DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; two killed in fatal accident at village Kanail bridge

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کنیل پل کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی کے مابین تصادم موٹر سائیکل سوار دو افراد جانبحق

مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل 2022)
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کنیل پل کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی کے مابین تصادم موٹر سائیکل سوار دو افراد جانبحق تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے کنیل پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو افراد جو کہوٹہ کی طرف آ رہے تھے کہ ایک نا معلوم گاڑی کے ساتھ تصادم ہوا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جن میں واجد علی ولد محمد امین ساکن فتح جھنگ اور سعید اختر ساکن راولپنڈی موقع پر دم توڑ گئے جسکو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Mator, Kahuta (Pothward.com Kabir Ahmed Janjua, April 4, 2022)
According to the details, two persons on a motorcycle collided with a vehicle near Kanail Bridge area of Kahuta police station. Two persons on a motorcycle including Wajid Ali son of Muhammad Amin resident of Fateh Jhang and Saeed Akhtar resident of Rawalpindi died on the spot and were shifted to THQ Hospital.

تحریک لبیک یا رسولﷺ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک پاکستانی کو حقیقی معانوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔

TLP is the only party that can make Pakistan a truly Islamic welfare state

مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل 2022)
تحریک لبیک یا رسولﷺ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے ایک بیان میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا آج کا پاکستان دیکھ کر اُنکی روحیں تڑپتی ہونگی انھوں نے انتھک محنت جدوجہد اور اپنی سیاسی جمہوری صلاحیتوں سے پاکستان کو حاصل کیا یہ ملک کلمہ کے نام پر حاصل ہوا اور قیامت تک قائم دائم رہے گا بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیکر یہ ملک حاصل کیا تھا تا کہ مسلمانوں کو ایک ا لگ اسلامی فلاحی ریاست دی جائے جہاں صرف اسلامی قانون ہو مگر بدقسمتی سے75سال گزرنے کے باوجود ہم اُنکے خوابوں کی تکمیل نہ کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں چند خاندانوں کی حکومت چلی آ رہی ہے ادارے تباہ کر دیے گے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیا رشوت منشیات فروشی سودی نظام اور ہر وہ کام جس کا اسلام نے منع کیا ہم کرتے ہیں تحریک لبیک یا رسولﷺ انکے خوابوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی تحریک لبیک یا رسولﷺ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک پاکستانی کو حقیقی معانوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔

رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے مذہبی طور سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے, چوہدری شفقت محمود

The month of Ramadan has a special religious significance for Muslims, says Chaudhry Shafqat Mahmood

مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل 2022)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے مذہبی طور سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ میں بندہ اپنے رب سے مزید قریب ہوجاتا ہے لیکن روزہ صرف روح کو ہی سکون نہیں بخشتا بلکہ اس کے بے شمارجسمانی فوائد بھی ہیں جو انسان کو بہت بیماریوں سے بچاتے ہیں رمضان کو مغفرت کا مہنیہ بھی کہا جاتا ہے اور اس ماہ مبارک میں اللہ رب العزت اپنے بندوں کے لیے ہر نیکی کا ثواب کئی درجے زیادہ کردیتا ہے چوہدری شفقت محمود نے مزید کہا کہ جب انسان پورے ماہ اپنے رب سے سارا سال کیے گئے گناہوں کی مغفرت طلب کرتا ہے تو اللہ قریب ہوجاتا ہے,روزہ انسان کو اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ بھوک اور پیاس کتنی بڑی اذیت ہے اگر انسان کو دو دن بھی بھوکا پیاس رہنا پڑ جائے تو اس کے لیے یہ ناممکن ہے، جب ہم روزہ رکھتے ہیں اور اللہ کی رضا کے لیے بھوکا پیاسا رہنا پڑتا ہے تو ہم میں تقویٰ پیدا ہوتا۔

راجہ معراج اسلم کی صاحبزادی کی تکمیل حفظ قرآن پاک کے موقع پر تقریب

Ceremony on the occasion of completion of memorization of Holy Quran by the daughter of Raja Meraj Aslam

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،04اپریل2022)—ممتازعالم دین پیرڈاکٹرصاحبزادہ ساجدالرحمن دربار عالیہ بگہار شریف نے کہا ہے کہ قران کریم فوز و فلاح کا دائمی منشور اور رشد و ہدایت کا مثالی سرچشمہ ہے جس میں ایک طرف حقوق اللہ کی پاس داری ہے تو دوسری طرف حقوق العباد کی ادائیگی کا پیغام ہے۔ وہ بانی صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی نواسی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی بھانجی اور راجہ معراج اسلم کی صاحبزادی کی تکمیل حفظ قرآن پاک کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن ہماری روحانی و جسمانی تسکین و شفا کا باعث ہے ا س میں پورا نظام حیات عطا کیا گیا ہے جس پر عمل پیراہو کر انسانیت اپنا کھویا ہوا وقار اور گمشدہ متاع عزیز یعنی جنت بھی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک اللہ تبارک وتعالیٰ کا وہ عطیہ ہے جو ہر شخص کو نہیں ملتا۔درحقیقت قرآن کریم وہ زندہ کتاب ہے جس نے پرانے توہمات اور تخلیقات کو مٹاکر ان کی جگہ ایسے اعمال کی بنیاد رکھی جو انسانیت کے لئے مفید اور کارآمد ہیں۔ قرآن پر عمل کرکے ہی دنیا وآخرت کی نعمت سے آراستہ ہوسکتے ہیں۔ روز مرہ پیش آنے والے مسائل کا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن وحدیث انسان کی روحانی وباطنی حیات کے لئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو آج دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی نواسی نے قرآن پاک مکمل کیا ہے وہ اس کے والدین اور خاندان قابلِ مبارکباد ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button