DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi Ring Road project, 4,000 million grant released

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ، 4ہزار ملین کی گرانٹ جاری

روات؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،مارچ،2022ء)—حکومت نے عوامی اہمیت کیحامل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کیلئے 4ہزار ملین روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔ رواں مالی سال 2021-22ء کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی گئی ہیجس میں لئی ایکسپریس وے کیلئے بھی تقریباً اڑھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس رقم میں سے ایف ڈبلیو او کو پہلے دس فیصد موبلائزیشن ایڈوانس جاری کیا جائے گا اور پھر جلد ہی پانچ فیصد مزید رقم اس مد میں جاری کی جائے گی۔ رنگ روڈ منصوبے کا کام ایف ڈبلیو او کو الاٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو او حکام نے منصوبے پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کیلئے مختلف مقامات پر جگہ کرایہ پر لینے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جہاں پر میٹریل ڈمپ کیا جائے گا، پنجاب حکومت زمین ایکوائر کرنے کیلئے پہلے ہی رقم جاری کر چکی ہے اور اب پنجاب حکومت کی طرف سے چار ہزار ملین روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے، واضح رہے کہ بانٹھ تا ٹھلیاں 38اعشاریہ 3کلومیٹر منصوبہ ایف ڈبلیو او مکمل کریگی، ادھر حکومت نے لئی ایکسپریس وے منصوبے کی پری فزیبلٹی سٹڈی وغیرہ کیلئے بھی 23اعشاریہ 745ملین روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 30, 2022) * The government has released a grant of Rs 4,000 million for the Rawalpindi Ring Road project of public importance. A technical supplementary grant has been released for the current financial year 2021-22 About Rs.2.5 Caror . According to sources, out of this amount, first 10% mobilization advance will be released to FWO and then soon 5% more amount will be released in this regard. Ring Road project work has been allotted to FWO. According to sources, FWO officials have started taking steps to rent space at various places where the material would be dumped to start work on the project as soon as possible. The Punjab government has already released funds for land acquisition. And now a grant of Rs. 4,000 million has been released by the Punjab government.

Show More

Related Articles

Back to top button