DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat; Senator Mustafa Nawaz Khokhar set up a big reception camp at Rawat along GT Road
سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے جی ٹی روڈ کنارے روات میں بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا گیا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مارچ،2022ء) —سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے جی ٹی روڈ کنارے روات میں بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں مہمانوں کے لیئے کثیر تعداد میں کرسیاں لگائی گئی تھیں استقبالیہ کیمپ کے عقب میں ہزاروں افراد کے قیام اور طعام کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر اپنے چچا محمد افضل کھوکھر کے ہمراہ وہاں آنے والے قافلوں کو خود استقبال کرتے رہے۔روات جی ٹی روڈ اور استقبالیہ کیمپ پر جہازی سائز کے خیرمقدمی بینرز اور پینا فلیکس لگے ہوئے تھے۔روشنی کا بھی معقول انتظام کیا گیا تھا اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کے علاؤہ کلرسیداں،چک بیلی خان،چونترہ سے پارٹی کارکنان شام چھ بجے ہی پہنچنا شروع ہو گئے۔ آنے والے قافلے بڑے پرجوش تھے جو ڈھول کی تھاپ پر استقبالیہ کیمپ پرجیئے بھٹو کے نعروں کے ساتھ داخل ہوتے تو وہاں کارکنان مصطفی نواز کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر کی سربراہی میں ان کا استقبال کرتے۔آنے والے کارکنوں اور قافلوں کی موسم کے اعتبار سے استقبالیہ کیمپ میں گرما گرم پکوڑوں،سموسوں کے ساتھ تواضع کی جا رہی تھی۔جیسے جیسے آنے والے قافلوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اسی شدت سے پکوڑوں اور سموسوں کی فراہمی میں بھی تیزی آتی گئی۔شام ساڑھے سات بجے تک ہزاروں لوگ استقبالیہ کیمپ میں کارکنان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی تھی۔




