DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Friction between PML-N groups as two hold separate meeting for Islamabad long march

مسلم لیگ ن کہوٹہ کے دو مختلف اجلاس دھڑے بندی کھل کر سامنے آ گئی , اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے تحصیل کہوٹہ کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,کبیر احمد جنجوعہ، 26,مارچ2022) — مسلم لیگ ن کہوٹہ کے دو مختلف اجلاس دھڑے بندی کھل کر سامنے آ گئی گروپ بندی تا حال ختم نہ ہو سکی 28مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے تحصیل کہوٹہ کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے پہلا اجلاس سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کی یونین کونسلز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ دوسرے دن سابق چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ بلدیاتی نمائندگان اور شاہد خاقان عباسی گروپ کی دیگر مقامی قیادت نے شرکت کی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور سابق چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ محمد علی کی ہدایت پر یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صرف تنظیمی عہدیدران کو بلایا گیا تھا جو سابقہ چیئر مین یہاں موجود وہ تنظیمی عہدیدار بھی ہیں ڈاکٹر عارف قریشی نے کہا کہ 28مارچ کو جلوس کی قیادت انشا اللہ راجہ محمد علی کریں گے جبکہ دوسرے دن شاہد خاقان عباسی کی ہدات پرمنعقد کیے جانے والے اجلاس میں سابق چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، سابق چیئر مین مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ، راجہ ظفر بگہاروی، سجاد ستی ودیگر مقامی قائدین نے شرکت کی اس موقع پر بلال یامین ستی نے کہا کہ گزشتہ ہونے والے اجلاس میں ہمیں نہیں بلایا گیا حلقہ پی پی سیون میں ابھی تک تنظیم بنی ہی نہیں اگر کسی کے پاس کو ئی نوٹفکیشن ہے تو سامنے لائے انھوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے اختلافات پر ہم نے آزاد امیدوار کو وؤٹ دیے ٹکٹ ہولڈر کا کام ہے کہ وہ ناراض کارکنان کی شکایات سن کر انکو راضی کریں اختالافات کے حوالے سے اعلیٰ قیادت ہی بہتر فیصلہ کر سکتی ہے انھوں نے کہا کہ28مارچ کو مسلم لیگ ن کا بہت بڑا قافلہ اپنے قائدین کے استقبال کے لیے جائیگا۔دونوں اجلاسوں میں ورکرز کارکنان نے مسلم لیگ ن کی گروپ بندی پر تشویش کا اظہار کیا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے مطالبہ کیا کہ اگر اختلافات نہ ہوئے تو آنے والے دور میں بھی نقصان ہوگا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 26, March 2022) — Two different meetings of PML-N Kahuta factionalism came to the fore. The grouping has not ended yet, Two separate meetings were held in Kahuta tehsil. The first meeting was held under the chairmanship of city president PML-N Kahuta Dr Muhammad Arif Qureshi in which presidents and general secretaries of union councils across the tehsil participated. the other meeting was held under the chairmanship of Major (retd) Abdul Rauf Raja in which former local body representatives and other local leadership of Shahid Khaqan Abbasi Group participated. Dr Muhammad Arif Qureshi and former chairman UC Bior Raja Fayyaz answered a question. He said that this meeting was held on the direction of PML-N Vice President Raja Muhammad Ali in which only organizational officials were invited who are also the former chairman who is also present here. While the next day on the instructions of Shahid Khaqan Abbasi Former Chairman UC Narh Bilal Yamin Satti, former Chairman Mowara Major (retd) Abdul Rauf Raja, Raja Zafar Bagharvi, Sajjad Satti and other local leaders attended the meeting.

 کہوٹہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے,ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Kahuta is the stronghold of PML-N is Dr Muhammad Arif Qureshi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,کبیر احمد جنجوعہ، 26,مارچ2022) — مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مہنگائی مارچ کے حوالے سے گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں پہلی مرتبہ تحصیل بھر سے اتنی تعداد میں عہدیداران ورکرز اور کارکنان نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں متحد ہے اور28مارچ کو ایک بہت بڑا قاجلہ روات کے مقام پر اپنے قائدین کا بھرپور استقبال کریگا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کارکنان اور ورکرز کے اندر بڑا جوش جذبہ پایا جاتا ہے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے ورکرز کو انکا جائز مقام دیا جائیگا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر پاکستان کو تعمیر و ترقی کی واہ پر گامزن کریگی آج پی ٹی آئی کے لوگ بھی تنگ ہیں انھوں نے تمام کارکنان ورکرز بلدیاتی نمائندگان سے کہا کہ وہ28مارچ شام چار بجے غوثیہ ہال کے پاس جمع ہوں تا کہ اکٹھے ہو کر مہنگائی مارچ کے لیے جا سکیں۔

پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ کے الیکشن مکمل ہوگئے۔اتفاق رائے سے مسلسل تیسری مرتبہ صدر راجہ عمران ضمیر منتخب ہوگئے

Press Club Registered Kahuta Elections Completed Raja Imran Zamir achives hatrick by being electted President for 3rd consecutive time

کہوٹہ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،26،مارچ،2022ء) — پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ کے الیکشن مکمل ہوگئے۔اتفاق رائے سے مسلسل تیسری مرتبہ صدر راجہ عمران ضمیر منتخب ہوگئے۔ جبکہ سعید افضل چوہان سرپرست اعلیٰ۔اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری۔ آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید۔ سینئر نائب صدر راجہ شاہد اجمل۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات ندیم چوہان منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن بورڈ حاجی عبدالرشید نے ممبران کے ہمراہ الیکشن کا عمل مکمل کیا۔اور نئی باڈی کا اعلان کیا۔اجلاس میں ممبران ساجد جنجوعہ۔مولانا ہاشم ظہور اعوان نقیبی۔رومان جنجوعہ،آصی جنجوعہ۔ افتخار غوری۔فیضان جنجوعہ۔عثمان جنجوعہ۔اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں بزگ صحافیوں بانیان پریس کلب کہوٹہ صوفی محمد ایوب مرحوم۔اور حاجی راجہ گلشن ضمیرمرحوم کی صحافتی اور علاقائی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button