Kahuta; Public fury after village Bhura Hayal is added in Mator village council
نئی حلقہ بندیوں کے دوران ویلج کونسل39مٹورمیں بھورہ حیال کو شامل کا فیصلہ
Kabir Ahmed JanjuaMarch 24, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2022) نئی حلقہ بندیوں کے دوران ویلج کونسل39مٹورمیں بھورہ حیال کو شامل کا فیصلہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل سمیت اہل علاقہ نے مسترد کر دیا۔ہمارے کومٹور سے الگ کر کے دوبارہ دکھالی کے ساتھ منسلک کیا جائے بصورت دیگر اہل علاقہ نے بھر پور احتجاج کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف داخل کیے اعتراضات پر اپنا فیصلہ سنایا جس کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے دیگر علاقوں کی طرع ویلج کونسل39میں تھوہا خالصہ، رکھ،تھوہا خالصہ،میرا بگلہ بمنیال،لٹوری سیداں، بمنیال،مٹورکے ساتھ بھورہ حیال،بھورہ قبلی،بھورہ نصیب اور نوروز کو بھی شامل کیا گیا جس پر معروف مسلم لیگی رہنماء سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل امیدوار برائے سمیت دیگر کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے کہ ہمارے علاقوں کو کاٹ کر دوسری یونین کونسل کے ساتھ منسلک کرد یا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پر شانی ہو گئی انہوں نے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمارے علاقوں کومٹور سے الگ کر کے دوبارہ دکھالی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 March 2022) During the new delimitation, the decision to include Bhura Hayal in Village Council 39 Mator was rejected by the locals including prominent political and social personality Abdul Majeed Mughal. Announced According to the details, the Election Commission of Pakistan (ECP) had earlier given its verdict on the objections lodged against the new constituencies. Along with Bamniyal, Bhura Hayal, Bhura Qabli, Bhura Naseeb and Nowruz were also included in Mator village council.
سردارفیضان خانزادہ کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت
Sardar Faizan Khanzada’s sister’s wedding ceremony was attended by a large number of political and social personalities
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2022) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ایم سی کہوٹہ کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردارفیضان خانزادہ کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ایم سی کہوٹہ کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردارفیضان خانزادہ کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی ہال میں منعقدہو ئی سردارفیضان خانزادہ کی ہمشیرہ محترمہ کی شادی ٹھیکیدار سردار رفتاج محروم کے صابزادے کے ساتھ انجام پائی شادی کی اس تقریب میں سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،صدر پاکستان پیپلز پارٹی کہوٹہ و چیئرمین غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائلیسز سنٹر کہوٹہ آصف ربانی قریشی،پی ٹی آئی رہنما چیئرمین آرڈی اے راجہ طارق محمودمرتضی، سردار ارشد مجید سابق جوائنٹ سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی،سردار اسد زراعت ایڈووکیٹ،ایم ذرین اعوان، عدیل افضل، اسد ایڈووکیٹ سردار مہتاب جلال راجہ تنویر اور حافظ ظہور،سردار ماجد سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر میزبان سردارفیضان خانزادہ نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔
مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ گلزا ر احمد گلزاری نمائندے سے گفتگو
PML-N Political and Social Personality Councilor Raja Gulzar Ahmed Gulzari talks to local reporter
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2022) مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ گلزا ر احمد گلزاری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کارکن الیکشن کی تیاریاں کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی مریم نوازاور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے آنے والے مارچ کے شرکا ء کا تاریخی استقبال کریں گے اور حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ میں بھی بھر پور شرکت کریں گئے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام الیکشن میں موجودہ حکومت کا کہڑااحتساب کریں گے کرائے کے ترجمانوں کو ملک سے فرار نہیں ہونے دیں گے ان کا کڑا احتساب کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان مشکل کے اس وقت میں پارٹی قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں ملک کی عوام نے دیکھ لیا ن لیگ کی اعلی قیادت کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کیے گے وہ سب غلط ثابت ہوئے ملک کی عوام اب کسی اور کی باتوں میں نہیں آہیں گے انشاء اللہ26 مارچ کو مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔
راجہ غضنفر آف چک مرزا دو ہفتے کی چھٹی کے بعد یوکے روانہ ہو گے
Raja Ghazanfar of Chak Mirza will leave for UK after a two week vacation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2022) راجہ غضنفر آف چک مرزا دو ہفتے کی چھٹی کے بعد یوکے روانہ ہو گے۔دوستوں،عزیز وا قار ب نے ان کو الوداع کیا۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ غضنفر آف چک مرزا دو ہفتے کی چھٹی کے بعد یوکے روانہ ہو گے روانگی کے موقع پر ان کے ساتھ ان کے قریبی دوستوں چوہدری عثمان خاور،محمد ظفیر بھٹی ایم بی ای اینڈسابق میئر چشم یو کے، راجہ محمد ذرین، راجہ محمد رفیق، ماسٹر نذابت علی، راجہ رحمان،احسن سجاد، راجہ محمد اشتیاق،سید ساجد شائین،نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ملاقات کی اور رب کے حضور دعا کی کہ اللہ پاک ان کو بخیریت منزل مقصودتک پہنچائے راجہ غضنفر آف چک مرزانے محمد ظفیر بھٹی ایم بی ای اینڈسابق میئر چشم یو کے سمیت اپنے تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کیا۔
کہوٹہ سے مسلم لیگ(ن) کے ورکروں، کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کا بہت بڑا جلوس مہنگائی مارچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گا تیاریاں مکمل کر لی گئی
A huge procession of PML-N workers, workers and local body representatives will leave Kahuta for Islamabad to participate in the Inflation March. Preparations have been completed.
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر،25مارچ2022)— 28مارچ کو کہوٹہ سے مسلم لیگ(ن) کے ورکروں، کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کا بہت بڑا جلوس مہنگائی مارچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گا تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سابقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر حلقہ پی پی سیون کے ورکروں کو خصوصی پیغام دے رہے ہیں کہ وہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف مہنگائی مارچ کی کال پر بھرپور شرکت کریں۔ اپنے خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یو سی نڑھ بلال یامین ستی نے مارچ کے حوالے سے منعقد میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سابق چیئرمین یو سی مواڑہ عبدالروف جنجوعہ،سٹی چیئرمین راجہ ظہور اکبر قاضی عبدالقیوم،ملک مرتضیٰ،سجاد احمد ستی کھڈیوٹ،ماسٹر(ر) ظہور عباسی پنجاڑ،چیئرمین لہڑی راجہ امتیاز، چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی، عبدالقدوس عباسی کے علاوہ دیگر ورکروں،کارکنوں،نمائندوں نے شرکت کی۔ بلال یامین ستی نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگی اجلاس میں ہمیں بتایا نہیں گیا۔ آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر یہ میٹنگ ہو رہی ہے 28 مارچ کو کہوٹہ سے بہت بڑا قافلہ اسلام آباد جائے گا اور اپنے قائدین کا استقبال کرے گا۔ انہوں نے مسلم لیگی ورکروں، کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں پارٹی قائدین کی کال پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی تعلیم و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کہوٹہ سے مسلم لیگ کے ورکر ثابت کریں گے کہ کہوٹہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔
ارم ماڈل سکینڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سائنس فئیر کا انعقاد
Science Fair at Iram Model Secondary School & College Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر،25مارچ2022)— ارم ماڈل سکینڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سائنس فئیر کا انعقاد طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔خوبصورت سٹالز پر سجھے مختلف سائنس کے مختلف موضوعات کے ماڈلز توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔جن میں سائنس کے مختلف موضوعات کی بنیادی چیزوں کو اجاگر کیا ہوا تھا۔ جن سے با آسانی سائنس کو سمجھا اور جانا جا سکتا تھا۔ پرنسپل ارم ماڈل سکینڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ و نائب صدر پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضلع راولپنڈی مسز ارم سکندر نے تعلیمی شعبے میں جسطرح اس علاقے میں علم کی شمع کو روشن کیا اسی طرح انھوں نے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے بھی بچوں کو اپنی صلاحیتں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا تا کہ بچوں کو کتابوں سے لگاؤ انکو پڑھنے کا شوق اور انکی اہمیت اور افادیت کے بارے علم ہو سکے آج کے دور میں بچے کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ اس لیے کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح مسز ارم سکندر نے کاروباری حوالے سے بچوں کے سٹالز لگا کر انکو کاروبار کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر مسز ارم سکندر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراسائنس فئیر کا مقصد بچے جو کچھ اس مضمون میں پڑھتے ہیں اسکو عملی طور پر خود د کر کے سمجھ سکیں مسز ارم سکندر نے اس موقع پر تمام سٹالز کا دورہ کیا سٹالز پر سمجھے سائنس کے مختلف موضوعات کے ماڈلز جہاں توجہ کا مرکز تھے وہی بچوں نے جس انداز میں بریفنگ دی وہ بھی قابل تعریف تھی۔ انھوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں میں جہاں بچوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے وہاں انکو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔
مسز ارم سکندر کی زیرقیادت کہوٹہ میں جدید دور کے تقاضوں کے تحت سائنسی میلہ کا انعقاد
Kahuta hosts science fair under modern requirements
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر،25مارچ2022)— مسز ارم سکندر کی زیرقیادت کہوٹہ میں جدید دور کے تقاضوں کے تحت سائنسی میلہ کا انعقاد۔ادارے کے طلباء و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مختلف موضوعات اور سائنسی معلومات کے معیاری ماڈلز تیار کیئے بلکہ انسانی اعضاء، دل، دماغ، گردے، نظام شمسی، زراعت، میڈیکل، انجنیئرنگ، الیکڑیکل سسٹم اور دیگر خوبصورت ماڈل کو اپنے ہاتھوں سے بنانے کے ساتھ ساتھ سربراہ ادارہ مسز ارم سکندر جنجوعہ اور وائس پرنسپل راجہ حارث، مسز فہمیدہ اور دیگر اساتذہ کو سائنس میلہ کے موقع پر اپنے اپنے اسٹال پر بنائے گئے ماڈلز بارے پراعتماد انداز میں بریف کیا۔سائنس فیئر کے موقع پر آئے والدین نے مسز ارم سکندر کی تعلیمی شعبے میں گرانقدر خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پرنسپل مسز ارم سکندر نے کہا کہ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں فروغ پانے سے طلباء و طالبات میں مخفی صلاحتیں پروان چڑھتی ہیں۔اور طلباء و طالبات میں چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ طلباء و طالبات نے اس موقع پر30 سے زائد سٹالز لگا کر اپنی اپنی کلاس کی نمائندگی کی۔