکن لہتڑاڑ بالا بائیں تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر وں نے ہسپتال میں او۔ پی۔ڈی بند کر دی۔ مریض احتجاج کرنے لگے۔ اڑھائی گھنٹے بعد ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے مداخلت کر کے OPDکھلوائی۔ جبکہ مدعی ڈاکٹر فرحان نے ملزم نوید کے لواحقین سے شدید دباؤ پر راضی کر لیا۔ مریضوں اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کو آگاہ کرنے کے باوجوداے سی کہوٹہ نے ہسپتال آنے کی زحمت نہ کی۔ مریض تڑپتے رہے۔ ہڑتال ختم ہونے اور راضی ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے اے سی آفس میں ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کے ہمراہ ڈاکٹروں کو بھی طلب کیا۔ جس کی وجہ سے ہسپتال میں مریض ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محروم رہے۔ شہریوں نے اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق کے اس رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ میڈیاکو بھی اطلاع کرنے پر اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نالاں ہو گئیں۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 06 April 2022) Dr. Farhan of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta was attacked with iron fists while on duty. The doctors went on strike after closing the OPD of the hospital. Meanwhile, DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar and SHO Kahuta Umar Siddique Gujjar registered a case at the request of Dr Farhan and arrested the accused. The sick, the old, the children, the women were humiliated. Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq could not come to the hospital from his office despite the notification. Dr. Farhan came under intense pressure and gave his consent. According to the details, while registering the case in Kahuta police station, Dr. Farhan said that he was present on duty at the hospital on Tuesday, April 4, 2022 at 12:15 p.m. Accused Naveed Hussain son of Zahid Hussain took an iron rod out of his pocket and struck me three different times. Kahuta Police Station arrested the accused Naveed Hussain son of Zahid Hussain resident of Lehtarar Bala Bayain Tehsil Kotli Sattian District Rawalpindi. The strike was called off after a meeting was held with medical staff.
حافظ عدیل قریشی نے اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان
Hafiz Adeel Qureshi along with all his family members announced full support of Col (retd) Muhammad Shabir Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل 2022)
نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت حافظ عدیل قریشی نے اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا سیاسی پلڑا بھاری۔حلقے کی عوام کوپہلے نہ مایوس کیانہ ہی آئندہ کبھی مایوس کروں گا کامیابی کے بعد اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کروں گا تفصیل کے مطابق کہوٹہ محلہ نواز کالونی کے رہائشی نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت حافظ عدیل قریشی نے گذشتہ روز قبل اپنی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ بھلا کر اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیااس موقع پر کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے حافظ عدیل قریشی اور ان کے خاندان کے سبھی افراد کا شکر یہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ میں حلقے کی عوام کو پتہ ہے دسمبر2013میں PTIمیں شامل ہوااور آج تک اپنی جگہ پر قائم دائم ہوں اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں میرے دورمیں حلقے کی عوام کو پتہ ہے اداروں میں کرپشن کا نام نہیں تھا90کروڑ روپے کے کام کرائے ہیں انشاء آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کروں گاآخر میں کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت میں دعائے خیر کی۔
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں کھانے پینے کی نئی دوکانیں کھلنے روزے داروں کو سہولیات
Facilities facilities for people fasting in Dera Mushtaq Shah City
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل 2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں کھانے پینے کی نئی دوکانیں کھلنے روزے داروں کو سہولیات کہوٹہ شہر کے چکروں سے جان چھوٹ گئی۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتاق سٹی میں ماہ رمضان سے قبل سموسوں، پکوڑوں اور جلیبی کی نئی دوکان کھلنے سے روزے دوروں کو کافی سہولت میسر ہوئی کیونکہ رمضان میں روزے دار کو روزہ کھولنے کے سموسے، پکوڑے کھانے کی بھی طلب ہو تی ہے ڈیرہ مشتاق سٹی میں سموسوں، پکوڑوں اور جلیبی کی نئی دوکان سے اہل علاقہ کو سہولت میسر ہوئی ہے کیونکہ ارد گرد کے گاؤں ساعی، بملوٹ،کلاہنہ، دکھالی، لونہ کھرانگ کلاں اور دیگر علاقوں کی عوام کو اب کہوٹہ آنے کے بجائے یہ اشیائے خوردونوش وہاں سے ہی مل جاتی ہیں۔
راجہ سعید احمدایک ماہ کی چھٹی پر سپین سے پاکستان آگے
Raja Saeed Ahmed leaves Spain for Pakistan on a month’s leave
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل 2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعید احمدایک ماہ کی چھٹی پر سپین سے پاکستان آگے اہر پورٹ پر ان کو ان کے بھائی چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اوردیگر عزیز واقارب نے ان کا استقبال کیاپرنٹ میڈیا کے نمائندے کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعید احمد مسلم لیگ رہنماء ن حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ اپنے ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے عوام کا کوئی بھی پر سان حا ل نہیں ہے مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے اللہ سے دعا ہے کہ وہ ملک کے عوامی لیڈر میاں محمد نواز شریف آئندہ کامیاب کریں تاکہ ملک میں ایک مرتبہ پھر خوشخالی آئے۔