مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل2022) 17 کروڑ کی لاگت سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں نئے بلاک کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے ہسپتال میں ایک پروقار تقریب کا انقعاد۔ وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی تقریباً 17 کروڑ کی فنڈنگ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں نئی بلڈنگ بنے گی جس کا افتتاح کر دیا گیا تقریب میں سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،سردار رضا، راجہ سعید، راجہ صدیق، طاہر ارشاد ستی،سردار مظہر اور سکندر ستی سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے نئے بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا سائٹ انجینئر کی طرف سے عوامی نمائندگان کو بریفنگ دی گئی اسی طرح تحصیل سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کی نئی بننے والی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے عوامی نمائندگان کو بریفنگ دی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں صدر پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علیوٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں کرنل وسیم اور نمبردار راجہ ندیم رشید کا ایک اہم کردار ہے جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ زبح خانہ چوک سے پنجاڑ چوک کنکریٹ اور پنجاڑ چوک سے کہوٹہ کلب تک کارپٹڈ سڑک بنائی جائے گی جس کا ورک آرڈر بھی جاری ہو چکا ہے اس کے علاوہ آڑی سیداں سے کہوٹہ کلب تک سڑک کا کام بھی اپریل میں شروع ہو جائے گا ہم نے تقریباً 70 فی صد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اگر ہمیں مزید موقع ملا تو اگلے ڈیڑھ سال میں ہم 100 فی صد منصوبے مکمل کر لیں گے بہت جلد کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس کی بلڈنگ کا ٹینڈر بھی ہونے والا ہے اسی طرح کہوٹہ شہر کیلئے واٹر سپلائی اسکیم متعلقہ محکموں سے منظور ہو چکی ہے اور امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں ٹینڈر ہو جائے گا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, April 1, 2022) Construction of new block and upgrade of THQ Hospital Kahuta at a cost of Rs. 17 crore. Federal Spokesperson Sadaqat Ali Abbasi, MPA Raja Saghir Ahmed, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan attended the function. A new building will be constructed at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta with a funding of about Rs. 17 crore by Saghir Ahmed. Dozens of PTI workers including Samina Bhatti, Sardar Raza, Raja Saeed, Raja Siddique, Tahir Irshad Satti, Sardar Mazhar and Sikandar Satti participated. A briefing was also given to the public representatives. Similarly, the new building of Tehsil Sports Complex Aliyot was inaugurated. On this occasion, District Sports Officer Shams Tauheed Abbasi briefed the public representatives. President of Pakistan Taekwondo Federation Col. Wasim Janjua in the construction of the sports complex Appreciating the efforts of, he said that Colonel Waseem and Raja Nadeem Rasheed have played an important role in the construction of Sports Complex which will be remembered in history. He further said in his address that A carpeted road will be constructed from Kahuta Club to which work order has also been issued. Besides, road work from Aari Syedan to Kahuta Club will also start in April. We have completed about 70% development work if If we get more opportunity, we will complete 100% of the projects in next one and half years. Soon the tender for the campus building of Kohsar University will be held. Similarly, the water supply scheme for Kahuta city has been approved by the concerned departments and hopefully. That there will be a tender in the next few days.
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی برساتی نالے پر پل کے حفاظتی جنگلے کی تعمیر
Construction of bridge safty fence at Dera Mushtaq Shah City kass
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل2022) ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی برساتی نالے پر پل کے حفاظتی جنگلے کی تعمیر کے لیے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے لاکھوں روپے اپنی ذاتی جیب سے دے عوام کا مسلہ حل کر دیا اہلیا ن علاقہ کی طرف سے علاقے کی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریبی سٹی ڈیرہ مشتاق شاہ میں ایک بہت بڑا برساتی نالہ ہے جس پر کئی فٹ لمبا پل تعمیر کیا گیا ہے اس پل کے دونوں سائیڈ پر حفاظتی جنگلہ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی حادثے کا خدشہ تھا انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا تھا اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے لاکھوں روپے اپنی ذاتی جیب سے دے کر حفاظتی جنگلے کی از سر نو تعمیر کا کام شروع کرادیا اہلیان علاقہ نے آگا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
قوم خوداری سے بنتی ہے,سردار ارشد مجید
The nation is formed by selfishness, Sardar Arshad Majeed
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل2022) پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم خوداری سے بنتی ہے بھکاری بننے سے نہیں وزیر اعظم عمران خان ہمیں پارٹیوں کو رنگ ونسل سے نکال کر ایک قوم بنانا چاہتا ہے ملک کا بچہ بچہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیتحریک انصاف جلسے میں لاکھوں کی تعدادعوام دیکھ کر مخالفین کے چھکے چھوٹ گئے ہیں غیر معمولی تعداد دیکھ کر (ن) لیگ والوں کو پتہ چل گیا ہے ملک کی عوام عمرا ن خان کیساتھ کھڑی ہے جلسے میں ملک کی عوام کے لاکھوں پر محیط ٹھاٹھیں مارتے سمند ر نے اپنی طرف سے یہ واضع پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک سے چورو ں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی جنگ لڑھ رہا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مدد شامل ہے اسی لیے تو عوام اپنے گھروں سے نکل کر خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں انشاء اللہ 2023میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی۔
کہوٹہ شہر اور گردنواح میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا
With the arrival of Ramadan in Kahuta city and its environs came a storm of inflation
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل2022) کہوٹہ شہر اور گردنواح میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے کروڑ پتی ہونے کی ٹھان لی سبزی فروٹ چکن مشروبات و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ انتظامیہ اور حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت اور دونمبر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں رمضان سے قبل ہی اضافہ کر دیا گیا حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی میں مبتلا غریبوں کی کسی کو فکر نہیں انتظامیہ ہر سال کی طرح اسی سبزی منڈی میں پینا فلیکس لگا کر اور چند کرسیاں لگا کر اسکو سستے بازار کا نام دیکر لاکھوں روپے کے جعلی بل بنا کر مال بنانے میں مصروف ابھی تک نہ تاجر برادری سے میٹنگ ہوئی نہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی گئیں شہر میں روزانہ ہزاروں روپے لیکر ریٹ لسٹ تقسیم کر دی جاتی ہے مگر انتظامیہ نہ اسکو اویزاں کرواتی ہے اور نہ اسکے مطابق عوام کو اشیاء فراہم کی جاتی ہیں انتظامیہ چند لوکل دوکانداروں کو جرمانے کر کے بڑے بڑے ذخیرہ اندوزاور ناجائز منافع خور مال کمانے میں مصروف کہوٹہ شہر میں کمیکل پوڈر ملا دودھ دہی جو روزانہ باہر سے تین چار ٹنکیاں رات کے اندھیرے میں آکر جاتے ہیں کھلی دودھ دہی والی دوکانوں پر60روپے کلو دے جاتے ہیں جسکو یہ آگے 140سے150روپے فروخت کرتے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کم ریٹ پر مہیا کرنے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ریٹ لسٹ کے مطابق سامان مہیا کی جائے۔