کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28،مارچ،2022ء) —کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات نئی آبادی چوکپنڈوری میں پیش آئی جہا ں ملک محمد وحید نے پولیس کو بتایاکہ میں گزشتہ شب عشاء کی نماز پڑھ کر گھر پہنچا تووہاں تین اشخاص جن میں سے دو کے پاس پسٹل 30 بور اور ایک کے پاس چھری تھی نے مجھے قابو کر لیا۔ملزمان نے میرے سمیت گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا کر میری بیوی،بہو،بیٹیوں کے زیورات اتروا لیے او رمیرا لائسنسی پسٹل 30 بور بھی ہمراہ لے گئے۔
Kalrasidan ( Pothwar.com, March 28, 2022) * In an incident of robbery in the vicinity of Kallar Syedan, three unidentified armed men broke into a house and looted gold jewelry worth lakhs of rupees from the women, and fled the scene. The robbery took place in Nai Abadi Chowk Pandori where Malik Mohammad Waheed told the police that he reached home after Isha prayers last night as i reached home the grabbed me held a knife and overpowered me.
انجینیئر قمرالاسلام کی قیادت میں روات کے مقام پر مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں مہنگائی مکاو مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا
Engineer Qamarul Islam will meet Maryam Nawaz Sharif and Hamza Shahbaz Sharif in Rawat
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28،مارچ،2022ء) —پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینیئر قمرالاسلام کی قیادت میں روات کے مقام پر مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں مہنگائی مکاو مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا اور پھر وہاں سے اسلام باد روانگی ہوگی۔ چکری اور چک بیلی روڈ سے پی پی 10 کے قافلے الرحمن شادی ہال ہرکہ موڑ پر اکٹھے ہوں گے جہاں سالار اسلام راجہ ان کو خوش آمدید کہیں گے اور پھر انجینیئر قمرالاسلام کے خطاب کے بعد ریلی کی شکل میں روات روانگی ہو گی ۔ اسی طرح کلر روڈ کے قافلے پوٹھوار کراون ہال ڈھوک میجر سٹاپ پر اکٹھے ہوں گے جہاں انجینیئر قمرالاسلام اپنے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور پھر ان کی قیادت میں ریلی کی شکل میں روانگی ہوگی۔ پی پی 13 کے این اے 59 میں واقع علاقوں کے ورکرز پوٹھوار کراون ہال کلر روڈ پر انجینیئر قمرالاسلام سے ملاقات کرنے کے بعد ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ پی پی 12 کا جلوس فیصل قیوم ملک کی قیادت میں روات پہنچے گا اور کلر چوک پر انجینیئر قمرالاسلام کے ساتھ آ ملے گا۔
پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کلر سیداں سٹی اور تحصیل میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے،
All arrangements have been made in Kallar Syedan City and Tehsil to attend the PDM meeting
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28،مارچ،2022ء) —پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کلر سیداں سٹی اور تحصیل میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، یوسی سموٹ سے فہد جمیل، یوسی منیاندہ سے چوہدری صداقت حسین، نلہ مسلماناں سے تنویر ناز بھٹی، دوبیرن کلاں سے راجہ ندیم احمد، چوآ خالصہ سے چوہدری وقاص گجر،ماسٹر ساجد بنگیال،کنوہا سے نمبردار اسد عزیز، راجہ عاصم صدیق، بشندوٹ سے محمد زبیر کیانی، غزن آباد سے ماسٹر عبدالمجید، ظفر عباس مغل، عثمان یوسفزئی،بھلاکھر سے کامران عزیز،فیصل حفیظ،جبران صفدر کیانی کی قیادت میں قافلے دن ایک بجے کلر سیداں پہنچیں گے۔کلر سیداں سے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کی قیادت میں جلوس روانہ ہو گا۔یوتھ ونگ کی قیادت شیخ حسن سرائیکی کریں گے جبکہ سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس، چوہدری طارق تاج، صوبیدار غلام ربانی، شیخ ندیم احمد،راجہ طارق محمود، پرویز اختر منہاس اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔تحصیل کلر سیداں کا مرکزی جلوس روات کے قریب سابق رکن اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ کے جلوس کا حصہ بن جائے گا۔
اسلام آباد میں عمران خان کے جلسے میں پی ٹی آئی کلر سیداں کے کارکنان اور رہنما الگ الگ شناخت کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوئے
In Imran Khan’s meeting in Islamabad, the workers and leaders of PTI Kallar Syedan left for Islamabad with different identities
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28،مارچ،2022ء) —اسلام آباد میں عمران خان کے جلسے میں پی ٹی آئی کلر سیداں کے کارکنان اور رہنما الگ الگ شناخت کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوئے۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی اور سابق سٹی نائب صدر سید سجاد حسین شاہ اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی الگ شناخت کو قائم رکھتے ہوئے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام اپنی ساتھی خواتین کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے ماہ صیام کے لیئے کھجوروں کی سستے داموں سیل لگا دی
Al-Khidmat Foundation sell low rate of dates for the month of Ramadan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28،مارچ،2022ء) —الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے ماہ صیام کے لیئے کھجوروں کی سستے داموں سیل لگا دی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین نے بتایا کہ بصرہ کی نہایت عمدہ اور میٹھی کھجور کی بھاری کھیپ کلرسیداں پہنچا دی گئی یہ کھجور مقامی مارکیٹ میں تین سو تیس روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن یہی کھجور دو سو بیس روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہی ہے جس کا مقصد عام لوگوں کو ارزاں نرخوں پر کھجوروں کی فراہمی ہے
حکومت ہر شعبہ میں ناکام ثابت ہوئی ہے
The government has failed in every field
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28،مارچ،2022ء) —مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ثابت ہوئی ہے، موجودہ حالات میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں،حکمران آئین سے بغاوت کی روشن ترک کر دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ضد چھوڑ کر ڈائیلاگ کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے تمام سیاسی قوتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان بھی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرح انہی کے ٹریک پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ناکام بنائے بغیر امت کے مسائل حل ممکن نہیں۔ کرپشن ملک کا سب سے بڑامسٗلہ ہے،قومی مسائل کے حل کیلئے صاف ستھری قیادت کا آگے آنا انتہائی ضروری ہے،جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف جدو جہد میں مصرو ف ہے۔تمام اچھے اور با کردار لوگ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسلامی انقلاب برپا کر سکتے ہیں جس سے اشرافیہ کے گٹھ جوڑ کو توڑا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باریاں بدلنے والوں سے عوام عاجز آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا نظام رائج ہونا چاہے کہ جس میں تعلیم اور علاج سب کیلئے یکساں میسر ہو۔تھانہ کچہری کے موجودہ کلچر کو ختم کر کے عدل و انصاف کو عام کیا جا سکتا ہے۔ضلع نائب امیر خالد محمود مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشحال پاکستان کی کامیابی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔جب تک دیانتدار اور اہل قیادت منتخب نہیں ہوتی عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔۔اس موقع پر چوہدری نوید اور ڈاکٹر رضوان نے باقاعدہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اور لیاقت بلوچ نے ان دونوں کو جماعت اسلامی کی رکنیت کی سیٹ پیش کی۔ کرنل محمد عرفان ملک عارف،فضل سبحان،انجینئر محمد عمیرچوہدری نے بھی خطاب کیا۔