کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،مارچ،2022ء) —ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ کہیں جا رہے ہیں نہ ہی انہوں نے اس بارے میں کسی سے کوئی ملاقات کی ہے،کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے اپنی آبائی رھائشگاہ چکری میں اپنے قریبی رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اقتدار کبھی بھی ان کی منزل نہیں رھا مجھے اقتدار نہیں اقدار اور اصولوں پر کاربند رھنا عزیز ہے۔مجھے ہر دور میں مختلف عہدوں کی پیشکشیں ہوتی رہی ہیں مگر میں ان سے کبھی مرغوب نہیں ہوا میرے پاس ہمیشہ ایک نمبر مال رہا میں خود دونمبر ہوں نہ ہی میرے ساتھی اور کارکن دو نمبر ہیں میں نے ہمیشہ ملکی وقار اور اپنے اصولی موقف کے عین مطابق سیاست کی ہے اپنے ضمیر بھی اب کوئی بوجھ بھی نہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے بارے میں خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تو بات یہ ہے کہ میں کہیں بھی نہیں جا رھا پی ٹی آئی میں شمولیت تو بعد کی بات ہے میں نے آج تک اس طرح کبھی کچھ سوچا بھی نہیں۔رہی بات عمران خان سے ملاقات کی تو حالیہ دنوں ہفتوں میں میری ان سے کہیں بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی میری عمران سے ملاقات حالیہ تین مہینوں میں بالکل ہی نہیں ہوئی میں نے چپ کا روضہ رکھا ہوا ہے ملکی سیاست میں بھائی چارے رواداری کی جگہ اب گالم گلوچ اور کردار کشی نے لے لی ہے۔سیاست میں تشدد کا فروغ ملک کے لیئے زہرقاتل ہے مگر سیاسی رہنما اس بابت کسی طرح کا بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کو تیار نہیں ان کا طرز عمل ملت کو مسلسل تقسیم کر رھا ہے جس سے سب سے ذیادہ نقصان ملک کا ہی ہو گا۔ہمیں دنیا اور خطے میں حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیئے جتنی رواداری اور بھائی چارے کی آج ضرورت ہے ماضی میں شاہد اتنی نہیں تھی مگر اب کوئی بھی ملک کے بارے میں نہیں سوچ رہا سب سیاست سیاست اور اقتدار کے لیئے کھیل رہے ہیں
Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 25, 2022) Ch Nisar Ali Khan said after rumors that the workers should not listen to the rumors. Talking to his close friends in his native Chakri, he said that he has always practiced the politics of values. Power has never been his destination. I have been offered different positions in every era but I have never been coveted by them. Commenting on the news about his meeting with Prime Minister Imran Khan and joining PTI, he said that first of all, I will not go anywhere. Joining PTI is a later matter. I have never thought of anything like this till today. I have not met him anywhere in recent days and weeks. I have not met Imran at all in the last three months. I have kept silent.
کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 67 بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے
Under the sponsorship orphan program, 67 children are being given monthly
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،مارچ،2022ء) —کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 67 بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے جبکہ یتیم بچوں کی ماہانہ ورکشاپس کروائی جاتی ہیں۔ بچوں کو ہر تین ماہ بعد فری میڈیکل چیک کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔یتیم بچوں کی ماؤں کیلئے ہر تین ماہ بعد تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پی پی 7 کے امیر محمد جاوید اقبال نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے اب تک 20ویل چیئرز بتقسیم کی جا چکی ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے تحت 10بچوں کو دار ارقم سکول کلر سیداں اور چوکپنڈوری کیمپس میں فری تعلیم کی سہولت بھی میسر ہے۔
وزیر اعظم الٹی سیدھی باتیں کرنا شروع ہو گئے ,راجہ ندیم احمد
The Prime Minister started rubbish talk , Raja Nadeem Ahmed
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی اور منحرف ارکان کے خوف سے حکومت گھبرا گئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی بجائے پارلیمنٹ کو آئین کے مطابق چلائیں۔حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اپنے ارکان کے گھروں کے باہر احتجاج بھی کرتی ہے اور انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہے اور پھر معافیاں بھی مانگ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے عدم اعتماد کی تحریک کا دن قریب آتا جا رہا ہے وزیر اعظم الٹی سیدھی باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔
سابق چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری محمد افضل کی کلرسیداں آمد
Former Chairman District Council Rawalpindi Chaudhry Muhammad Afzal arrives in Kallar Syedan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،مارچ،2022ء) —سابق چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری محمد افضل کی کلرسیداں آمد،انہوں نے سابق چیئرمین بلدیہ کلرسداں شیخ عبدالقدوس کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔شیخ عبدالقدوس نے چوہدری محمد افضل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ علالت کے باوجود مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاو مارچ میں ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کریں گے ملک کوموجودہ صوتحال سے نجات دلانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وزیراعظم کو عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے الگ کرکے ملک میں نئے انتخابات کا آزادانہ انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے اور ملک مستحکم ہو گا۔ برجیس جیلانی
The country is developing under the leadership of Imran Khan and the country will be stable. Burjis Jilani
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،مارچ،2022ء) — پی ٹی آئی کی سابق کونسلر و نائب صدر محترمہ برجیس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم میں ایک نیا جزبہ پھونک دیا ہے۔کئی دہائیوں بعدقوم کو عمران خان کی صورت میں وژن رکھنے والا لیڈر ملا ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے،پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے،22کروڑ عوام مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا اور ایسے عناصر جو ملک کیخلاف سازشیں کرتے ہیں ان کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کر کے ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے اور ملک مستحکم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی اپوزیشن ایڑی چوٹی کا زور لگا لے اسے ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، انشاء اللہ وزیر اعظم اس آزمائش میں سرخرو ہونگے۔