DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Funds of Rs. 15 crore released for new 40-bed hospital in Kahuta

کہوٹہ میں (40) بیڈ کے نئے ہسپتال کے لیئے (15) کروڑ کے فنڈز جاری

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،15،مارچ،2022ء) —صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہوٹہ میں (40) بیڈ کے نئے ہسپتال کے لیئے (15) کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے۔ راجہ صغیر احمد اور صداقت عباسی میگا پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ (40) بیڈ کی تین منزلہ عمارت میں (18) عدد نئے کمرے، استقبالیہ بلاک اور او۔پی۔ڈی بلاک تعمیر کرکے سٹاف بھی مہیا کریں گے۔ جبکہ ہسپتال میں دوسرے میگا پرا جیٹ کے تحت ایک کروڑ 32لاکھ کی خطیر گرانٹ سے نئی عمارت کا قیام ”کروٹ ڈیم چائنہ کمپنی“ کے تعاون سے شروع ہو چکا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمداور ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں (60) بیڈ کے ہسپتال کو بڑھا کر اپ گریڈ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے (40) بیڈ مزید اضافہ کرتے ہوئے ہسپتال کو (100) بیڈ بنانے کے لیئے (15) کروڑ سے تین منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیئے آج خصوصی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کرکے حد بندی کی اور نشانات لگائے۔ راجہ صغیر احمد عنقریب اس شاندار منصوبہ کا افتتاح ایم این اے صداقت عباسی اور میں خود (راجہ صغیر احمد) کریں گے۔ دریں اثناء انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں ”چائنہ کمپنی کروٹ ڈیم“ کے تعاون سے ایک کروڑ 32لاکھ سے چھ کمرے، دو عدد وارڈز، نرسری اور بچوں کے وارڈ سمیت جدید سہولیات سے آراستہ”چلڈرن بلاک“ کا کام بھی جاری ہے۔ شہریوں نے (100) بیڈ کے مکمل ہسپتال، عملہ و سٹاف اور چلڈرن بلاک کے قیام کی کاوشوں پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ایم این اے صداقت عباسی اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج تحسن پیش کیا ہے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, March 15, 2022) * At the request of the Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed Member Provincial Assembly, to the Chief Minister of Punjab for the new (40) bed hospital in Kahuta, (15) crore Funds have been released. Raja Saghir Ahmed and Sadaqat Abbasi will inaugurate the mega project. The staff will also provide (18) new rooms, reception block and OPD block in the three-storey (40) bed building. Meanwhile, under the second mega project of the hospital, the construction of a new building has started with the help of “Krot Dam China Company” with a huge grant of Rs. 13.2 million. These views were expressed by Provincial Parliamentary Secretary Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed and MS Tehsil Headquarters Hospital Kahuta Dr Samina Khan Bhatti while talking to reporters. He further said that while upgrading the (60) bed hospital in Tehsil Headquarters Hospital, Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar has added (40) more beds to make the hospital (100) beds. A special team visited the hospital today to demarcate and mark the three-story building. Raja Saghir Ahmed Soon this wonderful project will be inaugurated by MNA Sadaqat Abbasi and I myself (Raja Saghir Ahmed). Meanwhile, he added that the hospital is also working on a “Children’s Block” equipped with modern facilities including 13.2 million to six rooms, two wards, nursery and children’s ward in collaboration with China Company Krot Dam. Citizens highly appreciated the efforts of MPA Raja Saghir Ahmed, MNA Sadaqat Abbasi and MS Dr Samina Khan Bhatti on the efforts of setting up of a 100-bed hospital, staff and children’s block.

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 200 لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

SHO Kahuta Police Station registers case against drug dealers

www.pothwar.com / Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،15،مارچ،2022ء) —ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 200 لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ دوران کاروائی ملزم محمد اخلاق ولد محمد رفیق کے قبضہ سے 200 لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ یس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے منشیات فروشوں کا تعلق کہوٹہ یا کہوٹہ کی حدود سے باہر بھی ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔ میرا مشن جرائم کا خاتمہ ہے۔ کہوٹہ کو منشیات سے پاک کر کے دم لوونگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button