DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Rajpoot FC Chak Mirza win 4th All Pothohar Football Tournament
چوتھا آل پوٹھوہار فٹبال ٹورنا منٹ چک مرزا میں اختتام، فائنل میں راجپوت فٹبال کلب چک مرزا کی ٹیم نے سادات فٹبال کلب سوہاوہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،مارچ،2022ء)—چوتھا آل پوٹھوہار فٹبال ٹورنا منٹ چک مرزا میں اختتام، فائنل میں راجپوت فٹبال کلب چک مرزا کی ٹیم نے سادات فٹبال کلب سوہاوہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،میچ کے دوسرے ہاف میں راجپوت کلب کے شاہزیب بھٹی نے عبید کو فٹبال پاس کی جس پر راجپوت کلب پہلا گول کرنے میں کامیاب رہی اور یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا ۔شہباز بھٹی ،ہارون بھٹی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔سیماب علی بہترین کیپر قراردیا گیا۔
Kallar Syedan; The 4th All Pothohar Football Tournament ended in Chak Mirza. In the final, the team of Rajput Football Club Chak Mirza defeated Sadat Football Club Sohawa and clinched the trophy. In the second half of the match, Shahzeb Bhatti of Rajput Club passed the football to Obaid on which Rajput Club managed to score the first goal and this goal proved decisive. Shahbaz Bhatti, Haroon Bhatti played an excellent game. Simab Ali was declared the best keeper.
ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں میں 80فیصد تعلیمی ادارے رئیس مدرسہ کے بغیر چل رہے ہیں
In the tehsils of Rawalpindi district, 80% of the educational institutions are functioning without the head of a madrassa
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،مارچ،2022ء)—چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محمد اعظم کاشف نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں میں 80فیصد تعلیمی ادارے رئیس مدرسہ کے بغیر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے سینئر اساتذہ کو انچار ج ہیڈماسٹر/ہیڈ مسٹریس کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔گریڈ 16 کے تعلیمی آفسران کی پرموشن میرے جبکہ اس کے اوپر گریڈ کی پرموشن سیکرٹری ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں ہے تا ہم ٹرانسفر پالیسی پر میرا کنٹرول نہیں،گزشتہ دو برسوں سے غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کے باعث پنجاب بھر میں ضلع راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کا شمار ٹاپ ٹین میں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول موہڑہ بختاں میں یوم پاکستان اور کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی عفت نسیم،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسران کلر سیداں داؤد اختر کیانی، ثوبیہ خورشید،ہیڈ مسٹریس روبینہ شاہین سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی ہیڈ مسٹریس صاحبان،خواتین اساتذہ اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سی ای او نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلچر ڈے حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے جس سے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے،تہذیب و تمدن کو بھلا دینے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ پاکستان ہمیں وراثت میں ملا جس کی وجہ سے آج ہمیں آزادی کی قدر نہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سکول کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سکول میں زیر تعلیم بچیوں کو کلاس نہم اور دہم کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے کسی دوسرے تعلیمی ادارے کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے سکول کیلئے ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔
سماجی کارکن الحاج اسلم بانی کی جانب سے ناداروں میں رمضان راشن پیکج تقسیم
Social activist Alhaj Aslam Bani distributes Ramadan ration package to the needy
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،مارچ،2022ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ نادار غریب اور مساکین لوگوں کو ماہ صیام کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیئے صاحب ثروت افراد کو سامنے آنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں معروف سماجی کارکن الحاج اسلم بانی کی جانب سے ناداروں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر صاحب زادہ عمران اختر،مولانا غلام مصطفی سیالوی، چوہدری مجید اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ ہمیں ارد گرد کے کمزور اور پسے ہوئے طبقے کا خیال رکھنا چاہیئے ان کی مدد کرنے والے اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔الحاج اسلم بانی نے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق ہرسال مساکینوں کے لیئے رمضان راشن تقسیم کرتے ہیں اوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔صاحب زادہ عمران اختر نے دعا خیر کرائی۔
روات،کلرسیداں،چونترہ،چک بیلی، چکری،حلقہ پی پی 10این اے 59کے لوگوں نے روات میں مہنگائی مکاو مارچ کے شرکا کا والہانہ استقبال کرکے ثابت کردیا کہ یہ علاقہ کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے شیروں کا ہے
Engineer Raja Qamar Ul Isalam praises PML-N supporters
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،مارچ،2022ء)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ روات،کلرسیداں،چونترہ،چک بیلی، چکری،حلقہ پی پی 10این اے 59کے لوگوں نے روات میں مہنگائی مکاو مارچ کے شرکا کا والہانہ استقبال کرکے ثابت کردیا کہ یہ علاقہ کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے شیروں کا ہے۔ہماری سیاست اصولوں پر مبنی ہے مشکل حالات میں قائد اور جماعت کو چھوڑنا ہمارا کبھی شیوہ نہیں رھا ہم اقتدار کے ہی نہیں اپوزیشن اور جیل کے بھی ساتھی ہیں اور ہماری پارٹی قیادت اس بات کا اعتراف بھی کرتی ہے اور یہی بات ہمارے لیئے سرمایہ افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کے شیڈول میں صرف گوجرانوالہ اور جہلم میں خطاب تھا،روات میں خطاب شیڈول میں شامل ہی نہیں تھا تاہم لوگوں کے جم غفیر کو دیکھ کر میرم نواز نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھوں سے جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔