کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مارچ،2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مظفر نواز ملک نے قتل کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم مسرت حسین کو عمر قید جبکہ پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔مجرم مسرت حسین نے گزشتہ برس جنوری میں ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے سعادت اللہ کو قتل کر دیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی جاوید اللہ کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مقتول کے بھائی جاوید اللہ سکنہ پارہ چنار نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرے 60سالہ بڑا بھائی سعادت اللہ جو ملائشین نیشنلٹی ہولڈر تھا اوروہاں بطور ڈاکٹر کام کررہا تھا نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔سال 2007میں میرے بھائی سعادت اللہ نے خاندان کی مرضی کے بغیر ام ہانی نامی لڑکی سے شادی کر لی تھی اور اسے ہمراہ ملائشیالے گیا تھا۔اس بات کا دکھ ام ہانی کے رشتہ داروں کو تھا۔عرصہ تین ماہ بعد بھائی واپس آگیا اور کلر سیداں کے نواحی علاقہ پیر گراٹہ میں ڈرائیور ذوالفقار علی اور کک مسرت شاہ کیساتھ رہائش پذیر تھا اور وقوعہ کے روز مقتول اپنے خالی پلاٹ میں دھوپ سینکنے کیلئے بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
Kallar Syedan; Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Muzaffar Nawaz Malik sentenced Musarrat Hussain to life imprisonment and Rs 500,000 fine on convicted in a murder case. The case was registered in Kallar Syedan police station on the complaint of Javed Ullah, brother of the deceased. It may be recalled that the victim’s brother Javed Ullah, resident of Para Chinar, while filing a case in Kallar Syedan police station, had stated that my 60-year-old elder brother Saadat Ullah, who was a Malaysian nationality holder and was working as a doctor there, had got married twice. Brother Saadat Ullah had married a girl named Umani without the consent of the family and he had gone to Malaysia with her. The relatives of Umani were saddened by this. The driver was staying with Zulfiqar Ali and Cook Musarrat Shah in Pir Grata and the victim was left empty-handed on the day of the incident. He was sitting home when he was shot dead.
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا
Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan held a monthly open forum to resolve public grievances and issues related to the finance department
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مارچ،2022ء)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر قانون گو گرداور صوفی محمد بشیر، گرداور چوہدری عبدالقدوس،گرداور چوہدری جابر عباس اور سروس سنٹر آفیشل عرفان اکرم سمیت پٹواری اور سائلین موجود تھے۔اس موقع پر ٹکال کے رہائشی چیف مہربان حسین نے بتایا کہ دیہی مرکز مال چوآ خالصہ میں انتقالات اور فرد کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے۔پٹواری راجہ شاہد محمود نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے آئی ڈی بند ہونے کی وجہ سے محکمہ مال سے متعلقہ تمام امور ٹھپ پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو مسائل کا سامنا ہے۔دیہی مرکز مال منیاندہ میں بھی آئی ڈی بند ہونے کی وجہ سے سائلین کو اس طرح کے مسائل درپیش ہیں۔الطاف حسین سکنہ پنڈ میرگالہ ہر دو پنڈورہ نے بتایا کہ 02 فروری سے محکمہ مال کلر سیداں کے چکر لگا رہا ہوں،مفاد عامہ کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے اے سی کلر سیداں کو درخواست دی جس پر انہوں نے تحصیلدار کو موقع پر جا کر راستہ کھلوانے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
آئندہ عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
PTI candidates will also win the next general elections by a landslide
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مارچ،2022ء)—پی ٹی آئی کی رہنما و نائب صدر تحصیل کلر سیداں برجیس جیلانی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ چلنے سے قبل ہی فلاپ ہو گیا۔آصف زرداری کے خانہ بدوشوں والے ڈیرے ان کے کسی کام نہیں آ سکیں گے۔اگر ملک سے بھاگے ہوئے سزا یافتہ شخص نے وزیر اعظم اور اور وزیر اعلی کا فیصلہ کرنا ہے تو ن لیگ کی سیاست پر انا للہ و انا الہ راجعون ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولہ عدم اعتماد کی بڑھکیں لگا کر خود ہی مصیبت میں پھنس چکا ہے۔اپوزیشن والے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے جس بھی دروازے پر گئے وہاں سے ان کا کشکول خالی ہی واپس لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اپوزیشن سے 2023تک اس لئے انتظار نہیں ہو رہا کیونکہ ان کی سیاست تنزلی کی دلدل میں پھنس چکی ہے۔یہ منفی سرگرمیوں کے ذریعے جتنا باہر آنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی اندر دھنستے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کے اتحادی متحد ہیں اور انشاء اللہ حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا کریڈٹ عمران خان کو نہیں بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے
The credit for reduction in petrol and electricity rates goes to Bilawal Bhutto Zardari and not to Imran Khan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مارچ،2022ء)پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا کریڈٹ عمران خان کو نہیں بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جن کے مہنگائی مارچ سے وزیراعظم نے گھبرانا شروع کردیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چاربرسوں میں نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت نے بلاول بھٹو کے مارچ سے گھبرا کر بجلی اور پٹرول کت نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کے لیئے قربانیاں دی ہیں ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں عوامی راج کے ساتھ ساتھ 73 کے متفقہ آئین کا بھی تحفظ کرنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کراچی سے اسلام اباد کی جانب مارچ کی شکل میں روانگی کے بعد حکومت لڑکھڑا رہی ہے عمران خان اور ان کے ساتھی اتحادیوں کی منت سماجت میں مصروف ہیں انہیں اقتدار جاتا دیکھ کر اب اتحادیوں کی یاد بھی ستانے لگی ہے مگر اب اس حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔