پیرس: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،زاہد مصطفی اعوان ،28مارچ2022)—یورپ میں آج ستائس مارچ صبح بارہ بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی ۔یورپی یونین کے رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں موسم گرما کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں
یورپ بھر میں 26 اور 27 مارچ کی درمیانی رات گھڑیوں کا وقت ایک گھنٹہ آگے کر دیا گیا ہے۔سرکاری طور پر رات 2 بجے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کیا جائے گا۔ کمپیوٹر اور جدید موبائیل ٹیلیفونز میں یہ تبدیلی خود بخود ہو جائے گی جبکہ گھڑیوں پر تبدیلی خود کرنی پڑے گی۔
جرمنی میں یہ سلسلہ 1980میں شروع ہوا تھا۔ گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد توانائی بچانا ہے، اور سورج کی قدرتی روشنی سے مستفید ہونا ہے۔
تاہم چار دہائیوں بعد بھی اس کے مفید ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ یورپین لوگوں کی اکثریت اس فیصلے کے خلاف ہے، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو شام میں زیادہ دیر کیلئے روشنی ملنے پر خوش ہوتے ہیں۔فرانس میں پہلی بار ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کا خیال ایک مشہور تاجر اور بلڈر ولیم ویلیٹ کو آیا جنھوں نے غور کیا کہ فرانس میں لوگ موسم گرما میں طلوع آفتاب کے بعد بھی سوتے رہتے ہیں۔انھوں نے 1907ء میں اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ‘روشنی کی بربادی’ کے عنوان سے ایک پمفلٹ میں دلیل دی تھی کہ گھڑیوں کو سال کے مختلف اوقات میں تبدیل کیا جانا چاہیئے تاکہ لوگ دن کے زیادہ وقت کا استعمال کر سکیں۔
Paris: (Pothwar.com, Zahid Mustafa Awan, March 28, 2022) — In Europe, the clocks have been moved one hour ahead at 12 o’clock on March 27. Summer time has started in the member countries of the European Union and Switzerland. ۔ The clocks are one hour ahead on Sunday
Across Europe, clocks have been moved one hour ahead of the night between March 26 and 27. Officially, clocks will be moved forward one hour at 2 pm. Computers and modern mobile telephones will automatically change, while clocks will have to change automatically.
The series began in 1980 in Germany. The purpose of moving forward is to save energy, and to benefit from the natural light of the sun.
However, even after four decades, there is no concrete evidence of its usefulness. The majority of Europeans are opposed to the decision, but there are those who are happy to see the light for a long time in the evening.