Kahuta; Hundreds of workers marched under the leadership of Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua, leader of PTI constituency PP-Seven, causing a stir in political circles.
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنمابرگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کا جلوس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2022) پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء”فخرئے مٹور”برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کا جلوس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی لاتعداد گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں نے “فخرئے مٹور”برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ کی قیادت میں اسلام آباد پریڈ گراؤئنڈمیں وزیر اعظم پاکستان عمران کے جلسے میں شریک ہوئے اس موقع پر میجر (ر)شہر یار جنجوعہ،سید سجا د علی شاہ، راجہ شاہد علی جنجوعہ، سید وقاص حیدر شاہ، اسد مغل،حبیب راجہ، راجہ اظہر، راجہ وہاب جنجوعہ، راجہ علی اکبر سمیت دیگر سینکڑوں کارکن، ورکر شریک تھے اپنے خطاب میں برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام باہر نکلیں اور اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں اور ان چوروں ڈکیتوں سے جان چھڑاہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہمیشہ اپنی عوام سے کہتے کہ آپ نے گھبرانانہیں ہے تو آج ہم ان سے کہتے ہیں کہ خان صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ہے ملک کی عوام آپ کے ساتھ ہیں ہم چوروں کو بھگا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا کہ پاکستان بننے سے لے آج تک جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو چور چو ر کہ کر عوام سبز باغ دیکھا ووٹیں لیتے رہے ہیں ہمارے قائد عمران خان نے جب ان کا احتساب کیا تو سب ایک پلیٹ فارم پر ہو کر ہمارے قائد کے خلاف ہو گے ہیں مگران کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ملک کی عوام اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ اب ان ملک کو لوٹنے والوں کو چھوڑیں گے نہیں ان کا کہڑااحتساب ہو گا۔
Mator, Kahuta; ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 March 2022) Hundreds of workers marched under the leadership of Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua, leader of PTI Constituency PP-7. Raja Azhar, Raja Wahab Janjua, Raja Ali Akbar and hundreds of other workers were present in his speech. He said that the people have seen that since the formation of Pakistan till today the political parties have been stealing from each other and the people. When our leader Imran Khan held them accountable, everyone went on the same platform against our leader.
ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں عظیم الشان ریلی کہوٹہ سے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ
MPA Raja Saghir Ahmed, Raja Tariq Mehmood Murtaza and Raja Waheed Ahmed Khan led a grand rally from Kahuta to attend the meeting of Prime Minister Imran Khan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2022) ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں عظیم الشان ریلی کہوٹہ سے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں قائد عوام عمران خان کا جلسہ ہوا جس میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں دکھالی، ہوتھلہ، کھڈیوٹ، پنجاڑ، نڑھ، دوبیرن، بیور، مواڑہ، مٹور، لہڑی، نارہ،کہوٹہ ایم سی اور حلقے کی دیگر یونین کونسلوں سے عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کوٹلی لنک روڈ سے ہزاروں لوگوں اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہو ئی اسی طرح یونین کونسل نڑھ پنجاڑ کھڈیوٹ دوبیرن خورد ہوتھلہ دکھالی مواڑہ مٹور نارہ تھوہا سے بھی ہزاروں افراد کہوٹہ ریلی میں شرکت کی۔
حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں, راجہ ندیم احمد
The days of government are numbered, Raja Nadeem Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2022) مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں آج ان کو “خدا حافظ “کہیں گے آج کا جلسہ حکومت کی رخصتی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گاحکومت کو اپنے ساتھی چھوڑ کر چلے گے ہیں اتحادی بھی جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بعد سوائے استعفیٰ کے کوئی اور راستہ نہیں بچہ عمران خان کو ہاتھ پاؤں مارنے سے بہتر ھے فوری طور پر استعفیٰ دیں تاخیری حربے ان کی حکومت کو بچا نہ سکیں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا جانا لازم ھو چکا نااہل کرپٹ اور چوروں سے جان چھڑانے کا وقت آ چکا ھے نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا عوام آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور کو یاد کرتے ھیں عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دے انشااللہ عمران خان اور اس کا ٹولہ جلد اپنے بدترین انجام کو پہنچے گا۔
صدر کلچرل ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای ملک نوید کی طرف سے خوبصورت پروگرام
Beautiful program by Malik Naveed, President Cultural Wing Pakistan Muslim League-N UAE
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2022) صدر کلچرل ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای ملک نوید کی طرف سے خوبصورت پروگرام سینئررہنماء مسلم لیگ ن عبد المجید مغل نے مہمان خصوصی شر کت کی۔تقریب میں تمام افراد نے عبد المجید مغل کوآل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کا سر پرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل صدر کلچرل ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای ملک نوید کے زیر انتظام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام مرتب دیاگیا جس میں سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اس موقع پر میزبانی کے فرائض نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات جمیل بنگیال نے ادا کیے تقریب میں چیئرمین دوبئی یونٹ شہزاد بٹ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت عباس بھٹی، عزیز سائیں بریار، پاک ہزارہ گروپ کے جنرل سیکریٹری نیازعلی جدون،صدر شارجہ یونٹ چوہدری راشد فاروق،نائب صدر دوبئی یونٹ غلام محی الدین،صدر مائنیرٹی ونگ جان قادر،چوہدری نوید،جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن ام القوین یونٹ خرم رشیداور پروگرام کے میزبان ملک نویدسمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر تمام شر کاء نے مہمان خصوصی عبدالمجید مغل کوآل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کا سر پرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی اپنے خطاب میں عبد المجید مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے اتحاد اور اتفاق پر زور دیا اور کہا کہ ہم نے تقریباً تمام عہدیداران اور آراکین کو دعوت دی تھی لیکن کچھ عہدیداران آج اس پروگرام میں شامل نہیں ہوئے جہاں بات پاکستان مسلم لیگ ن کی آتی ہے وہاں پر تمام تر ذاتی اختلافات کو بھلا کر شامل ہونا چاہے آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔