DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Leicester, UK; Kashmir Orphan Relief Trust UK provides cabins for Azad Jammu and Kashmir Traffic Police
کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ یوکےنے آزاد جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کیلئے کیبن بنوائے
لیسٹر۔ یوکے ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،07،مارچ،2022ء)—۔ سماجی اور فلاحی ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے شہر کے چوک، چوراہوں اور سڑکوں پر تیز دھوپ، بارش اور ٹھنڈ میں اپنے فرائض کی انجام دیہی کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اشتراک سے شیلٹر نما کیبن بنوا کر دیے ہیں۔کشمیر میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم خیراتی ادارہ کورٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایشیاء کا سب سے برا فلاحی ادارہ ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے ایس ایس پی SSP کامران علی کا ایک اور بہترین اقدام کہ سڑک کے چوک میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو بارش اور دھوپ سے بچانے والی کیبن نما پناہ گاہ میسر آ گئیں۔ جہاں پر وہ سرد و گرم اور خراب موسم میں کھڑے رہ کر اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری کر سکیں گے۔ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتی ہے۔ اور گھنٹوں پہرے پر کھڑی رہتی ہے۔ پولیس کیلئے مہیا کیے گئے کیبن کا افتتاح انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ جبکہ ڈی آئی جی میرپور،افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ انہوں نے فلاحی ادارے کورٹ سمیت تعاون پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
Leicester UK ( Pothwar.com, March 07, 2022) – The social and welfare organization Kashmir Orphan Relief Trust has partnered with the shelter-like cabin in view of the protection and safety measures taken for the traffic police personnel on duty in the city squares, intersections and roads in hot, sunny and cold weather. The court, set up for the welfare of orphans in Kashmir, is said to be the best welfare institution in Asia. Another great initiative of SSP Kamran Ali of Mirpur Azad Kashmir was to provide cabin-like shelter to the police personnel on duty in the road square. Where they will be able to perform their duties by standing in cold, hot and bad weather. The police protect the lives and property of the people. And stands guard for hours. The cabin provided for the police was inaugurated by the Inspector General of Police, Azad Jammu and Kashmir. While DIG Mirpur, officers and staff were also present on the occasion. He thanked the benefactors for their cooperation, including the welfare Kort.
تحریک انصاف برطانیہ ساؤتھ ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے ممبران، ارکان اور حامیوں کی ایک کارنر میٹنگ
A Corner Meeting of PTI Members, Members and Supporters from the South East Zone
لندن۔یوکے ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،07،مارچ،2022ء)— اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔ پی ٹی آئی یوکے۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ ساؤتھ ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے ممبران، ارکان اور حامیوں کی ایک کارنر میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اور یہ کہ اپوزیشن کی عوامی مارچ کے نام پر اچھل کود اور تھریک عدم اعتماد کا لانا محض ایک شوشہ ہے۔ اپوزیشن اتحاد اپنا یہ شوق بھی پورا کرکے دیکھ لے۔عمران خان ان کی گیدڑ بھبکیوں سے درنے والا نہیں۔ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔ حکومت کے سارے اتحادی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ووٹنگ کا جب وقت آئے گا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے۔ وہ دوبارہ سرخرو ہونگے۔ قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ اور وہ قومی اور ملکی مفاد میں سوچتے ہیں۔ کامیابی انکے قدم چومے گی۔ اور اپوزیشن کو شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔ہم پاکستان کے وقار، سالمیت، استحکام اور سلامتی کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ وہ پاکستان کی پہچان ہیں۔ پی ٹی آئی کا کارنر اجلاس 2 مارچ 2022 ء کی شام کو ایک ریستوران میں منعقد ہوا۔جو رومی ملک سابق جنرل سیکرٹری اور زاہد بٹ نے بلایا تھا۔ رومی ملک نے صدارت کی۔ دیگر شرکاء میں پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماء محمد زاہد راجہ، بیرسٹر اختر، ساج بٹ، خان صاحب اور راجہ محمد شعیب کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پُرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
آکسفورڈ بزنس کالج کی آکسفورڈ ٹاؤن ہال میں ایک بڑی تقریب
A grand ceremony at Oxford Town Hall of Oxford Business College
آکسفورڈ۔ ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،07،مارچ،2022ء)— آکسفورڈ بزنس کالج کی آکسفورڈ ٹاؤن ہال میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ آکسفورڈ بزنس کالج نے نیو کیمپس لانچ کرنے کی خوشی میں ٹاؤن ہال میں ایک بڑی اور شاندار تقریب منعقد کی۔ 3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات کو آکسفورڈ ٹاؤن ہال، آکسفورڈ میں لندن آکسفورڈ، ناٹنگھم ، سلاؤ اور کونٹری کے سٹوڈنٹس، پروفیسر، لیکچرار، سٹاف اور منیجمنٹ نے شرکت کی۔انگلینڈ کے مختلف کیمپسیس سے آنے والے طلبہ و طالبات اپنے اپنے شہروں سے کوچوں پر آکسفورڈ آئے۔ جنہیں لانے اور واپس لے جانے کا اہتمام کالج انتظامیہ نے کر رکھا تھا۔ لارڈ میئر آف آکسفورڈ خصوصی طور پر تقریب میں تشریف لائے۔ ان کے علاوہ دیگر ٹاؤن کے میئر صاحبان، کونسلرز موجود تھے۔ جبکہ پروگرام کی کوریج کیلئے میڈیا بھی موجود تھا۔ ٹاؤن ہال مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ آکسفورڈ ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کیا۔ جبکہ موسیقی (بینڈ گروپ) کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔