مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مارچ2022) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بدہال میں 6Thلونگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈتقریب معروف مذہبی و سماجی شخصیت زرین بھٹی آف ٹیالہ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی جبکہ تقریب میں سابق صدر پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی، مرزا لیاقت علی، ہیڈماسٹر نوید احمد، مدرس محمد ندیم، مدرس سعد ظفیر اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے6Thلونگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈتقریب کو پاسبان حق کا نام دیا گیا بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں نہ صرف مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا بلکہ حب الوطنی کی عکاس تقاریر اور بچوں کی جانب سے خوبصورت مارچ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والے حاضرین کا لہو گرما دیااپنے خطاب میں تقریب کے مہمان خصوصی معروف مذہبی و سماجی شخصیت زرین بھٹی آف ٹیالہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے آخر میں مہمانان خصوصی محمد زرین بھٹی، ارشد محمود بھٹی نے اس شاندار تقریب پر اساتذہ اور بلخصوص طلبا کی محنت کو سراہا اور طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 March 2022) Leading religious and social personality Zareen Bhatti of Tiyala and London participated as the special guest at the Passing Out Parade at Government Boys Primary School Badhal while former President PTU Arshad Mehmood Bhatti, Mirza Liaquat Ali, Headmaster Naveed Ahmed, Muhammad Nadeem participated in the event. Saad Zafeer and other teachers were also present. In his speech, the special guest of the ceremony, renowned religious and social personality Zarin Bhatti of Tiyala said that knowledge is for every human being whether rich or poor, male or female. It is one of the basic needs of human beings. It is a human right that no one can take away. If seen, the difference between human beings and animals is due to education. The reason is that getting education means only from school, college or university It is not a matter of taking a degree but it is also a matter of learning to discriminate and cultivate so that one can take care of one’s social traditions and power. Education is an ornament that beautifies one’s character Education is a wealth that is not diminished but increased by sharing. In the end, special guests Muhammad Zarin Bhatti and Arshad Mahmood Bhatti appreciated the hard work of the teachers and especially the students and distributed prizes among the students.
کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا طوفان غریب لوگ فاقوں پر مجبور
Inflation storm in Kahuta city forces poor people to starve
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مارچ2022) کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا طوفان غریب لوگ فاقوں پر مجبور ہیں چکن کا گوشت 500کے قریب کلو جبکہ چھوٹا گوشت12سے سے لیکر 2ہزار تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ موٹا گوشت 600سے لیکر800روپے تک فروخت ہو رہا ہے اسی طرح روٹی نان گھی دالیں سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی روزانہ مارکیٹ کمیٹی راولپنڈی سے آنے والی ریٹ لسٹ ہزاروں روپے وصول کر کے ہر تاجر کو دی جاتی ہے جسکو تاجر مانتے ہی نہیں انتظامیہ نہ ریٹ لسٹ اویزاں کرا سکی اور نہ ہی ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرا سکی کہوٹہ شہر میں ہوتھلہ اڈے پر چند رہڑیاں لگائی گئی جن کاریٹ دوکانداروں سے بھی زیادہ ہے کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت جاری روزانہ باہر سے ٹنکیاں بھر کر رات کے اندھیرے میں لاکر60روپے کلو دے دیا جاتا ہے کھاد کمیکل اور پوڈر ملا یہ دودھ دہی گلی محلے میں 140سے150روپے تک فروخت ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے جعلی کلینک دو نمبر ادوویات اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔
راجہ پرویز اشرف اور راجہ صغیر احمد جہاں بھی ہم ان کی ہی سپورٹ کریں گے اہلیان ڈھوک بنگیال,
Raja Pervez Ashraf and Raja Saghir Ahmed will get full support from Dhok Bangyal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مارچ2022) حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال بنگیال نے اپنے ایک بیان میں کہا 2018کے الیکشن میں علاقے کے مفادات کے لیے راجہ پرویز اشرف اور راجہ صغیر احمد کو ووٹ دیا تھا 2023میں انہی کو ہی ووٹ دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں اہلیان ڈھوک بنگیال یوسی چوآخالصہ نے اپنے علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے اوراجتماعی مفادات کی خاطر اپنا ووٹ حلقہ این اے 58میں قومی اسمبلی کا ووٹ راجہ پرویز اشرف اور حلقہ پی پی سیون میں صوبائی اسمبلی کی ووٹ راجہ صغیر احمد کو دی تھی اورانشاء اللہ ہم اہلیا ن ڈھوک بنگیال 2023میں بھی اپناووٹ راجہ پرویز اشرف اور راجہ صغیر احمد کودیں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں یوسی چوآخالصہ سے پیر سید راحت حسین شاہ کو دی تھی اور آئندہ بھی دیں گے انہوں نے کہا ہماری ووٹ کسی عہدے کے لالچ میں نہیں بلکہ علاقے کی بہتری کے لیے دی ہے ہم نے نہ تو کسی پارٹی میں عہدہ لیا ہے اور کسی پارٹی کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین راجہ پرویز اشرف اور راجہ صغیر احمد جہاں بھی ہم ان کی ہی سپورٹ کریں گے اہلیان ڈھوک بنگیال کسی پارٹی کا فرد کے پابند نہیں ہیں۔
عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی نے نارہ ہائی سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
Abdul Majeed Mughal candidate for National Assembly inaugurated tree planting campaign at Nara High School
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مارچ2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی نے نارہ ہائی سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔ سیاسی وسماجی شخصیت شاہد محمود مغل، شہباز مغل، منتظم خان بنگھش،ڈاکٹر مصدق مغل سمیت سکول کے اساتذہ، بچوں اور معززین علاقہ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نارہ سکول میں شجر کاری مہم کا افتتاح ہو تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ستاون تھے جبکہ اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت شاہد محمود مغل، شہباز مغل، منتظم خان بنگھش،ڈاکٹر مصدق مغل، حافظ ذیشان مغل، نوید مغل سمیت سکول کے اساتذہ، بچوں اور معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر عبد المجید مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت ماحول کے لئے بیحد اہم ہیں درخت کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا یہ ہمیں سانس لینے کے لئے تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں، پرندوں اور جانوروں کے لئے ایک مضبوط پناہ گاہ ہے یہ ہمیں بہت ساری دواؤں،جڑی بوٹیوں کے علاوہ لکڑی بھی مہیا کرتے ہیں درخت سے کاغذ بنتا ہے کپڑے بنتے ہیں یہاں تک کہ گوند اور ربر بھی درخت سے ہی حاصل ہوتا ہے مگر اس قدرتی خزانے کے دشمن ہم خود ہیں۔ جنگلات کی کٹائی جس تیزی سے کئی دہائیو سے ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویش ناک ہے اور اب تو ہماری بقا کا مسئلہ بھی کھڑا ہوا ہے ہمیں زمین میں پودے لگانے کا عمل منصوبہ بند انداز می شروع کرنا ہوگا درخت لگانے کا انحصار جغرافیہ اور خطے کے ٹوپوالوجی پر ہے عام طور پر وہ درخت لگانا چاہئے جو تیزی سے اگتے ہیں جیسے بانس وغیرہ بہت سے درخت دیسی ہوتے ہیں اور قدرتی ورثہ کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان میں درخت لگانے کا بہترین موسم مون سون کا موسم ہے جو جون اور ستمبر کے درمیان میں ہوتا ہے جنگلات کی کٹائی سے ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لئے درختوں کی شجر کاری سب سے ضروری ہے۔ تیزی کے جنگل کی کٹائی کے نتائج ہم اب بھگت رہے ہیں۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین شپ بسلسلہ یوم پاکستان کے افتتاحی میچ میں چک بیلی فرنیڈز فٹ بال کلب کی شاندار فتح
Chak Baile friends Football Club’s spectacular victory in the opening match in Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،14،مارچ،2022ء) —راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین شپ بسلسلہ یوم پاکستان کے افتتاحی میچ میں چک بیلی فرنیڈز فٹ بال کلب کی شاندار فتح۔ افتتاحی میچ میں چک بیلی فرینڈز نے تحصیل مری کی ٹیم ”مری چیلنجر کلب“ کو چار ایک سے شکست دے دی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کی زیر نگرانی اور لجپال فٹ بال کلب کہوٹہ کے زیر انتظام گورنمنٹٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ”ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین شپ“ کا افتتاح کر دیا گیا۔ مہمانان خصوصی ممبر ضلع امن کمیٹی راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، فنانس آفیسر احمد سعید قریشی، مایہ ناز کھلاڑی ملک محمد زبیر، چیئرمین الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا راجہ عبدالقدیر، عالم زیب عباسی، واجد عباسی (والی)، انیس عباسی، راجہ مہران سعید، ہارون کھٹڑ، عتیق الرحمان عباسی، ادریس، ذیشان، اور اویس سمیت بڑی تعداد میں شہر ی اور معززین علاقہ موجود تھے۔ اس چیمپئین شپ میں راولپنڈی ضلع کی تحصیلوں، مری،گوجرخان، کلرسیداں، کہوٹہ،سرصوبہ شاہ، سوہاوہ، اسلام آباد کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی،راجہ مہران سعید اور انیس عباسی نے سر انجام دیئے۔ جبکہ کمپیئرنگ عالم زیب عباسی نے کی۔ چیمپئین شپ کا دوسرا میچ آج بروز سوموار ”سر صوبہ شاہ کلب اور لجپال بلیو کلب“ کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ فائنل میچ (23) مارچ کو ہوگا۔