DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two people from the same village died in two different traffic accidents.

ایک ہی گاؤں کے دو افراد دو مختلف ٹریفک حادثات میں انتقال کر گئے۔

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) — ایک ہی گاؤں کے دو افراد دو مختلف ٹریفک حادثات میں انتقال کر گئے۔ گاڑی کا ٹائر نکل جانے سے کار کو حادثہ نوجوان جاں بحق،دوسرے حادثے میں ایک ماہ قبل ہی ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے والے نعیم علی اصغر موٹرسائیکل حادثے میں دم توڑ گئے دونوں کو گاؤں سود گنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان طالب علم سید مہر علی شاہ اپنی ہمشیرہ کے نکاح کے بعد رشتہ داروں کو چھوڑنے بھیرہ جا رھا تھا کہ راستے میں ٹائر پھٹ جانے سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور سید مہر علی شاہ شدید زخمی ہوا اور گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ دوسرا واقعہ بھی چند ایام قبل روات کلرسیداں روڈ پر اس وقت پیش آیا تھا جب نعیم علی اصغر بھٹی اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا سوزروکی پک اپ میں لدے میں لوہے سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے زندگی کی بازی ہار دی۔دونوں کو گاؤں سود گنگال میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق چیئرمین نوید بھٹی،چوہدری طارق،عبدالصبور بھٹی،راجہ جاوید اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 20, 2022) – Two people from the same village died in two different traffic accidents. A young man was killed in a car accident due to a flat tire. In another accident, Naeem Ali Asghar, who retired from his job a month ago, died in a motorcycle accident. Both were buried in village Sood Gangal. Student Syed Mehr Ali Shah was on his way to leave his relatives after his sister’s marriage when a car crashed due to a flat tire on the way and Syed Mehr Ali Shah was seriously injured and died. The second incident took place a few days ago on Rawat Kallar Syedan Road when Naeem Ali Asghar Bhatti was riding on his motorbike and hit a Suzuki. Both were buried in village Sood Gangal. Former Chairman Naveed Bhatti, Chaudhry Tariq, Abdul Sabur Bhatti, Raja Javed Ashraf and others attended the funeral prayer.

سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں ستائی چھٹی کلاس کی 14 سالہ لڑکی لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی

A 14-year-old girl of 6th class escaped ran away from aggressive stepmother

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں ستائی چھٹی کلاس کی 14 سالہ لڑکی لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی اور صبح 5 بجے کے قریب چوکپنڈوری روڈ پر کھڑی لڑکی کو لاوارث سمجھ کر 15 کو اطلاع کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی فرحت عباس موقع پر پہنچ گئے اور لڑکی کو اپنی حفاظت میں لے کر تھانے لے آئے جہاں 14 سالہ ثناء دختر شوکت علی سکنہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور نے ایس ایچ او کو بتایا کہ اس کے باپ نے دوسری شادی کر لی ہے جس کے بعد میری ماں اپنے والدین کے ہاں سیالکوٹ شفٹ ہو گئی جبکہ والد نے مجھے اپنے پاس رکھ لیا اور پھر سوتیلی ماں کی زیادتیوں کے نشانے پر آ گئی اور باپ نے بھی اپنی نئی نویلی دلہن کے کہنے پر مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے میں تنگ آ کر میں موقع پا کر گھر سے بھاگ آئی۔اس نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں جہاں موجود ہوں اس شہر کا کیا نام ہے کیونکہ کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی تھی۔ایک اور بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے باپ کیساتھ کلر سیداں آئی اور باپ اسے صبح 4 بجے روڈ پر اتار کر چلا گیا۔ادھر تفتیشی آفیسر نے لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کر کے معزز جج کے سامنے اس کا بیان قلم بند کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ دارلاامان جانا چاہتی ہے نہ گھر واپس جائے گی جس پر معزز جج نے لڑکی کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے اس کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلر سیداں میں نومنتخب ممبران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا

Rawalpindi District Karate Association organized a swearing in ceremony of newly elected members at Pervez Shoto Kan Karate Club

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —راولپنڈی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلر سیداں میں نومنتخب ممبران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا،حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کراٹے فیدریشن کے چیئر مین محمد جہانگیر، تغمہ امتیاز کراٹے لیجنڈ فرمان احمد،ولڈکوالیفائی ریفری محمد اعجاز الحق،سابق ایم این اے جاوید اخلاص،سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،سینئر رہنما پی ٹی آئی انوار الحق،مسلم لیگ ن صدر حاجی اخلاق،چوہدری زین العابدین،کاروباری شخصیت مسعود بھٹی، سردار محمد اشتیاق، سردار محمد وسیم،رہنما پاکستان رائے حق پارٹی حافظ احسان،ڈاکٹر شہباز،پریس کلب صدر شیخ قمرالاسلام،سینئر ممبرز اکرام الحق،جاوید اقبال نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی کراٹے ہیرو محمد جہانگیر،فرمان احمد،اعجازالحق،آرمی کوچ امتیاز علی و دیگر مہمانوں کو کلر سیداں چوک سے شاندار استقبال کرتے ہوئے فوجی بینڈکیساتھ پرویز شوتوکان کراٹے کلب تک لے کر گئے اس موقع پر چوآروڈ کی تاجر برادری نے قومی ہیروز پر پھولوں کی پتیوں کی بارش کر دی اور مہمانوں کو گھوڑوں پر سوار کر کے خوش آمدید کہا،حلف برداری کی تقریب سے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئر مین محمد جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کلر سیداں آ کر بہت خوشی ہوئی اور جس طرح کلر سیداں کی عوام نے میرا شاندار استقبال میرے پاس الفاظ نہیں میں شکریہ ادا کروں،انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کی زمین کھلاڑیوں کے لیے بہت خوش قسمت ہے کیونکہ کلر سیداں پرویز شوتوکان کراٹے کلب کے کھلاڑیوں نے مارشل آرٹس کراٹے، جوڈو،تیکوانڈو،ووشومیں انٹر نیشنل مقابلوں میں گولڈ میڈل نکالے ہیں۔محمد جہانگیر نے سید غیور احمد،ظہیر بابر،ندیم الفت،پرویز اقبال اور سردار محمد اشتیاق کو کامیاب پرگروام کروانے پر مبارک باد دی۔کراٹے لیجنڈ فرمان احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلر سیداں کے کھلاڑیوں نے نیشنل او انٹر نیشنل سطح پر کلر سیداں کا نام روشن کیا،ولڈ کوالیفائی کراٹے ریفری اعجاز الحق نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ چیئرمین سید غیور احمد اور صدر پرویز اقبال کی موجودگی میں راولپنڈی میں کراٹے بہت ترقی کرے گئی،تقریب کے آخر میں چیئر مین سید غیور احمد، صدر پرویز اقبال،سینئر نائب صدرظہیر بابر،نائب صدور عبید اسلام، منیبہ خالد،رب نواز بٹ،جنرل سیکرٹری تنویر احمد،جوائنٹ سیکرٹری حاشر صغیر،جوائنٹ سیکرٹری لیڈیز نمرا شاکر،ایگزیکٹو باڈی ممبران میں چیئرمین، فرمان احمد، شیخ عدیل احمد،اعجاز خان، عبداللہ میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئی،پروگرام کے اختتام پر چیئر مین سید غیور احمد کی طرف سے نومنتخب ممبران کے اعزاز شاندار کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس گھر منتقل ہو گئے

Former Chairman Baldia Sheikh Abdul Qaddos moved home from hospital

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس گھر منتقل ہو گئے، اچ شریف کے سجاد ہ نشین سید کامران سرکار،میر اقبال بھٹو، زوہیب ڈھا باں والا،عثمان میو،عابد سوہنی،شیخ شفیق،وحید جنجوعہ، راجہ رشید، چوہدری صدیق، راجہ شہزاد یونس، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، تنویر ڈائمنڈ،محمود خان بنگش،وحید عباسی، ساجد عباسی، شیخ ظفر، عمران ملک، صابر صدیق، راجہ عامر کریم، راجہ کامران اور دیگر نے کلر سیداں میں شیخ عبدالقدوس سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔یاد رہے کہ چند ایام قبل یہ دورہ کراچی میں عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے تھے۔

مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کا دورہ موہڑہ بھگو

Former PML-N provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz’s visit to Mohra Bhagoo

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کا دورہ موہڑہ بھگو،انہوں نے راجہ عظیم کے جوانسال فرزند اور حاجی محبوب حسین کے داماد راجہ سلیم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سابق کونسلر میجر راجہ رزاق،راجہ تنویر اختر،راجہ سہراب،چوہدری جمیل وارثی،چوہدری ابرار حسین،راجہ شفیق بھی موجود تھے۔

شب برات کے موقع پر مسجد کے نمازیوں پر حملے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

Police foiled an attempt to attack Shah Bagh Masjid worshipers on the eve of Shab-e-Barat

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —شب برات کے موقع پر مسجد کے نمازیوں پر حملے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔دوتین ایام قبل ہی شاہ باغ میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی تھی مگر کچھ لوگوں کو اس کے معاملات سے اختلاف تھا گزشتہ شب جب لوگ وہاں نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ دوسرے فریق کے لوگ بھی ادہر آ نکلے جس پر وہاں موجود کسی نے پولیس ایمرجنسی کو کال کردی اور فورا پولیس بھی پہنچ گئی جس سے نہ صرف انتشار کا خاتمہ ہوا بلکہ آنے والوں نے وہاں موجود نمازیوں سے بھی معذرت کر لی۔

اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 26 مارچ کو کلرسیداں سے آنے والے جلوس کا استقبال کریں گے,ظفر عباس مغل

We will welcome the procession coming to Kallar Syedan on March 26, Zaffar Abbass Mughal

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —سابق وائس چیئرمین غزن آباد ظفر عباس مغل نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 26 مارچ کو کلرسیداں سے آنے والے جلوس کا نہ صرف استقبال کریں گے بلکہ روات سے مرکزی جلوس کے ہمراہ ڈی چوک تک بھی جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں آلو ٹماٹر کے نرخ چیک کرنے نہیں آیا جبکہ آج قوم کا سب سے بڑا مسئلہ ہی مہنگائی بے روزگاری ہے جس قدر نرخوں میں اضافہ حالیہ تین برسوں میں ہوا اتنا اضافہ گزشتہ ستر برسوں میں نہیں ہوا رمضان سے چند ایام قبل گھی ویسن اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بھاری اضافہ عوام دشمنی ہے۔

چونترہ کے مقام پر جلسہ منعقد کروانے پر مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ کو مبارک باد

Congratulations to PML-N Vice President and former Member Punjab Assembly Engineer Qamar-ul-Islam Raja on holding a rally in Chontra

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کاروباری شخصیت راجہ محمد افتخار آف پکھڑال نے چونترہ کے مقام پر جلسہ منعقد کروانے پر مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چونترہ کے مقام پر لیگی رہنما کے تاریخی جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی چوک اسلام آبا د میں جلسے میں شرکت کیلئے انجینئر قمر السلام راجہ کی قیادت میں چوکپنڈوری سے روانہ ہونگے اور انشاء اللہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کے باعث اب اس کے اپنے اتحادی بھی اسے خدا حافظ کہہ چکے ہیں، عمران خان میں اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے اور 2018کے الیکشن میں نتائج چوری کر کے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شکست دینے کے بعد جہاں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ رک گیا تھا

ویلڈنگ والا مکمل پلانٹ چوری کر کے فرار ہو گئے,عبدالقدیر

Abdul Qadir registers report after being burgled

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) — عبدالقدیر سکنہ کلیام مغل نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کھو والا چوک کلر سیداں میں بیڈ شیٹس کا کاروبار کرتا ہوں اور میں نے اپنے کاروباری کیلئے ایک عدد آئی فون مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے رکھا ہوا تھا اور کام کے سلسلے میں دکان سے کچھ دیر کیلئے باہر نکلا میرے واپس آنے پر میرا موبائل فون دکان میں موجود نہ تھا۔میں نے قریبی دکانداروں سے بھی باز پرس کی مگر سب نے لاعلمی کا اظہار کیا۔دریں اثناء قلب حسین سکنہ نوتھیہ نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ڈیرہ نما کمرے میں تعمیراتی سامان موجود تھا نامعلوم ملزمان دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود 13 عدد سٹیل لوہے کی ٹی آئرن،ایک عدد لوئے کا گاڈر،سریا اور ایک عدد ویلڈنگ والا مکمل پلانٹ چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

جھوٹ اور منافقت کی سیاست بالاآخر اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے,سعیدہ عباس

The politics of lies and hypocrisy is finally coming to an end, Sayeedha Abbas

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کی صدر سعیدہ عباس نے کہا ہے کہ 25 مارچ کا دن انشاء اللہ قوم کیلئے یوم نجات ثابت ہو گا۔جھوٹ اور منافقت کی سیاست بالاآخر اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔اب قوم کبھی بھی ان کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہو گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی خواتین ونگ مریم نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی تباہی اوربربادی کی داستان ہے جو اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو آزمائشوں کے باوجود بھی متحد اور فعال ہے،پارٹی کے رہنما اور خواتین میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کیساتھ چٹان کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہفتہ نہیں اب چند دنوں کی مہمان ہے اور عمران خان جلد سابق وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران سمیت پوری پی ٹی آئی پارٹی گالیوں پر اتر آئی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ ساڑھے برس بعد بھی عمران خان کی زبان اور لب و لہجہ میں تبدیلی نہیں آئی وہ اب بھی کینٹینر کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button