DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; MPA Raja Saghir Ahmed thanked for the development work in Dera Mushtaq Shah City area
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے علاقے میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کر انے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے علاقے میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کر انے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کر تے ہیں علاقے کی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام علاقہ نے جواچھا فیصلہ کیا تھا جس کے حلقے پرترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں 2013اور2018میں موجودہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا ساتھ دیا تھا 2018کے الیکشن میں راجہ صغیر احمد کامیاب ہوئے اور انہوں نے حلقے میں بے شمار تر قیاتی کام کرائے جس سے حلقے پرترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے چچا آغا سید مشتاق نقوی اپنے علاقے میں رفاعی کام کر انے میں بے انتہا دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے اپنی جیب سے لاکھوں روپے لگا کر عوام کے لیے فلاحی کام کرائے ہیں وہ یہ کام کسی نمود و نمائش نہیں بلکہ اللہ کی رضاء کی خاطر کرتے ہیں میں ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کر تے ہوئے انشاء اللہ آئندہ ماہ رمضان میں اپنے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ میں مستحق افراد میں راشن بھی دوں گا اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 March 2022)
Leading political and social figure Syed Najamul Hassan Naqvi in a statement said that he thanked MPA Raja Saghir Ahmed for bringing the development of millions of rupees in Dera Mushtaq Shah City area keeping in view the interests of the area.
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP 7 Visits Various Union Councils of Constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،کارکنوں، ور کروں سے ملاقات کی،فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی جبکہ شادی والے گھروں میں مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ ہیڈٖ ماسٹر راجہ محمد شبیر،چیف سپورٹر عدیل افضل، سردار ماجد حسین اور ملک سہیل احمد کے حلقے کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے میں کھندوٹ کنٹیال نلہ مسلماناں والے چوہدری محمد صابر کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے بعد فاتحہ خوانی کی،جنڈی میرا نلہ مسلماناں والے حاجی علی اکبر کے بھائی سید اکبر کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے بعد فاتحہ خوانی کی،سروہا چوہدریاں والے سابق کونسلر ایم سی کلر سیداں چوہدری مشتاق کی اہلیہ محترمہ کی وفات پرفاتحہ خوانی اور مرحومہ کے ایصال ثواب دعا کی،راجہ خاور جنجوعہ کی خالہ، صوفی عنصر کی اہلیہ محترمہ اور راجہ حسنات کی والدہ محتر مہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب دعا کی،بلڑیا کے مقام پر محمد زمان اور محمد علی کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شر کت کی اور دولہے کو مبارکباد پیش کی۔
جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک پاکستانی کو حقیقی معانوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔راجہ تنویر احمد
Jamat-e-Islami is the only party that can make Pakistan a truly Islamic welfare state. Raja Tanveer Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2022)
جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے رہنما راجہ تنویر احمد نے ایک بیان میں کہا کہ23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا آج کا پاکستان دیکھ کر اُنکی روحیں تڑپتی ہونگی انھوں نے انتھک محنت جدوجہد اور اپنی سیاسی جمہوری صلاحیتوں سے پاکستان کو حاصل کیا یہ ملک کلمہ کے نام پر حاصل ہوا اور قیامت تک قائم دائم رہے گا بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیکر یہ ملک حاصل کیا تھا تا کہ مسلمانوں کو ایکا لگ اسلامی فلاحی ریاست دی جائے جہاں صرف اسلامی قانون ہو مگر بدقسمتی سے75سال گزرنے کے باوجود ہم اُنکے خوابوں کی تکمیل نہ کر سکے راجہ تنویر احمد نے کہا کہ آج پاکستان میں چند خاندانوں کی حکومت چلی آ رہی ہے ادارے تباہ کر دیے گے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیا رشوت منشیات فروشی سودی نظام اور ہر وہ کام جس کا اسلام نے منع کیا ہم کرتے ہیں جماعت اسلامی انکے خوابوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک پاکستانی کو حقیقی معانوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔
ہم نفرتیں مٹا کر سب یکجان ہو کر پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے کام کریں۔غلام مصطفی مغل
Let’s eradicate hatred and work together for the security and stability of Pakistan. Ghulam Mustafa Mughal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2022)
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت غلام مصطفی مغل صدر مسلم لیگ ن یواے ای نے ایک بیان میں کہا کہ75ویں یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی سیاسی بصیرت سے جسطرح مسلمانوں کو ایک الگ ملک حاصل کر کے دیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کو پورا کر سکیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جسطرح جرات و بہادری سے امریکہ و دیگر بین القوامی قوتوں کی مخالفت کے باوجود بھارت کے مقابلے میں بڑھکر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایک قابل تسخیر قوت بنایا آج پاکستان اسلامی دنیاکی پہلی ایٹمی طاقت ہے غلام مصطفی مغل نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک میں تعمیر و ترقی ہوئی سازشوں سے ہمارے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے انھوں نے مزید کہا کہ او آئی سی اجلاس خوش آئندہ مگر مسلم اُمہ عملی طور پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی23مارچ کا دن پوری قوم کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے اللہ کرے پاکستان جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ہم نفرتیں مٹا کر سب یکجان ہو کر پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے کام کریں۔