DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; One person shot and injured during land dispute in Chauk Pindori

چوک پنڈوری; زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مارچ،2022ء) — زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے محمد نعیم نامی شخص زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 06, 2022) — One person was injured in a land dispute in the vicinity of Chauk Pindori checkpost. The two rival factions clashed over the land dispute which led to a man named Mohammad Naeem was shot and injured in a firing incident. After providing first aid at THQ Hospital Kallar Syedan, he was shifted to Rawalpindi where his condition is said to be critical. Police are investigating. The accused fled the scene.

ڈیرہ خالصہ میں ہانچ سال کا بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

In Dera Khalsa, a five-year-old boy drowned in a water tank

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مارچ،2022ء) —شاہ باغ کے نواحی گاوں ڈیرہ خالصہ میں ہانچ سال کا بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ چوھدری کریم کا کمسن بیٹا جو ڈیرہ خالصہ سکول میں پہلی جماعت کا طابعلم تھا وہ سکول سے چھٹی کے بعد گھر میں کھیلتے ہوے پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہو گیا

پوٹھوہاری کو بطور زبان رجسٹر کرانے پر معروف صحافی اور شاعر فیصل عرفان کو زبردست خراج تحسین پیش

Tribute to renowned journalist and poet Faisal Irfan for registering Pothohari as a language

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مارچ،2022ء) —کلر سیداں اور کہوٹہ کی مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے نادرا میں پوٹھوہاری کو بطور زبان رجسٹر کرانے پر معروف صحافی اور شاعر فیصل عرفان کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کہوٹہ کی ادبی تنظیم قلمکار کے صدر عبدالرحمان واصف اور کہوٹہ لٹریری سوسائٹی کے بانی معروف شاعر جاوید احمد نے فیصل عرفان کی اس کاوش کو سراہا اور اسے پوٹھوہاری کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جبکہ کلر سیداں کی مقامی ادبی تنظیموں پوٹھوہاری ادبی سنگت اور معروف پوٹھوہاری اردو شعراء یاسر کیانی،عظمت مغل،نصیر زندہ،طاہر یاسین طاہر،جواد گیلانی اور دیگر نے فیصل عرفان کو پوٹھوہاری زبان کی اس شناخت کے لیے خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ فیصل عرفان مستقبل میں بھی اپنی مادری زبان کے لیے ایسی کاوشیں سر انجام دیتے رہیں گے۔

تحریک انصاف کے کارکنان ایم این اے اور ایم پی اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف نالاں ہیں, شیخ محمد فیاض

PTI workers are not only angry over poor performance of MNA and MPA, Sheikh Mohammad Fayyaz

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مارچ،2022ء) —رہنما تحریک انصاف و بانی رکن شیخ محمد فیاض نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں سے تحریک انصاف کے کارکنان ایم این اے اور ایم پی اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف نالاں ہیں بلکہ ان کی نااہلی کی وجہ سے کارکنوں کا کا سامنا نہیں کر سکتے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے اقتدار کی وجہ سے کارکن خاموش ہیں،بلدیاتی انتخابات میں ناراض کارکنان اہم رول ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اعلی عہدیداروں کو کئی بار صورتحال سے آگاہ کیامگر کوئی ایکشن نہ لیا گیاکوئی ایکشن نہ لیا گیا۔آئے دن کروڑوں روپے کے فنڈز کے بیان سنتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں آنے والے وقت میں عوام ان فنڈز کا حساب مانگیں گے اور سینکڑوں کارکن صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی سرعام مخالفت کریں گے آج جن خوشآمدیوں کے ٹولے کو نوزا جا رہا ہے کل یہ کسی اور پارٹی میں نظر آئیں گے ہم کل بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں انشااللہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

 

پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر راجہ لال حسین گکھڑ انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی

Retired Punjab Police Inspector Raja Lal Hussain Ghakhar passed away. Funeral prayers were offered at Mohra Langarial near Choa Khalsa

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مارچ،2022ء) —پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر راجہ لال حسین گکھڑ انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،ایس پی راجہ ظہیر ارشد،محمد ظریف راجا،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،مالک داد بھٹی،چیف مہربان حسین،چوہدری امتیازحسین،ماسٹر راجہ ساجد،کرنل خورشید اکبر،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،تنویر ناز بھٹی،راجہ امجد،حاجی راجہ اورنگزیب،ملک طیفور احمد،نور الہی نوری،صوفی محمد اکرم،راجہ داؤداکبر،ابرا گجر،وقاص گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری محمد اسلم 104 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ چک ستھوانی میں ادا کی گئی

Chaudhry Muhammad Aslam passed away at the age of 104 years. Funeral prayers were offered at Chak Sathwani

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مارچ،2022ء) —سابق وائس چیئرمین کنوھا چوہدری شاہد اکبر گجر کے پھوپھا چوہدری محمد اسلم 104 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ چک ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری عبدالغفار،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری ابرار حسین،کامران عزیز ایڈووکیٹ،عثمان وڑائچ، راجہ پرویز اختر قادری،صوبیدار غلام ربانی،اسد عزیز مغل،چوہدری توقیر اسلم،راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button