کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،مارچ،2022ء) —چچا بھتیجا نے رشتہ کے بہانے مدعو کر کے شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ گلزار قائد راولپنڈی کی مسماۃ (ر)نے پولیس کو بیان دیا کہ تقریبا 20 ایام قبل منیم نامی شخص سے راولپنڈی کچہری میں ملاقات ہوئی تھی جس نے اپنے آپ کو وکیل ظاہر کیا۔منیم نے اپنے چچا کے رشتے کی بات کی کہ کسی کیساتھ رشتہ کروا دو، منیم نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ ہمارے پاس آ جاؤ آپ کو اپنے چچا سے ملواؤنگا۔جب میں جنگل ہوٹل کے پاس پہنچی تو وہاں پر دو سے تین اشخاص آئے جنہوں نے کہا کہ منیم نے ہمیں بھیجوا یا ہے اور وہ مجھے سرصوبہ شاہ میں واقع ایک مکان میں لے گئے پھر وہاں پر منیم بھی آ گیا اور میرے ساتھ زبردستی زنا کاری کرتا رہا پھر تقریبا 12بجے شب کسی نامعلوم شخص کے موٹر سائیکل پر بیٹھا دیا۔منیم اور اس کے چچا نے میرتے ساتھ زیادتی کی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 29, 2022) A Lady from Gulzar Quaid Rawalpindi told the police that about 20 days ago she met a man named Manim in Rawalpindi court who identified himself as a lawyer. Manim talked about his uncle’s marriage proposal, Manim called me and said come to us and I will introduce you to my uncle. I was taken to a house in Sir Sooba Shah then Manim also came there and forcibly committed adultery with me along with his uncle.
ملک حیدر جلیل رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی
Wedding of Malik Haider Jalil celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،مارچ،2022ء) —مقامی کاروباری ملک جلیل کے فرزند،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی جنرل سیکرٹری ملک اکمل اسحاق کے بھتیجے ملک حیدر جلیل رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی راجا محمد ظریف،کرنل خالد کیانی،جاسم کنول راہی،صاحبزادہ بدر منیر، شیخ حسن ریاض،چوہدری ضیارب منہاس،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سید زبیر شاہ،نوید اختر مغل،شاہد جمیل عباسی،ارسلان قریشی،چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے شرکت کی۔
مہنگائی مکاو مارچ کے استقبال کے لیئے کلرسیداں میں سٹی مسلم لیگ ن کی جانب سے استقبالیہ کیمپ،کلرسیداں میں مسلم لیگ ن ایک کی بجائے دوریلیوں کے ذریعے روات پہنچی
Two PML-N rallies taken out from Kallar Syedan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،مارچ،2022ء) —مہنگائی مکاو مارچ کے استقبال کے لیئے کلرسیداں میں سٹی مسلم لیگ ن کی جانب سے استقبالیہ کیمپ،کلرسیداں میں مسلم لیگ ن ایک کی بجائے دوریلیوں کے ذریعے روات پہنچی۔سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کلربائی پاس میں کارکنان کے لیئے استقبالیہ کیمپ قائم کر رکھا تھا جہاں سب سے پہلے دوبیرن،دھمالی،سکوٹ کا جلوس راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل کی قیادت میں پہنچا۔کنوہا سے نمبردار اسد عزیز نے بھی طویل خاموشی توڑ دی وہ بھی اپنے قافلے کے ہمراہ آئے۔ یوتھ لیگ کے قافلے کی قیادت شیخ حسن سرائیکی نے کی،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن رہاض،زین العابدین عباس،راجہ عبدالوحید جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔کلرسیداں کے جلوس کی قیادت مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی قیادت میں روات کے لیے روانہ ہوا تو کلر بازار میں متعدد مقامات پر ان پر گلپاشی کی گئی جبکہ یوسی منیاندہ سے چوہدری صداقت حسین،چوآخالصہ سے وقاص گجر، سموٹ سے فہد جمیل، کنوہا سے عاصم صدیق، شاہد گجر،نلہ مسلماناں سے تنویر ناز بھٹی، کہوٹہ سے سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کی ریلی کے ہمراہ روات گئے۔اس طرح مسلم لیگ ن کلر سیداں مہنگائی مکاو مارچ کے شرکا کے استقبال کے لیے بھی ایک مشترکہ ریلی نکلانے میں ناکام رہی۔جے یو آئی کے قافلے نے تحصیل امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی۔
مہنگائی مکاو مارچ کی قیادت روات میں سینکڑوں کارکنان اور کئی سابق ارکان اسمبلی کی موجودگی میں رکے بغیر ہی گزر گئی
Rally from Lahore goes past waiting PML-N leaders and supporters in Rawat
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،مارچ،2022ء) — مہنگائی مکاو مارچ کی قیادت روات میں سینکڑوں کارکنان اور کئی سابق ارکان اسمبلی کی موجودگی میں رکے بغیر ہی گزر گئی،کارکن مایوسی کے عالم میں دیکھتے ہی رہ گئے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد جانے والے مہنگائی مارچ کے استقبال کے لیئے مسلم لیگی رہنما کارکنان اور تنظیمیں گزشتہ تین ایام سے روات میں استقبال کے لیئے بھرپور مہم چلارہیں تھیں۔پیر کے روز چکری،چک بیلی سے ن لیگ کے کارکنان روات پہنچے کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں کے سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی اور انجینئر قمراسلام راجہ الگ الگ ریلیاں لے کر روات پہنچے سینکڑوں کارکنان گھنٹوں روات میں قیادت کے انتظار میں نعرے بازی کرتے رہے مریم نوازقافلے کی قیادت کرتے ہوئے شام آٹھ بجے روات پہنچیں مگر وہاں انہوں نے گھنٹوں سے منتظر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا نہ ہاتھ ہلایا۔ان کی گاڑی رش میں راستہ بناتے ہوئے اسلام آباد کی جانب بڑھ گئی اور کارکن ایک دوسرے کے منہ دیکھتے رہ گئے۔