DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of K-1 Mart at Rehmat Jan Plaza Mator Road Kahuta

رحمت جان پلازہ مٹور روڈ کہوٹہ میں ک ۱ مارٹ کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2022)
رحمت جان پلازہ مٹور روڈ کہوٹہ میں K-1 مارٹ کا افتتاح سابق صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیا۔کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ مٹور روڈ میں بس سٹینڈ کے پاس رحمت جان پلازہ میں راجہ سلیم رضا (تھوہا خالصہ) کے کاروباری سنٹر K-1 مارٹ کا افتتاح ہوا۔ راجہ سلیم رضا (تھوہا خالصہ) کے کاروباری سنٹر K-1 مارٹ کا افتتاح تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سابق صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں جماعت اہلیسنت کے اہم رکن غلام مر تضیٰ صابری،طاہر ارشاد ستی،علی زیب کیانی،ناظم ظہور کیانی،ملک صحافی و کالم نگار ملک عامر محمود، صحافی کبیر احمد جنجوعہ،نوجوان صحافی و اینکر ارسلان اصغر کیانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اس موقع پرراجہ سلیم رضا (تھوہا خالصہ) کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں خیر و بر کت کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ K-1 مارٹ کے اونر راجہ سلیم رضا (تھوہا خالصہ) نے تمام معززمہمانوں کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 31 March 2022)
Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan inaugurated K-1 Mart at Rehmat Jan Plaza Motor Road Kahuta. A large number of political and social personalities participated. K-1 Mart, the business center of Raja Saleem Raza (Thoa Khalsa) was inaugurated. Raja Saleem Raza (Thoha Khalsa) Business Center K-1 Mart was inaugurated by a prominent political and social figure of Kahuta Tehsil, former member MC Kahuta, former President of PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan. Ghulam Murtaza Sabri, Tahir Irshad Satti, Ali Zeb Kayani, Nazim Zahoor Kayani, Malik, journalist and columnist Malik Amir Mahmood, journalist Kabir Ahmad Janjua, young journalist and anchor Arsalan Asghar Kayani and other dignitaries were present on the occasion. Raja Saleem Raza (Thoha Khalsa ) And a special prayer for the well-being of their business, while the owner of K-1 Mart, Raja Saleem Raza (Thoha Khalsa) expressed his special thanks to all the distinguished guests for coming.

مغل ویلفیئرسوسائٹی کے ضلعی آفس کا افتتاح

Inauguration of District Office of Mughal Welfare Society

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2022)
مغل ویلفیئرسوسائٹی کے ضلعی آفس کا افتتاح سر پرست اعلیٰ مغل ویلفیئرسوسائٹی عبدالمجید مغل نے افتتاح کیا جبکہ کثیر تعداد میں مغل برداری کے معززین نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتے قبل مغل ویلفیئرسوسائٹی کے ضلعی آفس کا افتتاح ہواافتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی سر پرست اعلیٰ مغل ویلفیئرسوسائٹی عبدالمجید مغل،معروف بزنس مین جاوید مغل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی شاہد مغل، ضلعی صدر ڈاکٹر تصدق،نمبردار تسلیم مغل سمیت کہوٹہ، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے مغل برادری کے معززین نے شر کت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک کے کونے کونے میں بسنے والے مغلوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کروں گاانہوں نے کہا کہدکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورتعاون لیتے ہوئے ہی انسان کو زندگی کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورحاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ بلاتفریق ایک دوسرے کی مدد کرنا تمام معاشروں کا خاصہ ہے دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

ماہ رمضان آنے والا ہے رمضان المبارک کامہینہ اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔شاہد اقبال مغل

Ramadan is one of the great blessings of Allah Almighty. Shahid Iqbal Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2022)
معروف مذہبی و سیاسی شخصیت شاہد اقبال مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ رمضان آنے والا ہے رمضان المبارک کامہینہ اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اس نعمت خداوندی سے ہمیں بارہا استفادہ کا موقع ملا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ماضی میں اس ماہ مبارکہ میں جن فیوض و برکات کو حاصل کرنا چاہیے تھا وہ ہم اس طرح حاصل نہیں کرسکے جس طرح نبی رحمت ﷺنے ہمیں تلقین کی تھی یا صحابہ کرام کا طریقہ رہاہے اس مہینے میں اللہ تعالی نے روزہ فرض اور قیام سنت قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ماہ میں اگر کوئی ایک نفل نیکی سرانجام دیتاہے تو اسے ایک فرض ادا کرنے کے برابر ثواب ملتاہے اور ایک فرض ادا کرنے والے کو ستر فرائض کے برابر اجر ملتاہییہ خیر خواہی اور غم خواری کامہینہ ہے ایک ایسا مہینہ جس میں مومن کارزق بڑھادیاجاتاہے۔ یہ مہینہ جہاں انفرادی اصلاح، تزکیہ نفس اور عبادات کاتقاضا کرتاہے۔ اور سب سے بڑی خیرخواہی تو یہی ہے کہ انسانیت اپنے خالق کائنات کے بتائے ہوئے طریقہ زندگی کو نہ صرف خوداختیار کرے بلکہ دوسروں کو بھی بندگی رب کے راستہ پر لگایا جائے تاکہ وہ اپنے نفس کی بندگی کی بجائے رب کی خواہش و مرضی کے مطابق اپنی پوری زندگی گذار سکیں۔

حضرت بابا غلام بادشاہ کی والدہ مرحومہ کی قبر کی بے حرمتی کی جارہی ہے

The grave of late Baba Ghulam Badshah’s mother is being desecrated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2022)
بابو محمد اخلاق چیئرمین نگران کمیٹی دربار عالیہ بابا غلام بادشاہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ راولپنڈی ضلع کی معروف درگاہ حضرت بابا غلام بادشاہ جی ٹی روڈ روات سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر تحصیل کلرسیداں گاوّں نوتھیہ شریف میں واقع ہے۔ جہاں 25/26 جون بمطابق 11/12 ہاڑ اور دوسرا عرس 12 ربیع اوّل زیرانتظام محکمہ اوقاف پنجاب منعقد کیا جاتا ہے ایک اندازے کے مطابق عرس کے دنوں میں ڈیڑھ سے دو لاکھ تک عقیدت مند درگاہ تشریف لاتے ہیں دربار بابا غلام بادشاہ کے مقام پر ہر جمعرات ہزاروں زائرین آتے ہیں جن کیلیے مقامی تاجر سینکڑوں کھانے پینے کے سٹال لگاتے ہیں، عقیدت مند دربار بابا غلام بادشاہ سالانہ کروڑوں روپے کے نذرانہ چڑھاتے ہیں مگر محمکہ اوقاف کی طرف سے زائرین کیلیے صاف پانی کے فیلٹریشن، وضو غسل خانے، لنگر خانے کچھ بھی میسر نہیں ہے دربار پر محکمہ اوقاف کے چند ملازمین تعینات ہیں جو ٹھیکدار اور ان کے بندوں سے ملی بھگت کے ساتھ سرعام کرپشن میں مصروف ہیں، دربار آنے والی عورتوں کا الگ دروازہ ہے جس کو بند رکھا جاتا ہے جس سے عورتوں کی رش میں بے حرمتی ہوتی ہے دوسرا عورتوں والی سائیڈ نذرانہ ڈالنے کیلیے محمکہ اوقاف کی طرف سے کوئی بکس موجود نہ ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں محکمہ اوقاف اور ٹھیکدار کے پرائیوٹ لوگ عورتوں سے نذرانے کی رقم کیش لے لیتے ہیں اور سرکاری بکس میں ڈالنے کی بجائے جیب میں ڈال لیتے ہیں ٹھیکدار کے 20/25 لوگ دربار کے مین گیٹ اور اردگرد ہر وقت موجود رہتے ہیں جو زائرین کو گورنمنٹ محمکہ اوقاف پنجاب کی طرف سے نصب کیش بکس میں نذرانہ ڈالنے سے روکتے ہیں کہ نظرونیاز باہر ہی دیں حال ہی میں ٹھیکدار نے آپ کے ادارے سے ملی بھگت کے ساتھ ایک غیر قانونی اجازت نامہ حاصل کرکے دربار کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا اور زائرین سے تعمیر کی مد میں کروڑوں روپے ہتھیا لیے جس کا کوئی حساب نہیں رکھا آخر پر دربار کی سرکاری دیواروں اور مزار پر جو محکمہ اوقاف کی تحویل میں ہے اپنے نام کی تختیاں اور بینرز آویزاں کر رکھے ہیں ٹھیکدار نے اپنے نام اور بیٹوں کے نام سے سنگ مرمرکے کتبے بنا کر جس میں اپنے آپ کو گدی نشین ظاہر کیا گیا مزار شریف کے اندر نصب کے دیے ہیں اور ہر جگہ کہتے پھرتے ہیں کہ دربار کے اصل وارث ہم ہیں جنہوں نے غیرمحسوس طریقے سے دربار پر قبضہ جما لیا ہے جس سے زائرین اور اہل علاقہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ٹھیکدار نے مزار کی مرمت کے بہانے دربار کے اندر جو کتبا لکھایا اس پر حضرت بابا غلام بادشاہ رح کا نام اپنے پاس سے ایک سازش کے تحت تبدیل کر کے میاں غلام بادشاہ رکھ دیا ہے مزار کے صحن میں موجود حضرت بابا غلام بادشاہ کی والدہ مرحومہ کی قبر کی بے حرمتی کی جارہی ہے جس کو گھوڑے کی قبر بتا کر نذرانے لیے جاتے ہیں ٹھیکدار کے بندے دربار پر آنے والی زائرین عورتوں کو دم درود ڈال کر ہزاروں روپے بٹور رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button