Kallar Syedan; Despite the notification issued by the Deputy Commissioner Rawalpindi regarding public holidays most of the private educational institutions remained open
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں 21،22اور 23مارچ کو عام تعطیل کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے باوجود کلر سیداں میں بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھلے رہے
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مارچ،2022ء) — ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں 21،22اور 23مارچ کو عام تعطیل کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے باوجود کلر سیداں میں بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھلے رہے اور سکولوں کے سربراہان سکول نہ آنے والے مرد و خواتین اساتذہ کو موبائل فونز کے ذریعے فوری طور پر سکول آنے کی ہدایت جاری کی۔موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع شاہین پبلک سکول میں سپورٹس گالا کا پروگرام بھی جاری رہا جو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے شکایت موصول ہونے نہ صرف اسے بند کروا دیا بلکہ سکول کے ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کی کہ وہ ڈی سی راولپنڈی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء راولپنڈی روڈ پر بھی واقع ایک سکول میں درس و تدریس کا عمل جاری تھا جسے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے سکول کے مالک کی سرزنش کی اور اساتذہ اور بچوں کو فوری طور پر گھر جانے کی ہدایت جاری کی۔
Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 22, 2022) – Despite the notification issued by Deputy Commissioner Rawalpindi on March 21, 22 and 23 regarding public holidays in Rawalpindi district, most of the private education in Kallar Syedan remained open. Institutions remained open and the heads of the schools directed the male and female teachers who were not attending the school to come to the school immediately through mobile phones. Dawood Akhtar Kayani not only closed on the complaint but also directed the school director to ensure implementation of DC Rawalpindi’s notification otherwise action would be taken. Meanwhile, on Rawalpindi Road The Deputy Education Officer reprimanded the owner of the school and instructed the teachers and children to go home immediately.
دبئی میں مقیم نوجوان نقاش کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ موہڑہ راجگان بھلاکھر میں ہوئی
Wedding of Naqash Kiyani of Dubai celebrated in Morra Rajgaan, Balakhar
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مارچ،2022ء) —دبئی میں مقیم نوجوان نقاش کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ موہڑہ راجگان بھلاکھر میں ہوئی جس میں راجہ صفدر کیانی، راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،محمد شیراز کیانی،چوہدری عرفان ایڈووکٹ،وقاص کیانی ایڈووکیٹ،حکیم امجد،ملک ندیم اختر،راجہ مجید احمد،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ سعید احمد،جاوید اقبال،چوہدری عبدالعلیم ایڈووکیٹ،سردار بشیر ایڈووکیٹ،عاقب بٹ،حسن جنجوعہ،عدیل نازک کیانی،جبران صفدر کیانی،جاوید کیانی،شیخ قمراسلام، چوہدری الفت حسین،سردار وسیم،حسنین کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
مجھے اور میرے بیٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملزمان فرار ہو گئے۔پروین اختر زوجہ شبیر احمد سکنہ بمعہ گنگال
The accused fled after threatening to kill me and my sons. Parveen Akhtar,Bimma Gangal
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مارچ،2022ء) —پروین اختر زوجہ شبیر احمد سکنہ بمعہ گنگال نے بتایا کہ گزشتہ روز میرا بیٹا سہیل احمد بعمر 34 سال گھر سے نکلا تو دیکھا کہ مسمی عمران احسان اور توقیر احمد بذریعہ ٹریکٹر ٹرالی ہماری ملکیتی مقبوضہ مورثی جدی جائیداد سے مٹی اٹھا رہے تھے جو کہ اس کے منع کرنے پر وہ مشتعل ہو گئے۔میرے بیٹے سہیل کے سر پر وار ڈنڈا توقیر رحمان نے کیا جس سے وہ مضروب ہو گیا جبکہ دوسرے بیٹے شعیب کے سر پر راڈ ماراجس سے اس کے سر سے خون بہنا شروع ہو گیا۔اتنے میں ان کی ماں رابعہ بی بی بھی پہنچ گئی بیٹوں کے ہمراہ انہوں نے مجھے گرا کر مارنا شروع کر دیا۔میرے بال نوچے اور میرا گریبان چک کر دیا جس سے میری عفت میں خلل ڈالااور زدوکوب کیا جس سے میرے مصنوعی دانت بھی منہ سے نکل کر نیچے گر گئے اور بعد ازاں میرے خاوند کو بھی مضروب کیا گیا۔مجھے اور میرے بیٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملزمان فرار ہو گئے۔
عمران خان تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا, ماسٹر عبدالمجید
Imran Khan misled people in the name of change and new Pakistan, Master Abdul Majeed
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مارچ،2022ء) — مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد کے صدر ماسٹر عبدالمجید نے کہا ہےکہ 25 مارچ کا دن انشاءاللہ قوم کیلے یوم نجات ثابت ہوگا۔ منافقت کی سیاست بالا آخر اپنے انجام کو پہنچ کر دم لے گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور اقتدار میں آ کر قوم کی زندگیاں اجیرن بنا دیں مہنگائی بےروزگاری لاقانونیت عمران دور کا خاصا رہا مگر اب قوم کبھی بھی ان کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں پر یقین کرنے کیلے تیار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے میاں نواز شیریف اورشبہازشیریف شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ڈی چوک اسلام آباد میں جلسے میں شرکت کیلے انجنئیر قمر سلام راجہ کی قیادت میں غزن آباد کے کارکنان شاہ باغ سے روانہ ہوں گے۔
تعزیت
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،مارچ،2022ء) —سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا