مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل 2022) حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کی پی ٹی آئی چھوڑ کرمسلم لیگ ن میں شمولیت حمزہ شہباز سے ملاقات وزارت اعلیٰ کی وؤٹ دینے کا وعدہ جبکہ اگلے الیکشن میں راجہ صغیر احمد کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کی بھی یقین دہانی ذرائع تفصیلات کے مطابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد جو کہ آزاد حثیت سے 2018کے الیکشن جیت کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی انھوں نے گزشتہ روز مرکزی راہنما مسلم لیگ ن و امیدوار برائے وزارت اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور انکو وؤٹ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جبکہ ذراؤ کے مطابق راجہ صغیر احمد کو آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کی بھی یقین دہانی بھی کروائی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 3 April 2022) The dramatic change in the politics of PP-7 constituency, MPA Raja Saghir Ahmed, has left PTI and joined PML-N according to sources, Raja Saghir Ahmed, who had joined the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) after winning the 2018 elections met candidate Punjab Chief Minister Hamza Shahbaz and assured to vote for him and also announced to join PML-N. Hamza Shahbaz has also assured him to give Raja Saghir Ahmed the PML-N ticket according to sources.
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج کی تقسیم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل 2022) چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج کی تقسیم۔سینکڑوں،غریب، یتیم،بیوائیوں نے جولیاں اٹھا کر ملک کلیم حسین کودعاہیں دیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے اپنی رہائش گاہ پر سینکڑوں،غریب، یتیم،بیوائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج کی تقسیم کیا اس موقع پر مولانا حافظ صغیر احمد، حاجی ملک ابرار حسین،ملک ارشد محمود، ملک صوبیدار محمد وزیر، ملک صوبیدار فاروق، ملک صوفی محمد اقبال،ملک جواد، صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے کہا کہ تما م کام اللہ کی رضاء کی خاطر کر تا ہوں اللہ نے دیا ہے اسی کے دیے ہوئے مال میں رب کی راہ میں خرچ کر تاہوں میری دعا ہے اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں۔
تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کوماہ مقدس رمضان مبارک,ممبر پاکستان پیپلز پارٹی ایگزیٹیو کمیٹی ضلع راولپنڈی راجہ محمد شکیل کیانی
Ramadan Mubarak to all Muslims of the Islamic world, Member Pakistan Peoples Party Executive Committee Rawalpindi District Raja Muhammad Shakeel Kayani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل 2022) ممبر پاکستان پیپلز پارٹی ایگزیٹیو کمیٹی ضلع راولپنڈی راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کوماہ مقدس رمضان مبارک ہو رمضان المبارک کامہینہ اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے یہ حقیقت ہے کہ اس نعمت خداوندی سے ہمیں بارہا استفادہ کا موقع ملا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ماضی میں اس ماہ مبارکہ میں جن فیوض و برکات کو حاصل کرنا چاہیے تھا وہ ہم اس طرح حاصل نہیں کرسکے جس طرح نبی رحمت ﷺنے ہمیں تلقین کی تھی یا صحابہ کرام کا طریقہ رہاہے اس مہینے میں اللہ تعالی نے روزہ فرض اور قیام سنت قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ماہ میں اگر کوئی ایک نفل نیکی سرانجام دیتاہے تو اسے ایک فرض ادا کرنے کے برابر ثواب ملتاہے اور ایک فرض ادا کرنے والے کو ستر فرائض کے برابر اجر ملتاہییہ خیر خواہی اور غم خواری کامہینہ ہے ایک ایسا مہینہ جس میں مومن کارزق بڑھادیاجاتاہے۔ یہ مہینہ جہاں انفرادی اصلاح، تزکیہ نفس اور عبادات کاتقاضا کرتاہے۔ اور سب سے بڑی خیرخواہی تو یہی ہے کہ انسانیت اپنے خالق کائنات کے بتائے ہوئے طریقہ زندگی کو نہ صرف خوداختیار کرے بلکہ دوسروں کو بھی بندگی رب کے راستہ پر لگایا جائے تاکہ وہ اپنے نفس کی بندگی کی بجائے رب کی خواہش و مرضی کے مطابق اپنی پوری زندگی گذار سکیں۔