DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; MPA Raja Saghir Ahmed inaugurates newly constructed road Panjar Chowk to Mator Chauk

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہوٹہ شہر میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کر دیا پنجاڑ چوک سے مٹور چوک کہوٹہ تک ٹف ٹائل لگائی جائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2022)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہوٹہ شہر میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کر دیا پنجاڑ چوک سے مٹور چوک کہوٹہ تک ٹف ٹائل لگائی جائے گی افتتاح میں سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،نمبردار راجہ ندیم رشید،طاہر ارشاد ستی،سابق سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا ء،سب انجینئر راجہ زاہد اسلم ٹھیکیدار سردار ظہور اور دیگر موجود تھے راجہ صغیر احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 15 کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ سرکاری ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری ہو چکا ہے اسی طرح 4 کروڑ کی لاگت سے زبحہ خانہ چوک سے کہوٹہ کلب تک سڑک کی تعمیر بھی شروع ہو رہی ہے اور آڑی سیداں سے کہوٹہ کلب تک 11 کروڑ کی لاگت سے اپریل میں سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو رہا ہے اگر عوام پچھلے 40 سالہ دور حکومت کا حساب مانگتی تو آج ہمیں ورثے میں کھنڈرات نہ ملتے انشاء اللہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے عوام کی مشکلات کو حل کریں گے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 3, 2022)
MPA Raja Saghir Ahmed inaugurated the newly constructed road in Kahuta city. Tuff tiles will be laid from Panjar Chowk to Mator Chauk Kahuta. Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan, Raja Nadeem Rasheed, Tahir Irshad Satti, Former Senior Vice President PTI Kahuta Tehsil Sardar Raza, Sub Engineer Raja Zahid Aslam Contractor Sardar Zahoor and others were present, Raja Saghir Ahmed said in an exclusive interview with media Tender has been issued for the construction of new building, Similarly, construction of road from Zibah Khana Chauk to Kahuta Club at a cost of Rs 11 Caror. If the people had demanded an account of the last 40 years of government, we would not have got the ruins in our heritage today.

سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگ حضرت خواجہ ہاشم ؒ کا سالانہ عرس مبارک

Annual urs mubarak celebrted in Baghar Shareef

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2022)
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگ حضرت خواجہ ہاشم ؒ کا سالانہ عرس مبارک،سجادہ نشین دربار عالیہ مفکر ملت اسلامیہ ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،صاحیزادہ عمیرہاشم، صاحبزادہ عزیرہاشم، معروف مذہبی و سماجی شخصیت محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ،معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیراحمد بگہاروی سمیت ملک بھر کے عظیم عالم دین، ثنا خوان مصطفی ﷺسمیت ہزاروں کی تعداد میں مریدین نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق دربار عالیہ بگہار شریف سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگ حضرت خواجہ ہاشمؒکا سالانہ عرس مبارک منعقد کیا گیاعرس مبارک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین دربار عالیہ مفکر ملت اسلامیہ ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین دوری کی وجہ سے آج مسلمان پرشانی میں مبتلاہیں اللہ پا ک نے ہمیں حضور ﷺ کی امت میں پیدا کیا اور ہمیں خیر الامت سے پکارا آج ہم مظلوم ہیں اور ایک وقت تھا کبھی دریاوں میں کبھی پہاڑوں میں کبھی صحراوں میں کبھی عرب میں کبھی عجم میں اسلام کا پرچم بلند ہو تا تھا آج ہماری حالت خراب ہے اس کی وجہ قرآن و نماز سے دوری ہے انہوں نے کہا کہ ان اللہ کے نیک بندوں کے آستانوں پر جو عرس منائے مناے جاتے ہیں اس میں علمائے کرام، ثنا ء خوان مصطفیﷺکی گفتگو کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ ہم دوبارہ دین کی جانب لوٹ آہیں حضور ﷺ سے سچی پکی محبت اور دین سے وابستگی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ بڑھے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے میں سودی نظام سے ملک کو چلایا جا رہا ہے حالانکہ سود اللہ پاک سے جنگ ہے حالت یہ ہے کہ آج کسی کی جان، مال،عزت کچھ بھی محفوظ نہیں ہے جبکہ اصحاب روسول ﷺ کے ادوار میں سونے سے لدی ہوئی عورت کو کوئی بھی دیکھتا نہیں تھا آج ہماری عزتیں اپنی چار دیواری میں بھی محفوظ نہیں ہے مسلمان ہی مسلمان کا دشمن بنا ہوا ہے فحاشی و عریانی عام ہو گئی ہر ایک دوسرے پر الزام لگا رہا ہے جبکہ اپنے گریبان میں کو جھونکتا نہیں ہے کہ ہم کیا اگر بندہ اپنے آپ پر نظر کرے تو کوئی بھی برا نہیں لگے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چھوٹے بڑھے اور استاد کا ادب و احترام کر نا ہو گا آج احترام کے رشتے ختم ہو رہے ہیں والدین روتے ہیں اخلاقی قدریں تباہ ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک کے نامور علمائے دین مولانا اقبال قریشی، مولانا عزیز دین کوکب،مولانا سجاد ساجد، مولانا یعقوب، مولانا احمد حسین گولڑوی،معروف ثناء خوان مصطفیﷺحافظ سرور نقشبندی، حافظ برادران، گلتاسب نقشبندی،سید الطاف شاہ، محمد فیاض عباسی، معروف مذہبی و سماجی شخصیت محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ،معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیراحمد بگہاروی، محمد داؤد،خضر ستی ڈرایکٹر سی ڈی اے،راجہ بابو ظفر اقبال ممیام سمیت ملک بھر سے ثناء خوان، علمائے دین اور ہزاروں کی تعداد میں مریدین نے شر کت کی آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اورشر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا ہمراہ چیئرمین چوہدری صداقت حسین،تنویر ناز بھٹی اورچوہدری غالب حسین کے حلقے کا درہ

Former MPA Raja Muhammad Ali accompanied by Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain, Tanveer Naz Bhatti and Chaudhry Ghalib Hussain visit constituncy

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2022)
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا ہمراہ چیئرمین چوہدری صداقت حسین،تنویر ناز بھٹی اورچوہدری غالب حسین کے حلقے کا درہ۔راجہ محمد علی نے مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی،لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،ووٹروں،سپورٹروں سے بھی ملاقات کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب راجہ محمد علی نے ہمراہ سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، مسلم لیگی رہنما تنویر ناز بھٹی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ اور جاپان کے معروف بزنس مین چوہدری غالب حسین حلقے کا درہ کیا اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے یونین کونسل منیاندہ سرصوبہ شاہ موضع منیاندہ ڈھوک چودھری مرزا خان،ٹھیکیدار چوہدری پرویز اختر کی چچی صاحبہ سابق ممبر ضلع کونسل چودھری مرزا خان مرحوم کی زوجہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ سرصوبہ شاہ سابق امیدوار برائے ناظم ماسٹر محمد آزاد کے والدکی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل دوبیرن کلاں میں سکوٹ ڈھوک بگلہ راجگان والے محمد فیاض کے صاحبزادے محمد نویدکی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل دوبیرن کلاں میں سکوٹ میں فارن آفس کے آفیسر عزیر الحق اور ضیاء الحق کی والدہ ماجدہ اور پریس کلب چوآ خالصہ کے نائب صدر انوارالحق راجہ کی تائی صاحبہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل دوبیرن کلاں میں سکوٹ میں راجہ محمد اسلم کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ موضع سکرانہ میں اخلاق کیانی سے ان کی والدہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ موضع سکرانہ میں بزرگ مسلم لیگی محمد گلستان کیانی فرشی سے ان کی عزیزہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ موضع سکرانہ میں سب انسپکٹر راجہ سعید کیانی کے والدکی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ موضع سکرانہ میں شیراز کیانی مرحوم کے لیے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ سرصوبہ شاہ سابق امیدوار برائے ناظم ماسٹر محمد آزاد کے والد کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ میں صوبیدار ریٹائرڈ محمد افضل کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی،یونین کونسل منیاندہ پنڈمیرگالہ چوہدری عظمت محمود لنگڑیال کی والدہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی، یونین کونسل منیاندہ سرصوبہ شاہ موضع منیاندہ قدوس چوہان کی والدہ محترمہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

راجہ ندیم احمد تین ہفتے کے نجی دورے پر بیرون روانہ

Raja Nadeem Ahmed left for a three-week overseas tour

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد تین ہفتے کے نجی دورے پر بیرون روانہ۔ساتھیوں دوستوں نے اہر پورٹ پر دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اٹلی، سویزئر لینڈاور سپین کے تین ہفتے کے لیے ایک نجی دورے پر روانہ ہو گے بیرون روانگی کے موقع پر چوہدری خضران،چوہدری وقاص اور دیگر عزیزو اقارب نے ان کو دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا راجہ ندیم احمد اپنے ایک پیغام میں کہا بیرون ملک کے اس دورے کے موقع وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button