DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A large procession of vehicles led by M Ijaz Butt left Kallar Syedan to receive Bilawal Bhutto in Gujar Khan.

کلر سیداں تحصیل کے صدر محمد اعجاز بٹ کی زیر قیادت گاڑیوں کا ایک بڑا جلوس گوجرخان میں بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے کلر سیداں سے روانہ ہوا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مارچ،2022ء) —پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان اور کلر سیداں تحصیل کے صدر محمد اعجاز بٹ کی زیر قیادت گاڑیوں کا ایک بڑا جلوس گوجرخان میں بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے کلر سیداں سے روانہ ہوا۔ کلر سیداں اور چوکپنڈوری بازاروں میں شرکاء پر گلپاشی کی گئی۔ کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں سموٹ،منیاندہ،چوآخالصہ،کنوہا کے علاوہ گف،غزن آباد سے بھی گاڑیوں کے قافلے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کٹھ پتلی وزیر اعظم کو گھر بھیجے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اب میوزک اور ناچ گانے نہیں انسانوں کا سمندر دمادم مست قلندر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مارچ مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے ساتھ ساتھ نااہل سیلیکٹڈ وزیراعظم کیخلاف ہے،وزیر اعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے جو بحران پیدا ہوا ہے پیپلز پارٹی آج اس کیخلاف لانگ مارچ کر رہی ہے۔آج ملک کا ہر طبقہ مشکل میں ہے،ہم عوام کو مشکل سے نکالنے اورمشکلات سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔عاطف اعجاز بٹ،کامران نسیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام نے لانگ مارچ کی حمایت کر دی حکومتی صفوں میں ماتم برپا ہے،پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن چکا ہے۔اس موقع پر سٹی صدر نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan; A large procession of vehicles led by PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Sultan and Kallar Syedan ​​Tehsil President Muhammad Ijaz Butt left Kallar Syedan to meet Bilawal Bhutto in Gujar Khan. Participants were showered with flowers at Kallar Syedan ​​and Chauk Pindori bazaars. The convoys of vehicles from Eastern Union Councils Smot, Maniyanda, Choa Khalsa, Kanoha, Guff and Ghazniabad also joined the central procession. Addressing the participants, District President Chaudhry Zaheer Mahmood Sultan said that now the puppet Prime Minister They will not return from Islamabad without sending him home. He said that there will be no more music and dancing in De Chowk. The Prime Minister should resign and go home. Tehsil President Muhammad Ijaz Butt in his address said that the crisis created due to Imran Khan’s economic policy, PPP is holding a long march against it today. We have taken to the streets to get the people out of trouble and save them from trouble. The whole of Pakistan has become a part of our caravan. City President Naveed Akhtar Mughal, Naseer Akhtar Bhatti and others also addressed on this occasion.

تین بچوں کی لاپتہ ماں نے کورٹ میرج کر لی

Missing mother of three marries in court

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مارچ،2022ء) —تین بچوں کی لاپتہ ماں نے کورٹ میرج کر لی۔کلر سیداں کے گاؤں کی بیوہ خاتون کی موبائل فون پر کسی سے دوستی ہوئی جس کے وہ گھر سے روانہ ہوگئی اس نے کورٹ میرج کرکے اپنے گھر اطلاع کی کہ وہ خیریت سے ہے اور اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر بچوں نے اسے خبردار کیا کہ اب ہمارے پاس آپ کے لیئے کوئی جگہ نہیں جہاں ہو وہیں رہو۔

عوام حکومت کے جلد خاتمے کے لیئے اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ حاجی اخلاق حسین

The people are looking to the opposition for the early overthrow of the government. Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ میلسی میں وزیراعظم کا خطاب خوف سے لبریز تھا وہ شکست اور ناکامیوں کو تسلیم کرکے مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت تمام شعبوں میں مکمل ناکام ہوچکی ہے یہ شکست تسلیم کرنے کی بجائے گمراہ کن باتیں کر رہے ہیں ملک کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں دے کر عمران خان نے قوم سے بڑی زیادتی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میلسی میں وزیراعظم کو خطاب ان کے اندر کے خوف اور شکست کی غماضی کر رھا تھا، ان کا خطاب کنٹینر پر کیئے خطاب کا چربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شخص حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے اس حکومت نے سفید پیش لوگوں کو بھی بھکاری بنا دیا ہے عوام حکومت کے جلد خاتمے کے لیئے اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تبدیلی سرکار کے تمام دعوے چکناچور ہوگئے ہیں, محمد زبیر کیانی

Government’s days are numbered All claims of change have been shattered, Muhammad Zubair Kayani

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مارچ،2022ء) —سابق چیئرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے پشاور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت دوسرے شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوئی وہیں دہشتگردی بھی واپس لوٹ آئی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے ماضی میں نوازشریف کے بارے میں جو کچھ کہا وہ آج سب ان کے سامنے آ گیا غریب کو روٹی مہنگائی کھا گئی اور ترقی کا راستہ کھو گیا جب کہ خوشحالی کی منزل گم ہوگئی۔قرضوں کے کشکول نے قوم کو عالمی سطح کا بھکاری بنادیا ہے تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ہے حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تبدیلی سرکار کے تمام دعوے چکناچور ہوگئے ہیں۔چند دن کی مہمان حکومت نے عوام کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے والی واحد نمائندہ جماعت ہے آج بھی لوگ ہمارے لگائے گئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اس ملک کو پھر سے اندھیروں کی جانب دھکیل دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button