مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،2اپریل2022) سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کے صاحبزادوں عبد الوہاب مغل اور عبد العنان مغل نے کسٹ یونیورسٹی سے (بی ایس سی ایس)کی ڈگری حاصل کر لی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کے صاحبزادوں عبد الوہاب مغل اور عبد العنان مغل نے کسٹ یونیورسٹی سے (بی ایس سی ایس)کی ڈگری حاصل کر لی۔عبد الحمید مغل کے صاحبزادوں کو ڈگری حاصل کر نے پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل،سردار ارشد مجید،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔
Motor ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 April 2022) Abdul Wahab Mughal and Abdul Anan Mughal, sons of former Vice Chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal, graduated from Kaئst University (B.Sc.). According to details, political and social personality of Kahuta Tehsil, former Vice Chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal’s sons Abdul Wahab Mughal and Abdul Annan Mughal obtained B.Sc degree from Kaust University. Former Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar, political and social personality Mujeebullah Satti, young political and social personality Adeel Afzal, Sardar Arshad Majeed, journalist Kabir Ahmad Janjua have congratulated him and prayed for their further success.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے رمضان کے مقدس مہینے میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر رمضان سستے بازار میں تیاریوں کا جائزہ لیا
Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq reviewed preparations in Ramadan Cheap Bazaar on the instructions of Punjab Government during the holy month of Ramadan
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،2اپریل2022) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے رمضان کے مقدس مہینے میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر رمضان سستے بازار میں تیاریوں کا جائزہ لیا انھوں نے اس مرتبہ سبزی منڈی میں رمضان سستے بازار کو بڑے خوبصورت انداز میں لگانے کا اہتمام کیا خواتین مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کے علاوہ سٹالوں کی تعداد بڑھائی چینی آٹا عوام کو وافر مقدار میں مہیا کیا جائیگا بازار میں تمام ضروری سہولیات مہیا کیا جائے گا بازار میں تمام ضروری سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں عوام کو بازار سے کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش مہیا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے سستے بازار کے دورہ کے موقع پر بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ آٹے کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا میری کوشش ہے کہ عوام کو اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہر ریلیف ملے انھوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ ریٹ لسٹیں اویزاں کریں اور اسکے مطابق سامان فروخت کریں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا میری کوشش ہے کہ سستے بازار میں چکن گوشت سمیت تمام ضرور ت کی اشیاء کے سٹالوں کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو ایک چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں تاجر برادری رمضان کے اس مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس کہوٹہ نے جہاں علم کی شمع کو روشن کیا وہاں پر سالانہ سپورٹ گالہ کا انعقاد
Royal College of Science and Commerce Kahuta hosts annual support gala
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،2اپریل2022) جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشونما ساور کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی انتہائی ضروری ہے تعلیم یافتہ اور صحت مند بچے اور بچیاں معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس کہوٹہ نے جہاں علم کی شمع کو روشن کیا وہاں پر سالانہ سپورٹ گالہ کا انعقاد کر کے بچوں اور بچیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے پرسنپل رائل کالج عبدالراؤف قریشی اور انکے سٹاف نے ہمشیہ مذہبی تعلیمی اور کھیلوں کے میدان میں کالج کے طلباء و طالبات کی صلاحتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا کئی سالوں سے انھوں نے جس مشن کو جاری رکھا ہوا ہے وہ قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار راحیل کالج میں بچیوں کے سالانہ سپورٹس گالہ کے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی پروفیسر ھافظ عابد کھٹڑ، بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی،سردار عمران ایڈووکیٹ،حافظ قدیر اور ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر عبدالرؤف قریشی نے کہا کہ کوئی بھی کھیل ہو اس سے انسان کو سکون ملتا ہے خوشی ملتی ہے گروپ میں ایک دوسرے سے سیکھنے آپس میں اتحاد پیار و محبت کے رشتوں کو فروغ ملتا ہے انشا اللہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی اور دیگر سرگرمیاں بھی چلیں گی انھوں نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا بچیوں نے مختلف کھیلوں جن میں ٹیبل ٹینس، فٹ بال، رسہ کشی و دیگر شام تھیں میں حصہ لیا اخر میں پوزیشن لینے والی طلبات میں انعامات تقسیم کیے گے۔