DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Well known bus driver and transporter Masood Iqbal passed away in Mahli Malkan, Dhamali
کلر سیداں کے مقامی علاقے میں بس ڈرائیور اور ٹرانسپورٹر مسعود اقبال مالی ملکاں دھمالی میں انتقال کر گئے
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مارچ،2022ء)—مسعود اقبال پیر 14 مارچ 2022 کو گاؤں مالی ملکاں دھمالی میں اپنے گھر میں قلیل مدتی علالت کے باعث انتقال کر گئے، ان کی عمر 82 سال تھی۔کلر سیداں کے مقامی علاقے میں وہ بس ڈرائیور اور ٹرانسپورٹر ہونے کی وجہ سے مشہور تھے۔مسعود اقبال ماسٹر قمر مرزا کے (تایا) اور تیمور مرزا کے دادا تھے۔لندن یوکے میں ان کی 2 بیٹیاں، بھانجے اور پوتے پوتیاں بھی تھیں جن سے وہ باقاعدگی سے ملنےآیا کرتا تھے۔
Kallar Syedan; Masood Iqbal has passed away on Monday 14 March 2022 at home in village Mali Malikan Dhamali due to short-term illness, aged 82. He was well known in the local vicinity of Kallar Syedan as he was the bus driver and transporter. Masood Iqbal was the uncle ( taya) of Master Qamar Mirza and the grandfather of Taimour Mirza. He also had 2 daughters, nephews, and grandchildren in London UK whom he visited regularly.
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کلرسیداں میں اجلاس،27 مارچ کو عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور شرکت کا اعلان
Meeting of PTI leaders, responding to Imran Khan’s call on March 27, full participation announced
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مارچ،2022ء)— پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کلرسیداں میں اجلاس،27 مارچ کو عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور شرکت کا اعلان،،این اے 57سے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عمران خان دنیا کا بڑا کھلاڑی ہے اسے شکست نہیں دی جا سکتی ہم مسلم لیگ ن پی پی پی اور جے یو آئی کے مشکور ہیں جن کے اتحاد نے پی ٹی آئی کو نئی طاقت اور اتحاد بخشا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام کلرسیداں میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں قمر ایاز،آصف کیانی،شیخ امتیاز راجو،راجہ ثقلین،راجہ ہارون جنجوعہ، حاجی غلام احمد،گلفراز بٹ،حاجی راجہ اورنگزیب،محسن نوید سیٹھی،نمبردار عنصر،راجہ آفتاب جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔واسا کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کیئے،ان کے اتحاد نے پی ٹی آئی کو چٹان کی طرح مضبوط کیا ہے عام لوگ بھی مہنگائی کو بھول گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر نے کہا کہ 27 مارچ کا اجتماع کوئی روائتی جلسہ نہیں ہو گا بلکہ یہ اجتماع ملک میں نئے انقلاب کی نوید لائے گا۔پاکستان کی چین روس اتحاد میں شمولیت کے بعد اپوزیشن امریکہ کی خواہش پر عدم اعتماد کی تحریک لائی ہے اپوزیشن امریکہ سے مل کر حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے کہا کہ کارکن عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کے لیئے بڑے جلوس کے ساتھ روانہ ہوں گے۔آصف محمود کیانی اور سید جنید عباس شاہ نے کہا کہ قوم آج بھی عمران خان کی شکل میں حق کے ساتھ کھڑی ہے ہم کلرسیداں سے تاریخی جلوس کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
پچیس مارچ کو پوری قوم یوم نجات منائے گی۔شیخ عبدالقدوس
The whole nation will celebrate Salvation Day on March 25. Sheikh Abdul Qadoos
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مارچ،2022ء)— مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئر مین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ پچیس مارچ کو پوری قوم یوم نجات منائے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک نا اہل حکومت جس نے قوم کے ساتھ ہر قدم پر جھوٹ بولا اور عوام کو سہانے خواب دیکھا کر گمراہ کیا لوگوں کو نئے پاکستان اور تبدیلی کا جھانسہ دینے والوں نے اقتدار میں آ کرملک میں بے روزگاری،لاقانونیت اور غربت میں بے پناہ اضافہ کیا۔ریاست مدینہ کے نام پر اغیار کے مقاصد کو تقویت پہنچائی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے منصب کا بھی پاس نہ کیااور ملک میں تصادم کی فضا پیدا کر دی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے اور یہ آئینی طریقہ کار ہے وزیر اعظم دھمکیاں دینے کی بجائے تحریک عدم اعتماد کا اسمبلی کے اندر مقابلہ کریں۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ قائدین کے حکم پر اسلام آباد کے اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
اپوزیشن نے سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے نااہل ٹولے کے سارے کس بل نکال دیئے
The opposition moved a no-confidence motion against the selected and removed all the bills of the incompetent gang, Azhar Mahmood Bhatti, PPP
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مارچ،2022ء)— پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے نااہل ٹولے کے سارے کس بل نکال دیئے ہیں۔ ساڑھے تین سال تک جن اتحادیوں کو نیازی نے پوچھا تک نہیں اب انہی کے در پے جا کر منت ترلے کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مردحر آصف علی زرداری اور ان کے لخت جگر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد ہے جو وہ کر رہے ہیں وہ اس ملک و قوم کی بہتری اور جمہوریت کے استحکام کیلیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس ملک و قوم کی اس سلیکٹڈ سے جان چھوٹے گی اور زمام اقتدار اس ملک کے حقیقی اور جمہوری نمائندوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔
تبدیلی کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا,چوہدری عمر
Misleading propaganda in the name of change, Chaudhry Omar
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مارچ،2022ء)— جماعت اسلامی کے نائب صدر چوہدری عمر نے کہا عمران خان نے تبدیلی کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا یہ ساڑھے تین برس میں پچاس 50 لاکھ گھر تو نہ دے سکے البتہ ان گنت لوگوں کو بے گھر کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار محمد وسیم سے کلر سیداں میں ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ نوکریوں کا نوجوانوں سے وعدہ کرکے انہیں فراموش کردیا گیا۔عمران خان حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما سردار محمد وسیم نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ نون کا ہے،ضروری نہیں کہ کرکرکٹ کا کھلاڑی کامیاب سیاستدان بھی ہو۔
حاجی غلام احمد اور حاجی راجہ اورنگزیب پی ٹی آئی کے منعقدہ اجلاس میں شرکت
Haji Ghulam Ahmed and Raja Aurangzaib join PTI meeting after direct flight from UK