Kallar Syedan ; Engineer Qamar Islam Raja will lead convey from Rawat to Chakri
سابق رکن پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ آج بروز منگل دن ایک بجے روات سے بڑے قافلے کی صورت میں چکری کے لیئے روانہ ہوں گے
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مارچ،2022ء)—کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ آج بروز منگل دن ایک بجے روات سے بڑے قافلے کی صورت میں چکری کے لیئے روانہ ہوں گے۔جہاں معروف سیاسی شخصیت سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی ملک دبیر اور دیگر قمر الاسلام کی حمایت کا اعلان کریں گے۔کلرسیداں کی یوسیز بھلاکھر، گف، غزن آباد اور بشندوٹ کے علاوہ ساگری،لوہدرہ،مغل،تخت پڑی،بگا شیخاں،بسالی،ہرکہ موڑ، جھٹہ بازار، ڈھوک بدھال،بھال،جوڑیاں، تترال موڑ،چک امرال موڑ،گگن،ڈھیری موہڑہ اور چکری موڑ کے قافلے بھی ان کی ریلی کا حصہ بنیں گے۔ ادہر انجینئر قمراسلام راجہ نے ایک بیان میں لوگوں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام آدمی کی سربلندی کیلئے جنگ لڑی رہے ہیں لہذہ عوام اس جدوجہد میں میرا ساتھ دیں۔
Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 15, 2022) Former Member Punjab Assembly and PML-N Provincial Vice President Engineer Qamar Islam Raja will leave Rawat for a round trip in a large convey on Tuesday at 1 o’clock. Former Vice Chairman District Council Rawalpindi Malik Dabir and others will announce their support for Qamar-ul-Islam. The convey of Baga Sheikhan, Basali, Harka Mor, Jhatta Bazaar, Dhok Badhal, Bhal, Jodian, Tatral Mor, Chak Amral Mor, Gagan, Dheri Mohra and Chakri Mor will also be part of their rally. On the other hand, Engineer Qamar Islam Raja in a statement invited the people to join PML-N and said that they are fighting for the pride of the common man, therefore, people should support me in this struggle.
حکومت کا خاتمہ ٹھہر چکا ہے, شیخ حسن سرائیکی
The end of the government has come, Sheikh Hassan Seraiki
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مارچ،2022ء)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ عمران خان مخالفین کو گالیاں دیں یا ڈی چوک پر جلسہ کریں ان کی حکومت کا خاتمہ ٹھہر چکا ہے لوگ شکرانے کے نوافل کے لیئے تیار رہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم جن وعدوں اور دعووں پر اقتدار میں آئے تھے اقتدار میں آ کر ان سب کو بھول گئے۔یہ خود کہتے تھے کہ پٹرول بجلی گیس مہنگی ہو تو سمجھ لیں کہ وزیراعظم چور ہے ان کے اپنے دور میں پاکستان میں مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی شرح میں ریکارڈ اصافہ ہوا۔عمران خان نے خود کہا کہ ہم روس یوکراین لڑائی میں نیوٹرل ہیں دو دن بھی انہی کا کہنا تھا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے نے اگر اسلام اور قرآن کا مطالعہ کیا ہوتا تو وہ مخالفین کو برے القاب نہ پکارتے اس طرح کی گفتگو وزیراعظم کو زیب نہیں دیتی۔ اس سے ان کی تربیت اور تعلیم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے مگر اب عمران خان کو یہ گالیاں اور دشنام طرازی بھی بچا نہیں سکے گی۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹ دی
Policefoil gambling in village Gora
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مارچ،2022ء)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹ دی۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یونین کونسل بشندوٹ کے علاقے گوڑھا میں 10سے 15نامعلوم اشخاص اصیل مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں بشندوٹ جنگل میں جوا کھیل رہے ہیں۔جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاہم وہاں موجود افراد پولیس کو آتا دیکھ کر جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے داؤ پر لگی رقوم لے کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔موقع پر تین عدد اصیل مرغے، پانچ عدد موٹر سائیکلز بحق سرکار ضبط کر لئے گئے۔
ڈی ایس پی ٹریفک صدر رورل ابرارسرور قریشی نے کلر سیداں میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی
DSP Traffic Saddar Rural Abrar Sarwar Qureshi seeks two weeks respite to resolve traffic issues in Kallar Syedan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مارچ،2022ء)— ڈی ایس پی ٹریفک صدر رورل ابرارسرور قریشی نے کلر سیداں میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی پیر کے روز کلر سیداں شہر کا دورہ کر کے ٹریفک معاملات کو چیک کیا اور ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی جگہوں کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے ٹریفک مسائل کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو درست قرار دیا اور ان کے مستقل حل کیلئے دو ہفتوں کی مہلت طلب کر لی۔
چوہدری اعجاز حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ گاؤں تریل میں ادا کی گئی
Ch ijaz Hussain passed away in village Tarrail
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مارچ،2022ء)—سابق وائس چیئر مین غزن آباد ظفر عباس مغل کے برادر نسبتی اور پنجاب پولیس کے اے ایس آئی علی اطہر کے بھائی چوہدری اعجاز حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ گاؤں تریل میں ادا کی گئی جس میں ڈی ایس پی ملک رفاقت، محمد زبیر کیانی، پیر سید راحت علی شاہ، محمد نوید بھٹی، ماسٹر عبدالمجید، خان عثمان یوسفزئی، خاکستار مخدوم حسین، مرزا ساجد، چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی، سید مداح حسین شاہ، سردار محمد آصف، چوہدری جواد مجید،پرویز اقبال وکی اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق کونسلر راجہ محمد طفیل انتقال کرگئے نماز جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی
Ex Councillor Raja M Tufail passed away in village Dhamali
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مارچ،2022ء)—پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر راجہ سجاد اکمل،اے ایس آئی سہیل اکمل اور سیکرٹری یوسی کنوہا راجہ افتخار اجمل کے والد سابق کونسلر راجہ محمد طفیل انتقال کرگئے نماز جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں ازادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ صفدر کیانی،راجہ طلال خلیل،راجہ پرویز اختر قادری،شاہد گجر،نمبردار اسد عزیز،الحاج غلام ظہیر،سردار محمد آصف،راجہ عاصم صدیق،چوہدری وقاص گجر،خان شبیر،راجہ عاشق حسین،نمبردار عصمت اللہ اور دیگر نے شرکت کی