کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مارچ،2022ء) —کلرسیداں پولیس کی دونمبری،گزارہ فاریسٹ کی کاروائی کو اپنے نام ڈال کر دانستہ کمزور ایف آئی آر درج کی،عدالت نے گرفتار ملزمان کی رہائی سمیت لکڑی اور گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزارہ فاریسٹ کو اطلاع ملی تھی کہ دو لینڈ روور گاڑیوں پر جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی کسی دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہے گزارہ فاریسٹ اور محکمہ جنگلات کا عملہ گھنٹوں لکڑی لانے والی گاڑیوں کا منتظر رہا جب متذکرہ گاڑیاں سامنے آئیں تو وہ انہیں لکڑی سمیت تھانے لے آئے جہاں کلرسیداں پولیس نے گزارہ فاریسٹ کی درخواست کو نظر انداز کرکے ساری کاروائی اپنے کھاتے میں یوں ڈالی کہ اس نے مخبر خاص کی اطلاع پر سرکاری لکڑی کی چوری کا مقدمہ درج کرکے نہ صرف دو ملزمان گرفتار کر لیئے بلکہ لکڑی بھی برآمد کر لی۔پولیس نے دانستہ کمزور ایف آئی آر درج کی جس کے بعد ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے گاڑیاں اور لکڑی بھی انہیں واپس کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ اس طرح کلر پولیس نے محض نمبر ٹانکنے کے لیئے کمزور ایف آئی آر درج کرکے گزارہ فاریسٹ اور محکمہ جنگلات کی شجر کشی روکنے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 18, 2022) After a stolen timber was brought to the police station by Forrest officials where the Kallar Syedan police ignored the request of Gazara Forrest and took the whole operation into their account by registering a deliberately weak FIR . The court ordered their release and returned the vehicles. The Kallar police, by registering a weak FIR just for the sake of numbering, severely damaged the efforts of Gazara Forrest and Forrest Department to stop deforestation.
عوام یوم تشکر منانے کی تیاریاں کریں۔ راجہ جاوید اخلاص
People should prepare for Thanksgiving. Raja Javed Ikhlas
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ عمران خان نے چند برس قبل جو بویا تھا آج وہی تیار فصل اب انہیں کاٹنی پڑرہی ہے، عمران کی گیڈر بھبکیاں کھیل تماشہ ختم ہونے کو جا رہا ہے ان کے اپنے ساتھی ارکان اسمبلی ان کو چھوڑ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفر محمود،مسعوربھٹی آور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا آج عمران کے غرور اور تکبر کا سورج غروب ہو رھا ہے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرنے والے آج اپنے بدترین انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ عمران خان عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے ہی ہار چکے ہیں ان کے درجنوں ارکان اسمبلی کھل کر ان کے خلاف میدان عمل میں نکل آئے ہیں اب عمران کا پتلی تماشہ اپنے انجام کو پہنچ رھا ہے عوام یوم تشکر منانے کی تیاریاں کریں۔
نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ ڈھوک چوہان پر وکلا اور صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
Noman Zaffar Bhatti holds reception for journalist and Lawyers in Dhok Chohan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مارچ،2022ء) —کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ ڈھوک چوہان پر وکلا اور صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں ارکان پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان، آصف لکھن، اسد عباسی، فرخ عارف بھٹی کے علاوہ چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، گوجر خان بار کے جنرل سیکرٹری مرزا شہزاد منیر، پنڈی بار کے صدر ملک ارشد اعوان،جنرل سیکرٹری ملک مبشر،آنسہ ستی، صدر کلر بار اطہر خالد کھوکھر، عبدالحلیم،ظفر محمود مغل، انتخاب شاہ، اجمل بھٹی، فرخ حیات اعوان، سید عقیل عباس کاظمی، سردار محمد طارق، راجہ عامر،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، ملک طاہر یاسین، محمد جاوید چشتی، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، ملک ناہید، مسعود بھٹی، راجہ محبوب چوہان، چوہدری توقیر اسلم، تنویر اختر شیرازی، صدر پریس کلب کلر سیداں شیخ قمر الاسلام،جنرل سیکرٹری چوہدری جواد مجید، حافظ کامران حاشر، جاوید اقبال، اکرام الحق قریشی، وقاص کاشی،نمبردار فرحت عباس،حاجی ریاست حسین، ملک باسط ظہیراور دیگر نے شرکت کی۔
محمد اکرم انتقال کر گئے نماز جنازہ سہالہ بنگیال ٹکال میں ادا کی گئی
M Akram passed away in Sihala Bangyal, Takal
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر ساجد حسین کے چچا محمد اکرم انتقال کر گئے نماز جنازہ سہالہ بنگیال ٹکال میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،راجہ محمد ثقلین،مالک داد بھٹی،صوبیدار میجر عبدالرزاق، چیف مہربان حسین،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،چوہدری وقاص گجر،راجہ زاھد بنگیال،قاضی نیئر اقبال،چوہدری امتیاز حسین،چوہدری محمد وقاص اور دیگر نے شرکت کی۔
فرحت کمال پاشا کی بیوہ انتقال کر گئیں ۔ نماز جنازہ کلرسیداں شہر کے قریب منگلورہ میں ادا کی گئی
Farhat Kamal Pasha’s widow passed away in Mangloora
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مارچ،2022ء) —سی ڈی اے ایمپلائز یونین اسلام آباد (پاشاگروپ) کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا کی والدہ محترمہ اور معروف مزدور رہنما فرحت کمال پاشا کی بیوہ انتقال کر گئیں ۔ نماز جنازہ کلرسیداں شہر کے قریب منگلورہ میں ادا کی گئی جس میں سی ڈی اے کے عہدیداران ملازمین کے علاؤہ سیاسی سماجی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی