مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،،8مارچ2022) کہوٹہ کے علاقہ نئی آبادی دن دیہاڑے چوری کی واردات چورڈاکٹر رضا کے گھرسے 14 تولے طلائی زیوارت اور 3 لاکھ کیش لے اُڑے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نئی آبادی مین سڑک کے قریب ڈاکٹر رضا کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات ڈاکٹر رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ جو نجی ہسپتال میں سروس کرتے ہیں ہم صبح 8 بجے بچوں کو سکول و یونیورسٹی روانہ کر کے ڈیوٹی میں چلے گے 2 بجے کے قریب گھر آیا تو گھر کا گیٹ کھلا ہوا تھا اندر جا کر سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ 14 تولے سونا اور تقریبا 3 لاکھ کیش غائب ہے انھوں نے کہا کہ میری دن رات محنت کی کمائی ہے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Mاtor (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 8 March 2022) According to the details, 14 tolas of gold jewelry and 300,000 cash were stolen from the house of Dr Raza in Kahuta area of Nai Abbadi Day in broad daylight. Dr Raza said that my wife and I who serve in a private hospital, we sent the children to school and university at 8 o’clock in the morning and had gone on duty. When we returned home we found out that 14 tola of gold and about 300,000 cash were missing, Police have registered the case and are investigating.
تحصیل صدر پی پی پی آصف ربانی قریشی کی طرف سے منعقدہ لانگ مارچ کے حوالے سے میٹنگ
Meeting regarding the long march organized by Tehsil President PPP Asif Rabbani Qureshi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2022) ہم آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہم عدم اعتماد اور دیگر جمہوری طریقوں سے اس کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کریں گے انکے وزراء اور مشیر جھوٹ اور بدزبانی پر اُتر آئے ہیں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری کی حثیت کو جانتے ہیں پی پی پی کے جیالے اپنے پارٹی چیئر مین کے خلا ف بدزبانی کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم گھبرانے والے نہیں ہم نے امریت کا مقابلہ کیا گھبرانے کا وقت اب عمران خان کا ہے حلقہ این اے ستاون کے جیالے8مارچ کو راولپنڈی میں بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز جیالے آج بھی 1977والا جذبہ رکھتے ہیں اور10اپریل 1986کو جسطرح محترمہ بے نظیربھٹو شہید کا مارشل لاء کے دور میں استقبال ہوا تھا اسکے بیٹے بلاول اور اصفہ کا بھی ایسے ہی ہوگا ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سابق چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری،سابق وفاقی وزیر محترمہ مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے فوزیہ حبیب نے کہوٹہ میں تحصیل صدر پی پی پی آصف ربانی قریشی کی طرف سے منعقدہ لانگ مارچ کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی کے بزرگ راہنما راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر چوہدری ظہیراحمد، کوٹلی ستیاں کے راہنما جبار ستی، سید عامر حسین شاہ، اعجاز بٹ صدر کلر سیداں،سید عباس شاہ،سفینہ شاہین صدر لیڈیز ونگ تحصیل کہوٹہ،شوکت علی عباسی، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، مسعود بھٹی، کیپٹن شبیر عباسی،پی پی پی کے راہنماسابق ضلعی صدر شوکت عباسی، ایم زرین اعوان، چوہدری خالد، محمد اشرف کیانی، خورشید احمد، فاروق ستی، سید عمران شاہ،بدر بشیر بدر، عمران شفیق کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان ورکرز نے شرکت کی اس موقع پر آصف ربانی قریشی، جبار ستی، چوہدری ظہیر، سید عامر حسین شاہ و دیگر مقررین نے کہا کہ حلقہ این اے ستاون کے لوگ ثابت کریں گے کہ وہ چٹان کی طرح اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں چیئر مین بلاول بھٹو اور دیگر قائدین کا تاریخی استقبال کریں گے اور ڈی چوک میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے اس موقع پر مہرین انور راجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مارچ کی ضرورت نہیں مگر اسکے دل میں شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بنظیر بھٹو والا جذبہ اور عوام کے مفاد کی خاطر میدان میں آیا آصفہ کے ساتھ جو سازش ہوئی اسکی مذمت کرتے ہیں زخمی ہونے کے آدھے گھنٹے بعد آصفہ پھر مارچ میں شریک ہوئی مہرین انور راجہ نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں عمران خان آپکے لوگ پی پی پی میں آ رہے ہیں بھٹو خاندان نے ہمیشہ قربانیاں دیں جبکہ آصف علی زرداری وفاوالے ہیں قافلہ نکل چکا ہے بلدیاتی الیکشن ہوں یا قومی انشا اللہ جیالوں کے جوش جذبے سے ہم جیتیں گے آج وکٹیں گر رہی ہیں 2018میں امپائر گراتا تھا اب بلاول بھٹو گرا رہا ہے بنی گالہ والی سرکار نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑ دیے 50لاکھ گھر1کروڑ نوکریاں 8مارچ کو ڈی چوک میں سب جھوٹو ں کا حساب لیں گے قائدین نے آصف ربانی قریشی اور دیگر تنظیموں کے جوز جذبے اور کامیاب میٹنگ پر انکی تعریف کی۔
گراری پل مونڈا کس سلائیڈنگ پرانی اور نئی تعمیر ہونے والی سڑک دریا برد ہو گئی
Garari Bridge Monda Kass newly built road was washed away with lanssliding
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،،8مارچ2022) گراری پل مونڈا کس سلائیڈنگ پرانی اور نئی تعمیر ہونے والی سڑک دریا برد ہو گئی آزاد پتن روڈ مکمل بند متبادل روڈ نہ ہونے کی وجہ سے پورے کشمیر کی ٹریفک جام مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا سونا سے ایک لنک روڈ جو نڑڑ کے علاقوں سے گزر کر جاتی ہے ادھر سے چند گاڑیاں لوکل جا رہی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دریا ئے جہلم کا پانی ڈیم کی وجہ سے اوپر ہوا اور پرانی سڑک کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ والوں کی طرف سے نئی تعمیر سڑک بھی دریا میں بہہ گئی جسکی وجہ سے ٹریفک بند ہے عوام علاقہ جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف، قاری محمد آمین و دیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مشینری لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،،8مارچ2022) معروف سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ پشاور مسجد میں نمازیوں پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں شہید ہونے والوں کے لواحقین اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں موجودہ حکومت تمام شعبوں میں فعل ہو گئی ہے دہشت گردی نے ملکی معشیت کی جڑھیں کھوکھلی کر دیں ہیں کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور ہشتگردی نے قوم کو ایک بار میاں محمد نواز شریف کی یاد دلا دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے اس قوم کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نجات دلائی ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا مگر ایک سازش کے تحت میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے ایسے نااہل اور نالائق لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جو معاشرتی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔آئے روز بجلی گیس اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کرکے حکومت میں موجود لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔آٹے گھی چاول دالوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے آج ٹماٹر دوسو روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اب بھی میاں نوازشریف کی راہیں دیکھ رہی ہیں وہی اس ملک اور قوم کی روشن امید ہیں۔