DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Chhina Awan Golra group win track races held at Tal Khalsa
کوہسار کلب کلرسیداں کے زیر اہتمام دوروزہ جشن بہاراں ٹریک ریس تل خالصہ میں اختتام۔پزیر ہوگئی , چھینا اعوان گولڑہ گروپ فاتح رھا
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مارچ،2022ء)—کوہسار کلب کلرسیداں کے زیر اہتمام دوروزہ جشن بہاراں ٹریک ریس تل خالصہ میں اختتام۔پزیر ہوگئی جس میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 60 کتوں نے حصہ لیا فائنل ریس چھینا اعوان گولڑہ گروپ اور چوہدری آفتاب ریاست گروپ کے درمیان ہوئی جس میں چھینا اعوان گولڑہ گروپ فاتح رھا۔ فائنل میچ میں چوہدری شفقت محمود، راجہ ظفر محمود مہمانان خصوصی تھے جبکہ ججز کے فرائض سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس نمبردار اشفاق کیانی اور چوہدری منیر نے سرانجام دے اور ٹریک ریس میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں دانش مسعود بھٹی چھینا اعوان گولڑہ گروپ پہلی چوہدری آفتاب ریاست گروپ دوسری چوہدری ضیارب کوہسار کلب تیسری،
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 11, 2022) * The two-day Spring Track Race organized by Kohsar Club Kallar Syedan ended in Tal Khalsa in which 60 dogs from different districts of Punjab participated. The final race was between Chhina Awan Golra Group and Chaudhry Aftab State Group in which Chhina Awan Golra Group was the winner. Chaudhry Shafqat Mehmood, Raja Zafar Mehmood were the special guests while the duties of judges were performed by former Vice Chairman Baldia Chaudhry Ziarb Minhas, Ashfaq Kayani and Chaudhry Munir. Chaudhry Aftab State Group came second, Chaudhry Ziyarb Kohsar Club came third.
مسلم لیگ ض تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد نے لانگ مارچ میں شریک
Sheikh Khurshid Ahmed, President of Muslim League-Z Tehsil Kallar Syedan participated in the long march
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مارچ،2022ء)—مسلم لیگ ض تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد نے لانگ مارچ میں شریک سندھ سے تعلق رکھنے والے گروہ کی سابق صدر جنرل محمد ضیاالحق کے مزار کی بے حرمتی اور اودہم مچانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل ضیاالحق نے پاکستان کو نہ صرف ناقابل تسخیر ملک بنایا بلکہ روس جیسی سپر پاور کو سمندر کی گرم پانیوں تک رسائی کو بھی روکا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ان سمیت ہر ایک مخالف سے اختلاف رکھنے کا حق حاصل ہے مگر کسی کی قبر پر جاکر بے حرمتی اور اودہم مچانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا یہ خود مت بھولیں کہ ان کی قیادت کے بھی مزارات موجود ہیں یہ خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر سنگ باری نہ کریں ورنہ شدید ردعمل آئے گا۔
کلرسیداں کے علاقہ گاؤں ڈریال کے طالب علم کا اعزاز
Abdul Hadhi of village Daryal achies gold medal
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مارچ،2022ء)— کلرسیداں کے علاقہ گاؤں ڈریال کے طالب علم کا اعزاز ۔ او پی ایف سکول کلرسیداں کلاس تھری کے طالب علم عبدالہادی خرم نے گرین کیمپس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی یہ مظفر اقبال کا پوتا ہے اس کی اس شاندار کامیابی پر مقامی حلقوں نے ہونہار طالب علم کے والدین کو دلی مبارکباد دی
نئے پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام حقوق ملیں گے۔زرتاج گل
In the new Pakistan, women will get all their rights. Zartaj Gul
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مارچ،2022ء)—وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ آج خوش قسمتی سے پاکستان بدل رہا ہے،نئے پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام حقوق ملیں گے۔ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار اد کر رہی ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں میں شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں برجیس جیلانی اور بانو جہانگیر راجہ بھی شامل تھیں۔وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحصال سے پاک ایسے معاشرے کو تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں عورتوں کو تحفظ حاصل ہو سکے اور انہیں روزگار،صحت اور تعلیم کی سہولتیں بغیر کسی امتیاز کے میسر ہوں۔