کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،اپریل،2022ء)—کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی لاہور میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات،مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے حلقہ این اے 57 کلرسیداں اور کہوٹہ سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ہفتہ کے روز لاہور میں پہلے خواجہ سعد رفیق اور عطا تارڑ سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور وزارت اعلی کے لیئے حمزہ شہباز کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی،ملاقات میں بلال یامین ستی بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے گزشتہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا جس میں وہ پی ٹی آئی کے غلام مرتضی ستی اور مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی کو شکست دے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے بعد ازاں انہوں نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی انہیں بزدار حکومت میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات بھی بنایا گیا تھا اور یہ ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔انہوں نےپوٹھوہار ڈاٹ کام کی جانب سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں کی تصدیق کردی اور کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے حلقے کی عوام کے مفاد میں کیا ہے وہ اب مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ یہ قصبہ مٹور کے بزرگ مسلم لیگی رہنما باوا غلام فرید کے فرزند ہیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03, April, 2022) * Raja Saghir Ahmed, PTI Member Punjab Assembly from PP-7 met opposition leader Hamza Shahbaz in Lahore and announced to join PML-N. According to details, Raja Saghir Ahmed, Member Punjab Assembly from PP7 Kallar Syedan and Kahuta constituency of National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi first met Khawaja Saad Rafique and Ata Tarar in Lahore on Saturday after which he met the Opposition Chamber of Punjab Assembly. I met opposition leader Hamza Shahbaz Sharif and joined PML-N assuring Hamza Shahbaz’s support for the chief ministership. Bilal Yameen Satti was also present in the meeting. Raja Saghir defeated PTI’s Ghulam Murtaza Satti and PML-N’s Raja Muhammad Ali and was elected a member of the Punjab Assembly. He later joined PTI after meeting Imran Khan in Bani Gala. He was also made the Provincial Parliamentary Secretary for Prisons in the Bazdar government He joined PML-N on Saturday. When contacted by Pothwar.com, he confirmed the news of joining PML-N and said that he has made this decision in the interest of the people of his constituency.
گاؤں کھڈ کا20 سالہ نوجوان چارہ کاٹتے ہوئے مشین کی زد میں آ کر اپنے بازو سے محروم ہو گیا
A 20-year-old man from village Khad lost his arm when he was hit by a machine while cutting food for cattle
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں کھڈ کا20 سالہ نوجوان چارہ کاٹتے ہوئے مشین کی زد میں آ کر اپنے بازو سے محروم ہو گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی تھی کہ 20 سالہ قمر محمود نوجوان مشین سے چارہ کاٹتے ہوئے اچانک اس کا بائیاں بازو مشین میں آکر کٹ گیا۔دریں اثناء کلر سیداں میں آتشزدگی کے واقعہ میں کمرے میں موجود بسترے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
زبردستی میری جیب سے 13 ہزار روپے کی نقدی، اور شناختی کارڈ بھی نکال لیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔
Man asking lift turns out to be robber
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،اپریل،2022ء)— معیز نواز سکنہ تھوہا خالصہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کلر سیداں میں گاڑیوں کا الیکٹریک مکینک ہوں اورگزشتہ روز شام پونے چھ بجے کے قریب کام سے فارغ ہو کرکلربائی پاس پیراں والے چوک میں گھر جانے کیلئے کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل سوار آیا جس نے لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا۔جب ہم پیکاں گاؤں کے پاس پہنچے تو وہ اپنا موٹر سائیکل کھیتوں کی طرف لے گیا اور مجھے تھپڑ مارنے شروع کر دئیے اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال کر میرے حوالے کر دواور پھر زبردستی میری جیب سے 13 ہزار روپے کی نقدی، ٹچ موبائل فون جبکہ دوسرا بٹنوں والا سادا موبائل فون اور شناختی کارڈ بھی نکال لیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔
ماہ صیام کے شروع ہوتے ہی مساجدمیں لوگوں کے رش میں قابل رشک اضافہ
With the beginning of the month of fasting, the people in the mosques increase
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،اپریل،2022ء)—ماہ صیام کے شروع ہوتے ہی مساجدمیں لوگوں کے رش میں قابل رشک اضافہ، کلر سیداں شہر کی درجنوں مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔کلر سیداں شہر میں سب سے بڑے زیر تعمیر مرکز ربانی مسجد و دارالعلوم ربانیہ ربانی کالونی مرید چوک میں بھی پہلی بار نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے اس کے علاوہ جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد شیخاں، جامعہ مسجد سیداں، حمزہ مسجد، بلال مسجد، نور مسجد، فیضان مدینہ، مکی مسجد، مدنی مسجد، مسجد سیدنا امیر حمزہ،جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ،جامعہ مسجد اقصیٰ، مسجد صدیق اکبر، سنہری مسجد، الرحمان مسجد، مسجد نوشاہی، مسجد عاشقان رسولﷺ، مسجد عاشقان محمد کے علاوہ کنوہا،چوآخالصہ، منیاندہ، سکرانہ، بناھل، دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری،شاہ باغ،نوتھیہ میں بھی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تعزیت
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،اپریل،2022ء)—کلر سیداں کے معززین علاقہ راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین، چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی، رانا زعفران، اکرام الحق قریشی، قاسم رضا قریشی نے سابق رکن اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کی ہمشیرہ کے انتقال پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔