کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مارچ،2022ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاجاوید اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ایم ایس کلر سیداں ڈاکٹر محمد خالد انصاری اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین بھی اس موقع پرموجود تھیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے مل کر ان قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں 36 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اور اس کیلئے 145موبائل ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جو 32ایریا انچارج کی زیر نگرانی یہ قومی فریضہ سر انجام دیں گی۔بنیادی مراکز صحت میں 13 فکسڈ ٹیمیں جبکہ کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں دو دو فکسڈ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کی خصوصی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں لوکاٹ کا پودا بھی لگایا۔
Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 01, March, 2022) – Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan conducted a five-day polio campaign by vaccinating children under the age of five at THQ Hospital Kallar Syedan. Dr. Muhammad Khalid Ansari, MS Kallar Syedan, and Dr. Abida Parveen, DMS were also present on the occasion. Addressing a function held at THQ Hospital, Assistant Commissioner Kallar Syedan said that the polio campaign is a national duty she said that the target for immunization of 36,000 children across the tehsil has been set and for this 145 mobile teams have been appointed with 32 area in-charges. It will carry out its national duty under the supervision of 13 fixed teams in basic health centers while two fixed teams have been appointed in Kallar Syedan and Chauk Pindori. Special monitoring of polio teams will also be done. Assistant Commissioner Kallar Syedan later said she also planted Loquat in connection with the tree planting campaign at THQ Hospital.
انجینئر چوہدری مبشر عباس کی دعوت ولیمہ
Wallima of Engineer Ch Mubashar Abbass celebrated
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مارچ،2022ء)—مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر مختصر مگر جامعہ تبصرے کیئے سابق ارکان اسمبلی کلرسیداں سٹی مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس کے فرزند انجینئر چوہدری مبشر عباس کی دعوت ولیمہ میں مختلف آرا کا اظہار کر رہے تھے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کے ذمہ دار سیاسی لوٹے ہیں جو ہردور میں فروخت کے لیئے دستیاب رہتے ہیں یہ حقدار کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں بار بار سیاسی جماعتیں اور وفاداریاں بدل کر یہ بے اصولی کو فروغ دیتے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے حالیہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو حلقہ بندیاں تشکیل دی ہیں یہ زمینی حقائق اور عوامی مفادات کے سراسر منافی ہیں۔ انہوں نے یوسیز کے نظام کے خاتمے کی بھی شدید مخالفت کی اور کہا کہ اس طرح لوگوں کو اپنی علاقائی شناخت سے محروم کردیا گیا۔حکومت تمام شعبوں میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے بیساکھیاں ہٹتے ہی یہ زمین بوس ہو جائے گی۔سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں خطے اور عالمی سطح پر بھی کساد بازار ی کا رحجان ہے۔ہمارے خطے میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ بھارت اور اس کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیاں ہیں جس سے ممالک کے مابین تناو کی سی کیفیت برقرار رہتی ہے۔
ملک حنین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی
Wallima of Malik Hasnain celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مارچ،2022ء)—پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک عنصر خان کے فرزند ملک حنین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، راجہ صغیراحمد،چوہدری جاوید کوثر کے علاوہ راجہ جاوید اخلاص،چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد عظیم،ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،ملک پرویز کنگر،چوہدری ظہیر محمود،قدیر عباسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،راحت محمود کیانی،راجہ عثمان مانی، عاقب علی،چوہدری ابرار حسین،محسن نوید سیٹھی،حاجی اخلاق حسین،راجہ محمد ثقلین،آصف محمود کیانی،محمد ظریف راجا، چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی، چوہدری تنویر شیرازی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
مولانا محمد ہاشم رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس آج بروز منگل صبح 9 بجے تا نماز ظہر دربار عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف میں ھوگا
Mollana M Hashim urs mubarak to commence in Baghar shareef today
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مارچ،2022ء)—خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمد ہاشم رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس آج بروز منگل صبح 9 بجے تا نماز ظہر دربار عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف میں ھوگا جس میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام اور ثناء خوان شرکت کریں گے۔ اختتامی دعا ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت پیر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف فرمائیں گے۔
ملک محسن فیاض ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ کی پُروقار تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی
Malik Mohsin Fayyaz Advocate’s grand wallima reception turned into a political gathering
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مارچ،2022ء)—انجمن تاجران آئی 9 ٹریڈرز اسلام آباد کے چیئرمین ملک محمد فیاض کے فرزند ملک محسن فیاض ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ کی پُروقار تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان،راجہ جاوید اخلاص،افتخار احمد وارثی،کرنل شبیراعوان،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری، معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر چوہدری مزمل حسین،چوہدری نصیر احمد ، چوہدری عثمان خاور، چوہدری عمران،انسپکٹر راجہ امجد، عابد ہاشمی،سنئیر،چوہدری بشارت نور، چوہدری اخلاق حسین،شفیق الرحمن، ڈاکٹر شعیب، یاسر کیانی حاجی حمید وارثی ، ملک پرویز کنگر ، فرخ سیال ، چاند مبین ، چوہدری سبحان اسلم ، وسیم عباس ۔کاشف حسین سابق چیرمین راجہ اسلم ، سابق کونسلرز صوبیدار چوہدری مشتاق ، چوہدری ناصر ٹھیکیدار،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویراختر شیرازی،اکرام الحق قریشی۔کاشف حسین چوہدری محمد عظیم ،ملک طارق رحیم، چوہدری نصیر احمد -راجہ تنویر ایڈوکیٹ -عابد ہاشمی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی