DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Government Girls High School, Kanoha No. 1 hosted a grand ceremony on the occasion of Pakistan Day
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر1میں یومِ پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام
پنڈبینسو ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ارسلان بھٹی،01،اپریل،2022ء)—تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا جبکہ بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو شو اور یومِ پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں (مردانہ) داؤد اختر کیانی تھے۔ ڈپٹی ڈی ای او داؤد اختر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دنیا میں انقلات فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے اور وطن کی درخشاں ستارے معاشی خوشحالی کا ذریعہ ہیں۔ ہیڈمسٹرس مذکورہ سکول روبینہ رفیق، پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ عنصر بیگم، پرنسپل ہائی سکول پھلینہ محمد رضا وینس، سابق صدر پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی، نمبردار اسد عزیز مغل، صدر پی ٹی یو مرکز چوآ خالصہ عدنان عباس، ناصر بھٹی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سکول کی تعلیمی کارکردگی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے طالبات اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ نظامت کے فرائض ٹیچرز راشدہ سلطانہ اور مہ رخ نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر اسد عزیز مغل نے 20ہزار اور ارشد محمود بھٹی نے10ہزار روپے کی عطیہ کیے۔ تقریب میں سینئر صحافی راجہ محمد سعید اور قرب و جوار کے سکولوں کی ہیڈمسٹرسز اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
Pind Bainso ( Pothwar.com, Arsalan Bhatti, April 01, 2022) (The event started with recitation of Holy Quran and Naat Rasool Maqbool) while children gave speeches on national songs, tableau show and Pakistan Day. The special guest of the function was Deputy Education Officer Kallar Syedan (Male) Dawood Akhtar Kayani. Deputy CEO Dawood Akhtar Kayani in his address said that no society can develop without education. Transformation in the world is possible only through the promotion of education and the shining stars of the country are the source of economic prosperity. Headmistress Rubina Rafique, Principal Girls Higher Secondary School Choa Khalsa Ansar Begum, Principal High School Pahlina Muhammad Raza , Former President PTU Arshad Mehmood Bhatti, Numbered Asad Aziz Mughal, President PTU Center Choa Khalsa Adnan Abbas, Nasir Bhatti Others expressed their views, praising the school’s academic performance and the hard work of the students and teachers in making the program a success. Teachers Rashida Sultana and Mehrukh performed the duties of the director. On this occasion, Asad Aziz Mughal donated Rs. 20,000 and Arshad Mahmood Bhatti donated Rs. 10,000. Senior journalist Raja Muhammad Saeed and headmasters and teachers of nearby schools were also present on the occasion.