پیرس؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان،02،مارچ،2022ء)–ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے جشن معراجِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ الاسلام علامہ طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے حسن محی الدین مہمان خصوصی تھے۔جلسے میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری طاھر عباس گورایہ نے سرانجام دئیے، نعت خواں حضرات نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں قصیدہ خوانی کی ۔جلسے میں سفارت خانہ پاکستان فرانس سے بھی عملے نے شرکت کی۔ علامہ میر حسن قادری نے خطاب کرتے ھوئے صاحبزادہ حسن محی الدین کو خوش آمدید کہا۔ 70 کے قریب افراد نے حالیہ دنوں میں ادارہ منہاج القرآن کی تاحیات ممبر شپ لی ھوئی تھی ان میں سے جو موجود تھے ان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔حسن محی الدین نے اپنے خطاب میں واقعہ معراج کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں اس پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معراج النبیﷺ کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نھیں ھے تاریخ انسانی میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ یہ اللہ کی جانب سے اپنے محبوب نبیﷺ کی شان میں ایک عظیم تحفہ تھا۔