DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Thousands of PML-N supporters join public rally in Islamabad
مہنگائی مارچ میں کہوٹہ اور کلر سیداں سے ن لیگی رہنماؤں سمیت دیگر جماعتوں کی بھرپور ریلیاں،ہزاروں کارکنان نے مرکزی جلوس میں شر کت کی

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2022)
مہنگائی مارچ میں کہوٹہ اور کلر سیداں سے ن لیگی رہنماؤں سمیت دیگر جماعتوں کی بھرپور ریلیاں،ہزاروں کارکنان نے مرکزی جلوس میں شر کت کی۔تفصیل کے مطابق مہنگائی مارچ میں حلقہ پی پی سیون کی یونین کونسلوں سے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی ریلیاں اسلام آباد گیں یوسی دوبیرن کلاں، سکوٹ، بھلاکھر سے ن لیگی چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، راجہ طلال خلیل اورچوہدری خضران کی قیادت میں ریلی مرکزی جلوس میں شر کت کی،یوسی منیاندہ اور دیگر علاقہ جات سے بہت بڑھے جلوس سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین چوہدری غالب حسین، تنویر بھٹی کی قیادت میں آئے یوسی مواڑہ سے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، یوسی دوبیرن خوردسابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،وائس چیئرمین مرزا مسعود،یوسی بیور سے سابق چیئرمین راجہ فیاض احمد، وائس چیئرمین سردار طاہر، صدر ن لیگ راجہ نذاکت حسین،یوسی مواڑہ سے سابق چیئرمین میجر عبدالروف راجہ،یوسی نارہ سے چوہدری محمد یونس، کونسلر محمود چوہان، قاری عبد الرحیم،یوسی کھڈیوٹ سے سجادستی، کونسلر حسنین جنجوعہ،یوسی پنجاڑ سے ماسٹر ظہور عباسی،یوسی نڑھ سے سابق چیئرمین بلال یامین ستی، یوسی دکھالی سے سابق چیئرمین راجہ شوکت علی، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل،ایم سی کہوٹہ سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت حسین، یوسی ہوتھلہ سے سابق وائس چیئرمین اسد محمود ستی، سید ذوالقرنین شاہ، نمبردار ملک فدا حسین،کونسلر راجہ گلزار گلزاری، اشتیاق احمد ستی کنیسر ستیاں کی قیادت میں جلوس روانہ ہوئے ا س موقع پر کارکنوں نے پارٹی پارٹی پر چم اٹھائے تھے اور اپنے لیڈوں کے حق میں نعر ے لگا رہے تھے۔
Mator, Kahuta ( Pothward.com Kabir Ahmed Janjua, 29 March 2022)
Thousands of PML-N workers from Kahuta and Kallar Syedan participated in the public rally held by PML-N. Raja Nadeem Ahmed Candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP-7, led by Raja Talal Khalil and Chaudhry Khazran participated in the rally. The procession was led by former chairman UC Maniyanda Chaudhry Sadaqat Hussain, chairman Chaudhry Ghalib Hussain and Tanveer Bhatti. Vice-Chairman Sardar Tahir, PML-N President Raja Nazakat Hussain, Former Chairman Major Abdul Rauf Raja from UC Mowara, Chaudhry Muhammad Younis from UC Nara, Councilor Mahmood Chauhan, Qari Abdul Rahim, Sajjad Satti from UC Khadiyat, Councilor Hasnain Janjua, Master Zahoor from UC Panjar , former chairman of UC Narh Bilal Yamin Satti, Former Chairman Raja Shaukat Ali from UC Dakhali, Vice Chairman Abdul Hameed Mughal, Dr Muhammad Arif Qureshi from MC Kahuta, Rafaqat Hussain, Former Vice Chairman Asad Mahmood Satti from UC Hothla, Syed Zulqarnain Shah, Malik Fida Hussain The procession was led by Councilor Raja Gulzar Gulzari, Ishtiaq Ahmed Satti.
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے پارٹی کارکنوں، ورکروں کا شکر یہ
Thanks to the party workers of Union Councils of Kahuta Tehsil for joining in public rally
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2022)
سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد جلسے میں شرکت پر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے پارٹی کارکنوں، ورکروں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں تحریک انصاف جلسے میں لاکھوں کی تعدادعوام دیکھ کر مخالفین کے چھکے چھوٹ گئے ہیں غیر معمولی تعداد دیکھ کر (ن) لیگ والوں کو پتہ چل گیا ہے ملک کی عوام عمرا ن خان کیساتھ کھڑی ہے جلسے میں ملک کی عوام کے لاکھوں پر محیط ٹھاٹھیں مارتے سمند ر نے اپنی طرف سے یہ واضع پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک سے چورو ں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی جنگ لڑھ رہا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مدد شامل ہے اسی لیے تو عوام اپنے گھروں سے نکل کر خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں انشاء اللہ 2023میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزازمیں معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوید اقبال مغل کی طرف سے دعوت
Reception held by Naveed Iqbal Mughal in Honor of Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزازمیں معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوید اقبال مغل کی طرف سے دعوت۔حلقے کی سیاست آمدہ بلدیاتی اورجنرل انتخابات کے حوالے سے گفتگو۔سیاسی مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہے الیکشن ضرور لڑوں گا عوام کی بھر پور خدمت کرکے2008والا ریکارڈتوڑ دوں گا ان خیالا ت کا اظہار سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت نوید اقبال مغل کے آفس میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سیاست میں مال بنانے نہیں عوام کی خدمت لیے آیا ہوں انہوں نے کہا 2008میں 90کروڑ کے ترقیاتی کام کراے ایک روپیہ کی کرپشن بھی نہیں کی کام معیاری کرائے جو آج بھی اپنی جگہ موجود ہیں انہوں نے کہا حلقے کی عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنی ووٹ ایسے نمائندوں کو دیں جو ان کے حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑیں پنجاب اسمبلی میں بولیں تو آواز حلقے میں سنائی دے انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوید اقبال مغل نے بھی اپنی طرف سے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
رحمتوں برکتوں کا مہینہ رمضان آنے والا ہے,راجہ صغیر احمد بگہاروی
Ramadan is the month of blessings, Raja Saghir Ahmad Bagharvi
