DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; the 28th annual millad organised by Bhoon Awan

بھون اعوان کے زیر انتظام 28 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2022)
بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف اور دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 28 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)اللہ ہوکے ذکر کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے علاقہ گونج اٹھاکثیر تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف ملک حبیب الرحمن معصومی،ملک صوفی امداد معصومی،ملک سجاد معصومی، ملک حاجی لیاقت معصومی، ملک مدثر معصومی،ملک ندیم اشرف معصومی،ملک سہیل معصومی، ملک سرفراز معصومی، ملک عاصم حبیب معصومی، ملک زبیر معصومی، طلعت مسعود معصومی، سفیا ن شاہد معصومی، ملک جنید معصومی، ملک قاسم سجاد معصومی،افضل خان معصومی،تعظیم معصومی،کونسلر ملک ناصر شہزاد معصومی، نبیل اظہر معصومی، احتشام الحق معصومی،محمد مزمل معصومی،راجہ مدثر معصومی،ملک عابد معصومی،ملک صدام معصومی،ملک نسیم معصومی، ملک جواد معصومی دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 28 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)17واں ختم پاک پیر طریقت الحاج حافظ محمد شریف نقشبندی ؒ،فضیان نظر حضرت خواجہ نواب الدین ؒ،بیادالحاج خواجہ محمد معصوم ؒ کے انعقاد پزید ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد حنفیہ بر یلویہ بھون میں پہنچا جہاں ملک کے نامور ثناء خوانوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں حاضری جبکہ ملک کے نامور عالم مولانا حسنات چشتی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ محفل پاک میں ملک کے نامورآستانوں سے سجادگان بھی تشریف لائے جن میں سید عاشق حسین شاہ ہمدانی معصومی،پیر قاری شاہ محمداحرار،حضرت سید حسنین فاروق شاہ،محمد طیب معصومی،صوفی محمد ذوالفقار علی معصومی،صوفی جاوید اختر اسلمی،صوفی محمد شمس،ڈاکٹر مسلم کمال معصومی،منصور سلیم معصومی سمیت دیگر نے شر کت کی آخر میں تما م عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر غوثیہ کھلایا گیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 March 2022)
Bhoon Awan UC Hothla (Bazm Masoomiya Bhoon Awan) Ghulam Darbar Alia Naqshbandia Mujaddidi Mohri Sharif and other circle of friends organized by Bhoon Awan 28th Annual (Mehfil Zikr Khuda wa Milad Mustafa) A large number of devotees of Mustafa ﷺ participated. , Malik Mudassir Masoomi, Malik Nadeem Ashraf Masoomi, Malik Sohail Masoomi, Malik Sarfraz Masoomi, Malik Asim Habib Masoomi, Malik Zubair Masoomi, Talat Masood Masoomi, Sufyan Shahid Masoomi, Malik Junaid Masoomi, Malik Qasim Sajjad Masoomi, Afzal Khan Masoomi, Respect Masoomi, Councilor Malik Nasir Shehzad Masoomi, Nabil Azhar Masoomi, Ehtesham-ul-Haq Masoomi, Muhammad Muzammil Masoomi, Raja Mudassir Masoomi, Malik Abid Masoomi, Malik Saddam Masoomi, Malik Naseem Masoomi, Malik Jawad Masoomi, and others were present.

مسلم لیگ ن کے رہنماء عبدالمجید مغل سر پر ست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی کا اپنے آبائی گاؤں کا دورہ

PML-N leader Abdul Majeed Mughal visited his native village

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2022)
مسلم لیگ ن کے رہنماء عبدالمجید مغل سر پر ست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی کا اپنے آبائی گاؤں کا دورہ۔ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے سکول کا دورہ پرنسپل عبد الغفار ہاشمی، ڈاکٹر آصف القادری اور دیگر عملے اور سکو ل کے طلبا ء نے اپنے معزز مہمان کا پر تباک استقبال کیا اس موقع پر سکول کے پرنسپل عبد الغفار ہاشمی، ڈاکٹر آصف القادری سمیت دیگر عملہ، معززین علاقہ اور کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے۔معزز مہمان معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل نے سکول کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اگر اس مقام پر ہوں اس میں قابل اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعا وں کا نتیجہ ہے ایک قابل استاد کی محنت سے ہی ایک عام آدمی معاشرے میں قابل انسان بنتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔

پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے,راجہ محمد شکیل کیانی ممبر ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی

Only PPP can take the country out of the current crisis, Raja Muhammad Shakeel Kayani Member Executive Committee Pakistan Peoples Party Rawalpindi District

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی ممبر ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام ترحکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود جیالے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے پاکستان میں مہنگائی کا راج غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مجبور ہوگیا۔ حکومت نے حالیہ پیٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی نکال دی، جبکہ آٹا، گھی، چینی و دیگر خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی ممبر ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور فکر کو آگے لیکرچل رہے ہیں کارکن پارٹی کے فلسفہ اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے عوام کو 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا گیاانہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ اس کی نوجوان قیادت کے پاس موثر ویژن اور مربوط حکمت عملی موجود ہے عمران نیازی کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں انتقامی کارروائی کے علاوہ اورکونساتیرماراہے جس پر یہ لوگ فخرکرسکیں، تمام ترحکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود جیالے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے، موجودہ حالات میں عام لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیاہے،۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے مگراب ہر روز مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے عوام پر کچھ رحم کیاجائے عوام کی نظریں پی پی پی کے قائدین پر ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پی پی پی کی ہو گئی۔

رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

Even before Ramadan, food prices are skyrocketing

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2022)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے چھریاں تیز کر لیں رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں چکن 5سو روپے کلو چھوٹا گوشت 12سو سے لیکر15سو تک فروخت ہونے لگا اسی طرح مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ دہی 140روپے سے لیکر150روپے تک جبکہ بیکری کی چیزیں سبزی فروٹ پکوڑے سموسے دالیں آتا چینی کی قیمتیں کئی گنا زیادہ حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈز رمضان بازار لگانے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے مگر انتظامیہ اور ایم سی کی طرف سے سبزی منڈی میں ہر سال انہی 5یا 10دوکانوں پر سستا بازار کے بینرز لگا کر اور کرسیاں لگا کر جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے کی خرد برد کی جا رہی ہے جبکہ نہ کہوٹہ میں پراء سکنٹرول کمیٹی موجود ہے نہ ہی انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر آتی ہے روزانہ ہزاروں روپے وصول کر کے ایک ڈمی ریٹ لسٹ تاجروں کو تھما دی جاتی ہے جسکو وہ مانتے ہی نہیں انتظامیہ ریٹ لسٹ اویزاں کرانے اور اُس پر عمل در آمد کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی برمار شہر کی سڑکیں جو پہلے ہی کھنڈرات تھیں انکو مزید اکھاڑ کر رکھ دیا گیا شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں نمازیوں اور شہریوں کو آنے جانے میں دشواری وہاں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں جلد پختہ کی جائیں مہنگائی پر کنٹرل کرنے کے لیے ریٹ لسٹ نمایں جگہ اویزاں کرانے اور اُس پر عمل در آمد کروانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ہر ادارہ فوٹو سیشن کی حد تک رہ گیا ہے ہر ادارے نے اپنے فوٹو گرافر رکھے ہیں دو چار فوٹو بنا کر سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں حالنکہ عملی طور پر مکمل ناکام ہیں اصلاح احوال کا مطالبہ

Show More

Related Articles

Back to top button