DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sathwani and Chak Sathwani removed from Kanoha and included in Village Council Bhalakhar

ستھوانی اور چک ستھوانی کو کنوھا سے الگ کرکے ویلیج کونسل بھلاکھر میں شامل کردیا گیا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —الیکشن کمیشن نے کلرسیداں شہر اور مضافات میں بلدیاتی حلقہ بندیاں میں شہریوں کے اعتراضات کو درست تسلیم کرتے ہوئے حلقہ بندیوں میں عوامی خواہشات پر پھر نئی ترمیم کرکے حتمی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں مجوزہ ویلیج کونسل ممیال اور بنائل کی تجویز کو واپس لیتے ہوئے سابقہ یوسیز کو ہی ویلیج کونسلوں کا نام دے دیا گیا البتہ مواضعات ستھوانی اور چک ستھوانی کو کنوھا سے الگ کرکے ویلیج کونسل بھلاکھر میں شامل کردیا گیا جبکہ سابقہ ایم سی کلرسیداں کو چار نیبرہڈز میں تقسیم کرتے ہوئے تمام اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے لوگوں کی خواہشات کے عین مطابق چار نیبر ہڈ قائم کردی ہیں۔یاد رہے کہ سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین، راجہ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن سرائیکی، نمبردار اسد عزیز، چوہدری وقاص گجر،چوہدری فیصل حفیظ، چیف مہربان،شیخ قمر الاسلام، پیپلز پارٹی کے عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے چوہدری کامران عزیز،چوہدری اسد الرحمان اور ملک طاہر ایڈووکیٹ کے ذریعے اعتراضات جمع کرائے تھے جنہیں الیکشن کمشنر راولپنڈی نے تسلیم کرتے ہوئے لوگوں کی خواہش پر حلقہ بندیاں تشکیل دے کر حتمی فہرست آویزاں کر دی ہے۔

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن کلرسٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کیئے گئے اعتراضات کو قبول کرنے اور عوامی خواہشات پر مبنی حلقہ بندیاں تشکیل دینے پر الیکشن کمیشن راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 24, 2022) * The Village of Mamyal and Bhanal have been restored to their former union council by-election commission, But the villages of Sathwani and Chak Sathwani were removed from Kanoha to Bhalakhar.  While acknowledging all the objections, the Election Commission has set up four Neighborhoods as per the wishes of the people. It may be recalled that former Tehsil Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, PML-N City President Haji Akhlaq Hussain , Raja Nadeem Ahmed, Subedar Ghulam Rabbani, Sheikh Hassan Seraiki, Numbered Asad Aziz, Chaudhry Waqas Gujar, Chaudhry Faisal Hafeez, Chief Mehraban, Sheikh Qamar-ul-Islam, PPP’s Atif Ijaz Butt and others, Chaudhry Kamran Aziz, Chaudhry Asad-ur-Rehman and Malik Tahir had submitted his objections through an advocate which was called an election While acknowledging, the commissioner Rawalpindi has formed the constituencies at the behest of the people and posted the final list.

پنجاب بھر میں لیب اٹینڈنٹس کی نمائندہ تنظیم اورپنجاب حکومت کے ذمہ داران کے درمیان مذاکرات،آج سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی

Talks between Lab Attendants Representative Organization and Punjab Government officials across Punjab, call for strike withdrawn from today

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —پنجاب بھر میں لیب اٹینڈنٹس کی نمائندہ تنظیم اورپنجاب حکومت کے ذمہ داران کے درمیان مذاکرات،آج سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر وسیم اختر کمبوہ نے کی۔سربراہی میں مزاکرات میں حصہ لیا دیگر عہدیداران میں رانا زاہد خان،بلال اختر سندھو بھی شامل تھے جبکہ حکومتی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل نے کی۔وفد نے لیب اٹینڈنٹس کی اپگریڈیشن کا مطالبہ رکھا اور لیب اٹینڈنٹس کے سکولوں اور کالجز میں روا رکھی گئی ناانصافیوں پر بات چیت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفد کو مطالبات کی منظوری کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپکا مسئلہ بالکل جائز اور حل طلب ہے۔انہوں نے فوراً سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری فنانس کو کال کی اور لیب اٹینڈنٹس کی اپگریڈیشن کے کیس کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔چیف سیکرٹری نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب لیب اٹینڈنٹس کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی اور کی گئی ناانصافیوں کا بدلہ آپکو آپکے بہتر مستقبل اور ایک اچھے سکیل میں اپگریڈیشن کی صورت میں بہت جلد دے گی۔وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل سے میٹنگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپگریڈیشن کے کیس پر ذاتی دلچسپی لینے اور مکمل معاونت پر وفد نے انکا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سپیشل سیکرٹری فنانس پنجاب سے بھی ملاقات کی اور لیب اٹینڈنٹس کی اپگریڈیشن کے متعلق بات چیت کی جس پر دونوں افسران نے مثبت پیش رفت کی یقین دھانی کروائی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل کے تحریری معاہدے پر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے 24 مارچ کو احتجاج کی دی گئی کال واپس لے لی ہے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام منعقدہ عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس

Azmat Sahba and Ahl-e-Bayt Conference organized under the auspices of Central Seerat Committee

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —جماعت اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ قاری اورنگزیب فاروقی نے یکساں نصاب پر موجودہ حکومت کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ جاتے جاتے توہین صحابہ اور اہل بیت کے قوانین کی منظوری بھی دیتے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام منعقدہ عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مفتی محمد قاسم چلاسی نے کی تقریب میں مفتی سلیم محمود ربانی،عبدالحفیظ فاروقی،مولانا احسان اللہ چکیالوی و دیگر نے بھی شرکت کی۔قاری اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں یکساں نصاب تعلیم سے ہی بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔ یکساں نصاب کی وہ لوگ مخالفت کرتے ہیں جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے جس نے یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دے کر اتحاد کے مخالفین کی چیخیں نکلوا دی ہیں ایک نصاب سے ہی ملت کو ایک قوم بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت رسول صحابہ بھی ہیں ہم دونوں کی فضیلت کے قائل ہیں یہ آپس میں رشتہ دار ہیں ایک دوسرے کے ساتھی اور آپس میں محبت کرنے والے لوگ ہیں ان میں تفریق کرنے والے اصل فسادی ہیں من گھڑت قصے بیان کرکے ملت واحدہ کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اس وقت تک مومن ہی نہیں ہو سکتا جب تک وہ محبت صحابہ کا اقرار نہ کرے اہل بیت بھی صحابہ ہیں ہم اہل بیت اور صحابہ میں فرق نہیں رکھتے اہل بیت ہمارے ایمان کا حصہ اور آنکھوں کا نور ہیں۔ اہل بیت کی آڑ میں صحابہ کو برا کہنے کا کوئی جواز نہیں صحابہ اور اہل بیت کا خدا رسول قرآن کلمہ نمازروزہ ایک تھایہ سب بدر احد حنین تبوک کے ساتھی ہیں،جناب حضر ت علیؑ کے بیٹوں نے حضرت عثمانؓ کے گھر پر پہرہ دے کر دشمنان صحابہ کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا ہے خلافت کا جھگڑا بنانے والے یہ کیوں نہیں بتاتے کہ حضرت عمرؓ کے دور میں حضرت علی قاضی القضاء تھے۔ حضرت معاویہ کو امیر شام سے امیر المومنین حضرت حسن نے بنایا۔انہوں نے کہا کربلا،حضرت حسین و علی کے روضے عراق میں ہیں تو زائرین ایران کیا لینے جاتے ہیں؟کراچی،لاہور،ملتان،پشاور،کوئٹہ میں پڑوسی ملک کے ثقافتی مراکز کے مقاصد کیا ہیں؟کیا پاکستان کے وہاں بھی اتنے ہی ثقافتی مراکز ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں ہم صحابہ و اہل بیت کی توہین پر سخائے موت کا قانون چاہتے ہیں۔عمران خان جاتے جاتے یہ کام بھی کر جائیں انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت تفرقہ بازی کرنے والوں کو لگام دے ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں الزام دیا جاتا ہے کہ ہم اہل بیت کو نہیں مانتے تو ایسے عناصر کے لیئے ہمارا جواب اتنا سا ہے کہ ہم اہل بیت کے منکر پر لعنت بھیجتے ہیں۔مولانا عبدالجبار حیدری سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت علی کے تمام بیٹوں کو اہل بیت اور اپنا امام تسلیم کرتے ہیں پیغمبر اسلام کے ساتھیوں پر تنقید برداشت نہیں کریں گے مخالفین خبردار رہیں۔

تمام یوسیز کے کار کنان اور ذمہ داران لانگ مارچ میں شرکت یقینی بنائیں گے

All UC’s workers and officials will ensure participation in the Long March

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کا اجلاس مولانا احسان اللہ چکیالوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا کہ تمام یوسیز کے کار کنان اور ذمہ داران لانگ مارچ میں شرکت یقینی بنائیں گے۔ 25 مارچ بروز جمعہ دن 2 بجے جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی پہنچنا ہے وہاں سے صاحبزادہ ڈاکٹر عتیق الرحمان کی قیادت میں ہکلہ انٹر چینج کے لے قافلے روانہ ہو ں گے۔

قاضی ظفر جاوید عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے

Qazi Zafar Javed returned home after performing Umrah

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے لائن سپریٹنڈنٹ قاضی ظفر جاوید عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے۔

راولپنڈی کے فیصلے صرف چوہدری تنویر خان کیا کریں گے۔شیخ عبدالقدوس

Only Chaudhry Tanveer Khan will make the decisions of Rawalpindi. Sheikh Abdul Qaddos

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگی رہنما چوہدری تنویر حسین کو انتقام کا نشانہ بنانے والے یہ مت بھولیں کہ ان کے اپنے دن گنے جا چکے ہیں۔ان کی انتقامی کاروائیاں اب ان کے اپنے گلے پڑنے والی ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی آج کے حکمران آمدہ چند ایام میں اقتدار سے محروم بھی ہو سکتے ہیں یہ اتنا انتقام لیں جتنا کل خود بھی برداشت کرسکیں۔پی ٹی آئی کا سورج غروب ہو رھا ہے مسلم لیگ ن کا روشن سویرا طلوع ہونے والا ہے وہ وقت اب دور نہیں جب راولپنڈی کے فیصلے صرف چوہدری تنویر خان کیا کریں گے۔

قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے گرداور چوہدری جابر عباس کی چچی انتقال کر گئیں

Aunt of Chaudhry Jaber Abbas (gardawar Choa Khalsa) passed away

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء) —قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے گرداور چوہدری جابر عباس کی چچی انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں کڑائی میں ادا کی گئی جس میں شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،ماسٹر ظہیر،قاسم کیانی، جاوید اشرف،راجہ نعمان ظفراور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button