Kahuta; President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua hosted a sumptuous dinner in honor of eminent jurist Raja Jahanzeb Akhtar Advocate
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،19مارچ2022)— صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔شعر و شاعری،مقامی سیاست عوامی مسائل پر خوبصورت گفتگو۔ راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کھیلوں کے حوالے سے انکی خدمات کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔اس موقع پر سید عون عباس شاہ، راجہ یاسر اختر، ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون، ممبر ضلعی زکواۃٰ کمیٹی عنایت اللہ ستی، راجہ حارث اظہر، راجہ اسامہ اظہر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ نے اشعار پیش کیے اور خوب داد لی۔ جبکہ مقامی سیاست سمیت عوامی مسائل پر بات چیت بھی کی گئی۔ راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ نے کرنل (ر) وسیم جنجو اور بہترین عشائیہ پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ جبکہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے انکی دعوت کو قبول کرتے ہوئے انکی رہائش گاہ تشریف لاعہ کی کھیلوں کے حوالے سے انکی خدمات، کہوٹہ میں سپورٹ کمپلیکس کے لیے انکی جدوجہد پر انکی تعریف کیئے۔
اپنے ہاتھ سے محنت کر کے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے۔ راجہ عامر مظہر
He who earns his living by working with his hands is a friend of Allah. Raja Amir Mazhar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مارچ 2022) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اپنے فام ہاؤس پر (بہاولپور)میں ایک محنتی مزدور کی طرع اپنے ہاتھ سے کام کاج۔سرسوں کی کٹائی کے بعد ان کو دیگر پراسس کے لیے ملز میں بھیج دی گئی جبکہ گندم کی فصل بھی تیار ہونے کے ہے چیئرمین راجہ عامر مظہر تحصیل کہوٹہ کے شاہد وہ واحد چیئرمین ہیں جو اپنے زرعی زمینوں (بہاولپور) میں جا کر محنت مزدوری کرتے ہیں اور کمائی کرتے ہیں جو ان کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ ہاتھ روزی کمانے کے حوالے سے مختلف احادیث ہیں جس میں ایک حدیث شریف یہ بھی ہے (الکاسب حبیب اللہ) اپنے ہاتھ سے محنت کر کے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں سرکار دو عالم نے ارشاد فرمایا شریعت کے دیگر فرائض کے بعد رزق حلال کما کر کھانا فرض ہے۔ محنت و مزدوری کر کے روزی کمانے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا۔ کوئی شخص اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی چیز نہیں کھاتا اور داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔ عوام علاقہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین راجہ عامر مظہر ایک محنتی، خدا ترس اور علاقے اور عوام سے پیارے کرتے ہیں اللہ پاک ان کو خوش رکھے۔
اسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت تیز جبکہ گروپ بند ی کی وجہ سے کہوٹہ کا درجہ حرارت منفی10سے بھی تجاوزکر گیا
Islamabad’s political temperature rises while Kahuta’s temperature exceeds minus 10 due to group closure
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مارچ 2022) اسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت تیز جبکہ گروپ بند ی کی وجہ سے کہوٹہ کا درجہ حرارت منفی10سے بھی تجاوزکر گیا 24اور25مارچ کے جلسے کے حوالے سے کہوٹہ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی بھی اجلاس نہیں کیا کارکن شدید پر شانی کے عالم میں تفصیل کے مطابق ملک میں جاری حالیہ سیاسی گہما گہمی کا اثر تاحال کہوٹہ پر اثر انداد نہ ہو سکاکہوٹہ شہر اور گردونواح میں ابھی تک سیاسی پارہ ٹھنڈا ہی ہے حکمران جماعت کا کوئی وجود نظر آتا ہے نہ ہی اپوزیشن کا جبکہ اسلام آباد کی سیاست میں روز بروز تیزی آتی جا رہی ہیں اس حوالے سے پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں جلسہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے اپنے کارکنان کو 24مارچ کو نکلنے اور25مارچ راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے مگر تا حال کہوٹہ میں کسی طرف سے بھی کوئی سرگرمی نظر نہیں آ تی نہ حکمران نہ ہی دیگر جماعتیں اس حلقے میں سابق وزیر اعظم شاہد عباسی، چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق ہیں مگر مسلم لیگ ن دھڑے بندی کا شکار تا حال تحصیل و سٹی میں اجلاس منعقد نہ ہو سکا آخری دن صرف فوٹو سیشن ہو گا(چند پیارے)سڑکوں میں گاڑیاں لگا کر صرف فوٹو سیشن کر کے حاضری لگاہیں سیاسی ماحول اتنا کشیدہ ہونے کے باوجود عوام سابقہ اور موجودہ دونوں حکومتوں سے تنگ لگتے ہیں مہنگائی کے اس طوفان میں لوگ دو وقت کی روٹی سے مجبور مزید ایک دو دن میں سیاست کس کروٹ بدلتی ہے پتہ چل جائیگا مسلم لیگ ن کے کارکنان ورکرز نے مقامی قیادت کی عدم دلچسپی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔