DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari District Mirpur Azad Kashmir Accounts of more than two hundred account holders transferred to the National Savings Center face difficulties

چکسواری ضلع میرپور آزادکشمیرکے دو سو سے زائد کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس مرکز قومی بچت منتقل کرنے سے مرکز آنے والوں کی مشکلات

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مارچ،2022ء)— چکسواری ضلع میرپور آزادکشمیرکے دو سو سے زائد کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس مرکز قومی بچت منتقل کرنے سے مرکز آنے والوں کی مشکلات میں بیحد اصافہ ہوا اور پہلے سے موجود لوگوں کے ہجوم میں مزید اضافہ ہونے سے کھاتے داروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔اس سے قبل راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں کے قومی بچت کے اکاوئنٹ کلرسیداں منتقل لیئے گئے اور آزادکشمیر کے سینکڑوں کھاتے داروں کے اکاؤنٹ کلر سیداں منتقل ہونے سے رش میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ رقوم نکلوانے کیلئے دور دراز علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین جن میں سے زیادہ تعداد معمر افراد کی ہوتی ہے انہیں کئی کئی گھنٹے کھڑے ہو کر اپنے باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔بنک کے باہر اپنی باری کا انتظار کرنے والے کھاتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ہی پیسے وصول کرنے کیلئے بھکاریوں کی طرح قطار میں کھڑے ہونا پڑتا ہے جس سے ہماری عزت و نفس مجروع ہوتی ہے کلرسیداں مرکز قومی بچت میں روات چک بیلی خان کے بعد اب ازادکشمیر کے سینکڑوں کھاتے داروں کی کلرسیداں منتقلی کھاتے داروں کے ساتھ ساتھ مرکز کے عملے کے ساتھ بھی بڑی زیادتی ہے ادھر کاروباری حلقوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے کھاتہ دار اپنی گاڑیاں روڈ کے اوپر ہی پارک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ سکیورٹی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مقامی ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔گزشتہ روز مرکز قومی بچت کے سامنے روڈ پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک مسائل بے قابو ہو گئے ہیں

Kallar Syedan / Mirpur, AJK؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 11, 2022) – Transferring the accounts of more than 200 accounts holders of Chakswari District Mirpur Azad Kashmir to the National Savings Center has greatly increased the difficulties of those who come to the center.

Due to the increase in the number of people, the problems of the account holders have increased. Earlier, the National Savings Accounts of the people of the suburbs of Rawalpindi were shifted to Kallar Syedan and the accounts of hundreds of account holders of Azad Kashmir were shifted to Kallar Syedan aswell.

 Men and women, mostly elderly people from far-flung areas, have to stand for hours waiting for their turn to withdraw money. Account-holders waiting for their turn outside the bank have protested and said that we have to stand in line like beggars to receive our own money which hurts our self-esteem.

The account holders as well as the staff of the center have been severely abused. Meanwhile, the business community said that the account holders coming from far-flung areas park their vehicles on the road which not only adversely affected the flow of traffic. Security problems have also increased while the local traffic police have failed miserably in fulfilling their responsibilities.

Show More

Related Articles

Back to top button