DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Outrage by family after a teenager is made to wait for 3 hours at THQ hospital emergency ward

ٹی ایچ کیو سپتال کلر سیداں میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوکر آنے والا 17 سالہ لڑکا ایمرجنسی وارڈ میں تین گھنٹے تک تڑپتا رہا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) — ٹی ایچ کیو سپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں تعینات میڈیکل آفیسر اور عملے کی بے حسی کے باعث ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوکر آنے والا 17 سالہ لڑکا ایمرجنسی وارڈ میں تین گھنٹے تک تڑپتا رہا۔بچے کیساتھ آئے اس کے کزن اور رشتہ داروں کے شدید احتجاج کے بعد اسے ریفرل سلپ پر مہر لگا کر زخمی حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ذقیر نامی شخص نے بتایا کہ شاہ باغ کے قریب اس کے 17 سالہ کزن شعیب کا رکشے کیساتھ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی جسے دن 12 بجے کے قریب ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا گیا۔ایمرجنسی میں ڈاکٹر اور عملہ موجود ہونے کے باوجود اس کی طرف توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے درد کی شدد کے باعث اس کی چیخیں دور دور تک سنائی دیں جس پر اس کے ساتھ آئے لواحقین نے ڈاکٹر کی بے حسی پر سخت احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد بچے کی ٹانگ پر پلستر لگانے کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔

Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 26, 2022) – A 17-year-old boy who was injured in a traffic accident was made to wait for 3 hours due to the medical officer and staff of THQ Hospital Kallar Syedan. After severe protests by family ​​and relatives who came with the child, he was seen and shifted to Rawalpindi in critical condition. Shoaib who suffered a leg fracture as a result of an accident with a rickshaw was shifted to THQ Hospital Kallar Syedan ​​by Rescue 1122 around 12 noon. His screams could be heard far away due to the severity of the pain. The family members who came with him started protesting against the insensitivity of the doctor.

گاؤں بھلہ کے ارشد بھٹی کی جوان سالہ دختر کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئیں

The young daughter of Arshad Bhatti of village Bhalla died of cardiac arrest in Karachi

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —گاؤں بھلہ کے ارشد بھٹی کی جوان سالہ دختر کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب گاؤں بھلہ میں ہوئی جس میں راجہ ندیم احمد،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،حاجی جہانگیر منہاس،راجہ ناصر منہاس،مسعور بھٹی، سردار محمد آصف،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر،راجہ عاصم صدیق،صوفی محمد سلیمان اور دیگر نے شرکت کی۔

ممتا ز مز ا ح نگا ر ا و ر نثر کی تین کتا بو ں کے مصنف ڈ ا کٹر مشتا ق ا حمد سحر کے ا عز ا ز میں تقر یب گزشتہ روز منعقد ہوئی

A reception was held in honor of Dr. Mushtaq Ahmad Sahar, author of three books of distinguished humor and prose

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —ممتا ز مز ا ح نگا ر ا و ر نثر کی تین کتا بو ں کے مصنف ڈ ا کٹر مشتا ق ا حمد سحر کے ا عز ا ز میں تقر یب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کا اہتمام و ا ئس آ ف ر ا ئٹر ا و ر ا نتسا ب کہا نی نے کیا تھا تقر یب کی صد ا ر ت ما جد شا ہ نے کی جبکہ پر و فیسر ڈ ا کٹر ا شفا ق حسین بخا ر ی،سبین یو نس تھے۔ڈ ا کٹر مظہر عبا س،عبید با ز غ ا مرنے ڈ ا کٹر مشتا ق ا حمد سحر نے خطا ب کیا ا س مو قع پر شعر ا کر ا م نے ا پنے ا پنے خطا ب میں کہا کہ ڈ ا کٹر مشتا ق ا حمد سحر مز ا ح نگا ر کے منفر د شا عر ہیں ا نکی کتا بو ں کا مطا لعہ کر نے و ا لا کبھی بو ر نہیں ہو تا ا و ر مز ا ح کے سا تھ سا تھ ا طلا ع بھی ہو تی ہے ا س موقع پر قر عہ ا ند ا ز ی کے ذ ر یعے معز ز مہما نو ں میں کتا بیں تقسیم کی گئیں تقر یب میں صد ر پر یس کلب شیخ قمر ا لا سلا م،ڈ ا کٹر آ صف محمو د،شیخ عثما ن،محمد جا و ید ا قبا ل ا و ر مر د و خو ا تین،شا عر حضر ا ت نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہر شے کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرلیا گیا ن

With the arrival of Ramadan, the prices of everything have been increased drastically

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —کلرسیداں جہاں عام حالات میں بھی مہنگائی کو پر لگے ہوئے تھے وہیں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہر شے کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرلیا گیا ناجائز منافع خوروں نے رمضان میں روزے داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے ہیں دوکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں دوکاندار کے باہر انتظامیہ کی جانب سے لگی ہوئی نرخ ناموں کی فہرست پر کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو رھا بھاری بھرکم نرخ ناموں کے باوجود دوکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں باالخصوص حکومتی چھتری میں لگایا جانے والا سستا سہولت بازار عام بازاروں سے مہنگا ہے وہاں دستیاب سبزیاں فروٹ سمیت ہر شے عام بازاروں کی نسبت بیس سے تیس روپے فی کلو زیادہ داموں فروخت ہو رہی ہے اور انتظامیہ اس لیئے خاموش ہے کہ یہ بازار سستا بازار کی سہولت کو پورا کر رھا ہے جبکہ سستا بازار تحصیل بھر کے تمام بازاروں سے زیادہ مہنگا ہے اور کوئی ان ناجائز منافع خوروں کو پوچھنے والا نہیں ہے

جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کا قافلہ آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر کلرسیداں سے ہکلہ انٹرچینج کے لیئے روانہ ہو گا

The convoy of Jamiat Ulema-e-Islam will leave for Hakla Interchange from Zohar Prayers on Saturday

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کا قافلہ آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر کلرسیداں سے ہکلہ انٹرچینج کے لیئے روانہ ہو گا جس میں علمائے اکرام نوجوان کارکنان اور زمہ داران شریک ہوں گے جے یو آئی کے مقامی امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سیلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے دوسروں کو اخلاقیات اور جمہوریت کا درس دینے والا عمران خان خود ایوان میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کی حمایت کھو چکا ہے مگر اکثریت کھو دینے کے باوجود یہ اقتدار سے الگ نہیں ہونا چاہتے یہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہا ہے مگر اپوزیشن اس بار اسے کرسی سے اتار کر دم لے گی لوگ اب ریاست مدینہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے آسیہ بی بی کو رھا کروا کے بیرون ملک بھجوانے والا ریاست مدینہ کا والی نہیں ہو سکتا۔

آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور کو یاد کرتے ھیں,سردار عدیل انجم

Even today we remember the days of Mian Nawaz Sharif and Mian Shahbaz Sharif, Sardar Adeel Anjum

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —نوجوان مسلم لیگی رہنما سردار عدیل انجم نے کہا کہ عمران خان کو ہاتھ پاؤں مارنے سے بہتر ھے فوری طور پر استعفیٰ دیں تاخیری حربے ان کی حکومت کو بچا نہ سکیں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا جانا لازم ھو چکا نااہل کرپٹ اور چوروں سے جان چھڑانے کا وقت آ چکا ھے نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا عوام آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور کو یاد کرتے ھیں عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دے انشااللہ عمران خان اور اس کا ٹولہ جلد اپنے بدترین انجام کو پہنچے گا۔

لاہور سے آنے والے مہنگائی مکاو مارچ کو سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کی قیادت میں استقبال کا فیصلہ

Rally from Lahore will be received by former Member of Assembly Raja Muhammad Ali

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن کلرسٹی اور یوتھ ونگ کے عہدیداران نے لاہور سے آنے والے مہنگائی مکاو مارچ کو سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کی قیادت میں استقبال کا فیصلہ کیا ہے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،ظفر محمود، چوہدری ضیارب منہاس،صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن سرائیکی،ملک کمال اکمل،شیخ توقیر اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلرسیداں کی لیگی تنظیمیں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی قیادت میں لاہور سے آنے والے مہنگائی مکاو مارچ کا پرتپاک استقبال کریں گی۔

تعزیت

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،مارچ،2022ء) —سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے گاؤں دھمالی میں ڈاکٹر محمد خالد سے ملاقات کی جنہوں نے آمدہ الیکشن میں اپنی برادری سمیت ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا بعد ازاں کرنل شبیر اعوان نے گاؤں ٹکال جا کر محمد بشیر مغل سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button