Kahuta; Dr. Sajid-ur-Rehman returned home after a visit abroad.
ڈاکٹر ساجد الرحمن بیرون ملک کے نجی دورئے کے بعد وطن واپس آگئے اہر پورٹ پہنچنے پر ان کو فقید المثال استقبال
Kabir Ahmed JanjuaMarch 29, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2022) ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن بیرون ملک کے نجی دورئے کے بعد وطن واپس آگئے اہر پورٹ پہنچنے پر ان کو فقید المثال استقبال۔تفصیل کے مطابق ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف جو چند ہفتوں کے دورے پر بیرون ملک انگلیڈ گئے ہوئے تھے گذشتہ روز وہ اپنے اس دورے کے بعد بخیریت وطن واپس آگئے اہر پورٹ پہنچنے پران کے صاحبزادگان عمیر ہاشم، عزیر ہاشم، نعت کونسل ساقی کوثر کے سر پر ست اعلیٰ معروف مذہبی شخصیت راجہ ظفر بگہاروی، معروف مذہبی و سماجی شخصیت محمد داؤد،عمیر ستی، خضرستی سی ڈی اے،حکیم الرحمن،امجد کیانی،راجہ رازق اور دیگرنے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 30, 2022) Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman, the renowned religious scholar of the country, returned home after a visit abroad. He had gone abroad to England on a visit for urs mubarak. He returned home safely after his visit. Religious and social personalities like Muhammad Daud, Umair Satti, Khizar Satti CDA, Hakeem-ur-Rehman, Amjad Kayani, Raja Raziq and others welcomed him.
مخیر حضرات کے تعاون سے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ عرصہ12سال سے غریب عوام کی بے لوث خدمت کر رہا ہے
Pothwar Welfare Trust Tehsil Kahuta has been selflessly serving the poor for 12 years with the help of public
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2022) صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے کو انٹر ویوں دیتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ عرصہ12سال سے غریب عوام کی بے لوث خدمت کر رہا ہے سالانہ 80لاکھ روپے تک روپے سے غریبوں، یتیموں، بیوائیوں کی ویلفیئر کی جاتی ہے بیرون ملک مخیر حضرات ہمارے فون نمبر03363334441پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ الائیڈ بینک کہوٹہ کے اوکائنٹ نمبرPK33ABPA0010033803500011پر بھی عطیات بھیج سکتے ہیں پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ نے تعلیم، صحت اور ایسے افراد جن کی کفالت کر نے والا کوئی نہیں ان کی کفالت کی ہے انہوں نے کہا کہ پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام فری ایمبولنس کے ذریعے ایک سال میں سینکڑوں مریضوں جوکرایہ نہیں دے سکتاان کو روالپنڈی کے ہسپتالوں میں شفٹ کیے ہم نے تعلیم کی مد میں سالانہ 20سے 25لاکھ روپے خرچ کرتے ہیں اور ایسے طلبا و طالبات پر خرچ کرتے ہیں جو کہ غریب، یتیم ہو ں ان کی کتابیں، بکس اور فیس کی مد میں مدد کرتے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں سالانہ غریب بچوں اور بچیوں میں ڈریس، شوز، بیگ،سویٹر، سکاف دیتے ہیں جبکہ جو غریب بچے فیس ادا نہیں کر سکتے ہم ان کی یونیور سٹی کی فیس تک بھی ادا کر تے ہیں جو کہ سالانہ 15سے 20لاکھ روپے خرچہ آتا ہے اسی طرع محکمہ صحت کے حوالے سے چار فری ایمبولنس 24گھنٹے سروس جاری رہتی ہے اس کے علاوہ ہم ان غریب مریضوں کو ادویات بھی لے کر دیتے ہیں جوکہ دوائی لینے کی حثیت نہیں رکھتے اور ایسے مریض جو آپریشن کرانا چاہتے ہیں مگر وہ اس کی استطاعت نہیں رکھتے ہم ان کو اس میں بھی مدد کرتے جس پر سالانہ 20سے25لاکھ کے اخراجات آتے ہیں حاجی ملک منیر اعوان نے مزید کہا کہ ایسے وفات پا جانے والے لاوارث افراد جن کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہوتا یا وہ مستحق ہوتے ہیں ان کے کفن،دفن کا بندو بست بھی ہمارا ٹرسٹ کر تا ہے جبکہ ابھی رمضان کے ماہ میں ہر سال کی طرع اس سال بھی راشن بھی دیں گے مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے انشاء اللہ ان کی دی گئی رقوم حقدارو ں تک پہنچیں گیں۔
یونیک ماڈل سیکنڈری سکول “کے پرنسپل رفاقت حسین کی قیادت میں طلبا و طالبات قدید لائبریری کا مطالعاتی دورہ
Students of Unique Model Secondary School led by Rafaqat Hussain visit library
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2022) کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے “یونیک ماڈل سیکنڈری سکول “کے پرنسپل رفاقت حسین کی قیادت میں طلبا و طالبات قدید لائبریری کا مطالعاتی دورہ۔معروف مذہبی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، لائبریری انچار ج راجہ عمر حیات، شہزاد ستی،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، کبیر جنجوعہ بھی موجود تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے “یونیک ماڈل سیکنڈری سکول “کے پرنسپل رفاقت حسین کی قیادت میں طلبا و طالبات قدید لائبریری کا مطالعاتی دورہ جس میں سکول ہذا کے بچے اور بچیاں سمیت ٹیچرز بھی شامل تھیں اس موقع پر لائبریری انچار ج راجہ عمر حیات نے بچوں کو لائبریری میں موجود کتب کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی انہوں نے بچوں اور بچیوں کو کتابوں کے بارے میں بتایا یہاں دینی، تفاسیر،احادیث کی کتب،دنیاوی، معلوماتی،سائنسی، افسانے سمیت دیگر کتابوں سمیت8500کتابیں موجودہیں انہوں نے یہاں سے کتابیں پڑھنے ان کو حاصل کر نے کا طریقہ بتایا اس موقع پر پر ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بیان میں کہا یہاں علم کا خزانہ موجود ہے یہ عظیم سائنددان ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کاکہوٹہ کے لیے عظیم تحفہ تھا آج وہ ہم میں موجود ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پرنسپل رفاقت حسین نے بیان میں کہا کہ کتاب سب سے اچھی دوست ہوتی ہے میں اپنے سکول کے بچوں یہاں اس لیے یہاں لے کر آیا ہوں کہ ان کو بھی معلوم ہو کہ ہمار ے شہر میں یہ سہولت موجود ہے انہوں نے بچوں پر یہ بھی زور دیا کہ وہ موجود دور میں انٹر نیٹ پر فضول ٹائم ضائع مووی، گیمز، واٹس ایپ،فیس بک استعمال کر نے کے بجائے یہاں آہیں اور کتابیں پڑھیں تاکہ وہ ان کے علم میں بھی اضافہ ہو۔
سید مداح شاہ کا سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین، چوہدری غالب حسین کا پر تباک استقبال
Syed Madah Shah leads grand reception for Chaudhry Sadaqat Hussain and Chaudhry Ghalib Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء سید مداح شاہ کا سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین کا پر تباک استقبال۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی طرف سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر شاہ باغ کے مقام پر سابق سابق ناظم یوسی غزن آباد معروف سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء سید مداح شاہ نے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین، سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ طاہر ایوب،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوسی منیاندہ ہارون رشیداور دیگر رہنماؤں کا پر تباک استقبال کیا اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء سید مداح شاہ کے ہمراہ یونین کونسل غزن آباد کے عہدیدران ماسٹر عبد المجید صدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد، جنرل سیکرٹری ملک یوسف،نائب صدرآمین کیانی، سنیئر نائب صدرخان عثمان خان، وائس چیئرمین ظفر مغل،کونسلر توقیر کیانی، کونسلر نمبردار فرزند، کونسلر شریف،کونسلر چوہدری واجد، محسن کیانی، عاطف کیانی، سید ضیاء حسین شاہ، مسعود کیانی، فضل کیانی،صوبیدار حمید امجد سابق کونسلر، چیئرمین زکوۃ کمیٹی صوبیدار امیر کابل،چوہدری عطیق، احسن اختر، اورنگزیب، جہانزیب سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔
چمپیئن شپ کافائنل تحصیل کلر سیداں منگا کلب اور چک بیلی فرینڈز کلب کے مابین کل 31مارچ بروز جمعرات شام چار بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا
The Championship Final will be played between Tehsil Kallar Syedan Mangal Club and Chakk Bailey Friends Club on Thursday 31st March at 4 pm at Government Boys High School Kahuta Ground
کہوٹہ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30،مارچ،2022ء) — راولپنڈ ی ڈسٹر کٹ انٹر کلب چیمپئن شپ بسلسلہ یوم پاکستان کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ چمپیئن شپ کافائنل تحصیل کلر سیداں منگا کلب اور چک بیلی فرینڈز کلب کے مابین کل 31مارچ بروز جمعرات شام چار بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ہونگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری راولپنڈ ی ڈسٹر کٹ انٹر کلب چیمپئن شپ بسلسلہ یوم پاکستان کا سیمی فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں منگال کلب تحصیل کلر سیداں نے تحصیل گوجر خان کے سٹار کلب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چک بیلی فرینڈز کلب نے تحصیل کہوٹہ لجپال فٹبال کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی کِک پر شکست دے دی۔ آخری سیمی فائنل میں میچ ریفری کے فرائض واجد عباسی جبکہ لائن مین راجہ مہرا ن سعید اور کاشف ریاض تھے۔ جبکہ عتیق الرحمن عباسی، انیس عباسی، ملک محمد زبیر، ہارون کھٹڑ، کنول، ادریس، ذیشان، اویس اوراحمد سعید قریشی، راجہ معراج اسلم ودیگر نے انتظامی امور سنبھال کر تحصیل کہوٹہ میں نوجوانوں کو کھیلوں کے لیئے گزشتہ کئی سالوں سے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔
راجہ محمد علی کے زیر قیادت ریلی و جلوس روات کے مقام پر مسلم لیگ (ن) ”مہنگائی لانگ مارچ“ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مرکزی جلوس کا شاندار اور تاریخی استقبال
Raja M Ali greets rally from Lahore at Rawat
کہوٹہ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی نائب صدر صوبہ پنجاب راجہ محمد علی کے زیر قیادت صوبائی حلقہ پی پی (7) کہوٹہ و کلرسیداں کی تحصیلوں سے سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکنا ن، سابق بلدیاتی اراکین، لیگی عہدیداران کی ریلی و جلوس روات کے مقام پر مسلم لیگ (ن) ”مہنگائی لانگ مارچ“ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مرکزی جلوس کا شاندار اور تاریخی استقبال۔کنٹینر اور جلوس کی سیاست حکومت کا کام نہیں بلکہ یہ اپوزیشن کا کام ہے۔ حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے۔اب جلسہ ہوگیا۔ حکومت 172ارکان کی تعداد پوری کرے۔ اپنے ذاتی خرچ پر مہنگائی لانگ مارچ میں شرکت کرنے پر اہلیان حلقہ پی پی 7کا مشکور ہوں تاریخی ریلی میں بھر پورشرکت اور اپنا ذاتی پیسہ خرچ کرنا خلوص کی بے لوث مثال ہے جو کہ نا قابل فراموش ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی فتح ہو گی۔ ان خیالات کا اظہا رمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی نائب صدر صوبہ پنجاب راجہ محمد علی نے صوبائی حلقہ پی پی 7تحصیل کہوٹہ و کلرسیداں سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکنان کی سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی اور جلوس کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان نے میاں برادران، راجہ محمد ظفرالحق، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقا نن عباسی، راجہ محمد علی زندہ باد کے زبردست نعرے لگاتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ تاریخی ریلی و جلوس میں تحصیل کلر سیداں سے سابق چیئرمین چوہدری صداقت رہنمامسلم لیگ (ن) برطانیہ محمد ظریف راجہ،تنویر بھٹی،تحصیل کہوٹہ سے سابق چیئرمینوں راجہ شوکت، سجاد ستی کھڈیوٹ، راجہ فیاض بیور،نارہ سے آفتاب کیانی، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، رہنما مسلم لیگ (ن) کہوٹہ راجہ مرومان سعید، صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت، ملک منیر اعوان آصی جنجوعہ سیکرٹری اطلاعت تحصیل کہوٹہ، سابق کونسلر راجہ عابد، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ یوتھ ونگ حامدلطیف ستی، راجہ وقار محبوب اور دیگر سینکڑوں کارکنا ن نے شرکت کی۔ تحصیل کہوٹہ سے آنے والے جلوس اور ریلی کا استقبال چوکپنڈوری کے مقام پر راجہ محمد علی نے خود کیا اور وہاں کلرسیداں سے آنے والے بڑے جلوس اور ریلی کا ہمراہ راجہ محمد علی صوبائی نائب صدر صوبہ پنجاب نے قیادت کرتے ہوئے روات ”ٹی چوک“ کے مقام پر ”مریم نواز اور حمزہ شہباز“ کے قافلے کا پر تپاک استقبال کیا۔ مسلم لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ وہاں روات سے ”لانگ مارچ“ کے مرکزی قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ تک راجہ محمد علی کی زیر قیادت لیگی کارکنان رات گئے قیادت کے ہمراہ موجود رہے۔