DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; CPO Rawalpindi Omar Saeed Malik visited and inspected Kallar Syedan police station
سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا دورہ تھانہ کلر سیداں،تھانے کے ریکارڈ،حوالات اور فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مارچ،2022ء)—سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا دورہ تھانہ کلر سیداں،تھانے کے ریکارڈ،حوالات اور فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا۔ صفائی کے انتظامات اور تھانے کی نئی زیر تعمیر عمار ت کا معائنہ کیا۔انہوں نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے پولیس کی امیج کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کے اچانک دوروں کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ سی پی او نے پولیس کانسٹیبل اور ڈیرہ خالصہ میں پانچ سالہ بچے کے قتل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔نومبر2019 میں تھانہ کلر سیداں میں دوران سنیپ چیکنگ اے ایس آئی تقدیس اختر کے ہاتھوں قتل ہونے والے کونسلر چوہدری وحید امجد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سی پی او کا کہنا تھا کہ کہ وہ ایس پی صدر کو ہدایت جاری کریں گے کہ اے ایس آئی تقدیس اختر جو کہ مجرم اشتہاری ہے کی گرفتاری کیلئے اپنے ممکنہ وسائل استعمال کریں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 13, 2022) * CPO Rawalpindi Omar Saeed Malik visited Kallar Syedan police station, checked the records, remittances and front desk of the police station. He inspected the sanitation arrangements and the new building under construction of the police station. Talking to the employees, he said that all resources should be utilized to solve the problems of the citizens and improve the image of the police. He said that the purpose of surprise visits to police stations was to improve the performance of the police. Asked about the murder of a police constable and a five-year-old boy in Dera Khalsa, the CPO said that no matter how influential the accused are, they cannot escape the clutches of the law. Asked about Councilor Chaudhry Waheed Amjad, who was killed by Snap Checking ASI Taqdis Akhtar, the CPO said that he would issue instructions to the SP Saddar that ASI Taqdis Akhtar, who was declared a criminal to use potential resources to capture Him.
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی پی 10کے زیراہتمام پڑیال میں ترقیاتی منصوبوں کی تقریب سے خطاب
Federal Minister for Aviation Ghulam Sarwar Khan addressed a function on development projects in Padial in PP10
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مارچ،2022ء) —وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کا واحد مسلم حکمران ہے جس نے امریکہ اور یورپین یونین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ان طاقتوں کے اشارہ کی وجہ سے عدم اعتماد جیسی تحریک سامنے آ رہی ہے۔سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنی جائیدادیں اور پیسہ بنایا مگر عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں حلقہ 59میں 05ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعلیم،صحت اور سڑکوں کے منصوبوں سمیت عوام کی سہولیات کیلئے فلاحی پروجیکٹس شروع ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پی پی 10کے زیراہتمام پڑیال میں ترقیاتی منصوبوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی عوام کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ میرے حلقہ میں تعمیراتی کاموں کیساتھ فلاح منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں دیہی مراکز،صحت انصاف کارڈ،تما م یونین کونسلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل راولپنڈی تحصیل میں صرف ایک اراضی سنٹر قائم تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پٹواریوں نے دور دراز علاقوں میں اپنے دفاتر قائم کر رکھے تھے اور اپنے علاقوں میں موجود نہ ہوتے تھے مگر موجودہ حکومت شہریوں کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام یونین کونسلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز قائم کر رہی ہے اور یہاں محکمہ مال کے تمام آفسران سائلین کے لئے موجود ہونگے جہاں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ہمارے حلقہ میں 35 سالہ سیاسی تاریخ میں کوئی ایک کالج بھی نہیں بنایا گیا تھا ہماری حکومت نے 7ڈگری کالجز بنائے،ہسپتال کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اس سال ہم نے دو پی سی ون مکمل کئے ہیں جن کے تحت جدید ہسپتال کڈنی و ٹراما سنٹر چکری کے مقام پر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 24دیہات میں گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے اور میں نے اپنے حلقہ میں سو فیصد بجلی بھی فراہم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 59کے تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونگے۔پی ٹی آئی حکومت کو ساڑھے تین سال ہو چکے ہیں اور جتنے کام اس دور میں ہوئے موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ پاکستانی شہری سر اٹھا کر زندگی گزار رہا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے دفتر میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا
The Election Commission has set up a special desk in the office of Assistant Commissioner for Local Body Election

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مارچ،2022ء)— الیکشن کمیشن کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے دفتر میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ وولیج کونسل،نیبرہڈ تحصیل کلر سیداں کے آزاد امیدواروں کے پینل کی رجسٹریشن کے لیے شیڈول جا ری کر دیا گیا۔ جس میں آزاد حیثیت میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 24سے 28مارچ تک آزاد پینل کی مکمل تفصیلات اے سی آفس کلر سیداں میں جمع کرائیں جس کے لیے فارم کسی بھی وقت دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں،اے سی آفس آج بروز اتوار بھی کھلا رہے گا۔
مخیر حضرات صحت اور تعلیم کے شعبے میں کمزور لوگوں کی مدد کریں,راجہ صغیر احمد
Rich people should help the poor in the field of health and education, Raja Saghir Ahmed
