کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31،مارچ،2022ء) —علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے علامہ ڈاکٹر محمداقبال اور سیرت النبی ﷺکے ناموں سے دو ایکسیلنس سنٹرز قائم کئے۔ علامہ اقبال سنٹر کے لئے ملک کے ممتازمحقق اور ماہر اقبالیات پروفیسر فتح محمد ملک کی تقرری عمل میں لائی گئی جبکہ سیرت النبی ﷺسنٹر کے لئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے سیرہ کے سابق پروفیسر اور سابق نائب صدر، ملک کی ممتاز علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن کا تقرر عمل میں آیا۔ دونوں حضرات نے گزشتہ روز اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ملک کے علمی و تحقیقی حلقوں کی جانب سے ہر دوحضرات کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ھوئے انھیں مبارک باد پیش کی گئی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ساجد الرحمان دربارعالیہ مجددیہ یعقوبیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔
Kallar Syedan; Allama Iqbal Open University has established two centers of excellence under the names of Allama Dr Muhammad Iqbal and Seerat-un-Nabi. For the Allama Iqbal Center, the appointment of Prof. Fateh Mohammad Malik, the country’s leading researcher and expert in Iqbaliyat, was made, while for the Seerat-un-Nabi Center, The appointment of Sahibzada Sajid-ur-Rehman came into effect. Both gentlemen have assumed their responsibilities yesterday. The appointment of each of the two gentlemen was welcomed by the academic and research circles of the country and it was congratulated.
بکری کا بچہ سو فٹ گہرے کنویں میں جا گرا،جسے ریسکیو 1122نے بروقت آپریشن کے ذریعے اسے زندہ نکال لیا
Chauk Pindori; The baby goat fell into a 100 feet deep well, which was rescued by Rescue 1122 through the timely operation
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31،مارچ،2022ء) — بکری کا بچہ سو فٹ گہرے کنویں میں جا گرا،جسے ریسکیو 1122نے بروقت آپریشن کے ذریعے اسے زندہ نکال لیا۔ نئی آبادی چوکپنڈوی کے رہائشی ناصر محمود نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی تھی کہ نئی آبادی چوکپنڈوری میں واقع ایک تنگ کنویں میں اس کی بکری کا بچہ سو فٹ گہرے کنویں میں گر گیا ہے جس پر راولپنڈی اور کلر سیداں کی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورمشترکہ آپریشن کر کے بکری کے چار ماہ کے بچے کو زندہ نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔
مجھے اور میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا,ٹکا خان سکنہ پنڈ بینسو
Pind Bainso; My wife and I were also tortured, Tika Khan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31،مارچ،2022ء) — ٹکا خان سکنہ پنڈ بینسو کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں اپنے ملکیتی گھر واقع موضع پنڈ بینسو میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرا بیٹا محمد ریاض،بہو زاہدہ بی بی اور18 سالہ پوتی سونیا ریاض بھی میرے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔میرا بیٹا اپنی بیوی اور بیٹی کے کہنے پر گالم گلوچ کرتا ہے اور جانوروں کا گوبر اٹھا کر میرے کمرے کے سامنے پھینک دیتا ہے اور اب اس نے کانٹے پھینک کر میرے باہر نکلنے کا راستہ بند کر رکھا ہے۔گزشتہ روز میری پوتی اور بہو نے بلاوجہ گالم گلوچ شروع کر دی۔میں نے جب اپنے بیٹے محمد ریاض سے شکوہ کیا میں وہ آگ بگولا ہو گیا اور میرے دروازے پر پڑی چٹائی کو آگ لگا دی اور کہا کہ جب تک تم گھر خالی نہیں کرو گے جینا حرام کرتا رہونگا۔والد کے مطابق بیٹے نے اس کے گھر میں موجود ملکیتی فریج بھی زبردستی اٹھا کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔دو برس قبل میری بہو،پوتی اور بہو کے بھائی محمد جابر نے مجھے اور میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ کلر سیداں میں درج ہے۔
تبدیلی اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے,حاجی اخلاق حسین
Change has come to an end, Haji Akhlaq Hussain
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،31،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین اور جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ تبدیلی اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اب رسمی کاروائی باقی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان اور تبدیلی کے نام پر قوم کو گمراہ کیا حکومت ملنے کے باوجود عمران خان نظام بدل سکے نہ ملک میں کوئی تبدیلی لا سکے حکومتی وزرا نے بھی قوم کو ریلیف دینے کی بجائے ساری توجہ مخالفین کو گالیاں دینے میں گزار دی آئے روز بجلی گیس پٹرول مہنگا کر کے ملک میں مہنگائی کا سونامی لایا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے دھکیل دیئے گئے۔حکومت نے چار برس مخالفین کو گالم گلوچ کے سوا کچھ نہ کیا سیاسی مخالفین کو چن چن کر جیلوں میں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان ایوان کی اکثریت کھو چکے ہیں یہ بلاتاخیر مستعفی ہوں اور قوم شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی تیاری کرے۔