DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Road work approved for Balyala to Mamyam and Dada Pir Kala road

بلیالہ سے لیکر ممیام تک، ممیال روڈ کی پلی اور دادا پیر کالا روڈ کی چڑائی فی الفور تعمیر کر نے کے احکامات جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2022)
سلطان خیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ کوششیں رنگ لے آہیں۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے متعدلنک سڑکوں اور پلیوں کے لیے خطیر گرانٹ منظور کر لی۔ راجہ تصدق جنجوعہ کی در خواست پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے بلیالہ سے لیکر ممیام تک، ممیال روڈ کی پلی اور دادا پیر کالا روڈ کی چڑائی فی الفور تعمیر کر نے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ، ممیام تا سامٹھی بلیالہ کے لیے آئندہ بجٹ میں 3کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان خیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ کے زیرانتظام ان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر راجہ عابد حسین جنجوعہ،نمبردار محمد شفیق جنجوعہ،راجہ زاہد حسین جنجوعہ، راجہ عامر حسین جنجوعہ، راجہ تصدق جنجوعہ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ، راجہ طیب جنجوعہ، راجہ حمزہ تصور جنجوعہ، راجہ خالد حسین جنجوعہ، راجہ نوید حسین جنجوعہ،راجہ منصور شاہد جنجوعہ، راجہ احمد فیاض جنجوعہ، راجہ طارق محمود جنجوعہ، راجہ عبد الرؤف جنجوعہ، راجہ آفاق طائر جنجوعہ، راجہ وسیم اکرم جنجوعہ، قمر کیانی،سکندر کیانی، ممیام راجگان سے راجہ ثقلین جنجوعہ،راجہ عمران جنجوعہ، راجہ غلام ربانی جنجوعہ، راجہ محمد بشارت جنجوعہ،ممیال سے چوہدری اشفاق اور چوہدری توقیر شامل تھے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 1, 2022)
Sultan Khel’s young political and social personality Raja Tassaduq Janjua’s efforts have paid off. MPA Raja Saghir Ahmed approved a hefty grant for diversified roads and bridges. At the request of Raja Tassaduq Janjua, MPA Raja Saghir Ahmed issued orders for immediate construction of the bridge from Baliyala to Mamyam, the bridge of Mamyal Road and the ascent of Dada Pir Kala Road. He announced a grant of Rs. 3 crore in the budget. He expressed these views while addressing a corner meeting at his residence under the auspices of Raja Tassaduq Janjua, a young political and social personality of Sultan Khel. , Raja Zahid Hussain Janjua, Raja Amir Hussain Janjua, Raja Tassaduq Janjua, Raja Umair Taswar Janjua, Raja Tayyab Janjua, Raja Hamza Taswar Janjua, Raja Khalid Hussain Janjua, Raja Naveed Hussain Janjua, Raja Mansoor Shahid Janjua, Raja Ahmad Fayyaz Janjua, Raja Tariq Mahmood Janjua, Raja Abdul Rauf Janjua, Raja Afaq Tayyar Janjua, Raja Wasim Akram Janjua, Qamar Kayani, Sikandar Kayani,  Raja TSaqlain Janjua, Raja Imran Janjua, Raja Ghulam Rabbani Janjua, Raja Muhammad Basharat Janjua,  Chaudhry Ashfaq And Chaudhry Tauqeer.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کے رہائشی صغیر زرگر کے گھر آمد

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits the house of Kahuta Gride Station resident Saghir Zargar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کے رہائشی صغیر زرگر کے گھر آمددوکان پر لاکھوں روپے مالیت کی چوری پر افسوس کا اظہار اپنے مکمل تعاون کا یقین دیلا یا۔صغیر زرگرنے اظہار ہمددری کر نے پر کرنل محمد شبیر اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ قبل کہوٹہ شہرکے معروف تاجر صغیر زرگر کی دوکان پر چوری کی واردات ہوئی جس میں چوروں نے رات کو دوکان کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لے اڑے گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کے مقام پر صغیر زرگر کی رہائش گاہ آکر ان سے اظہار افسوس کیا اور ان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دیلایا صغیر زرگرنے اظہار ہمددری کر نے پر کرنل محمد شبیر اعوان کا شکر یہ ادا کیااس موقع پر حافظ محمد تاج، حافظ صغیر احمد،چوہدری واحد محمود،ماسٹر محمد زبیر،ظہیر زرگر، نوید زرگر، سلیم زرگر، کرنل محمد شبیر اعوان کے چیف سپورٹر نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیات عدیل افضل،سردار ماجد حسین،ملک سہیل سہیلی، ملک محبوب حسین،فیصل محمود ستی سمیت کثیر تعداد اہل محلہ شریک تھے۔

اپنا قیمتی ووٹ جماعت اسلامی کو دے کر کامیاب کریں,ملک عبد القیوم

Succeed by giving your valuable vote to Jamaat-e-Islami, Malik Abdul Qayyum

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2022)
ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے ملک کو ایک مخصوص طبقہ نوچ نوچ کر کھا رہا ہے وزیروں، مشیروں کی ایک بڑھی فوج پرماہانہ کڑوروں روپے پروٹوکول کی مد میں خرچ ہو رہے ہیں نہ کام نہ کاج صرف دشمن اناج کے مترادف یہ لوگ مزے کر رہے رب کی زمین پر رب کا قانون ہونا چاہے جماعت اسلامی کی حکومت سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دکھ لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے حکمران جو ملک خسارے میں ہے ملک خسارے میں ہے خزانہ خالی ہے کا رونا روتے رہتے ہیں مگر نہ تو اپنی تنخواہیں چھوڑتے ہیں نہ پروٹوکول نہ دیگر آسائشیں چھوڑتے ہیں ملک کو گروی رکھ کر بیرون ملک سے قرضے لے کر خود مزے لے رہے ہیں ملک عوام آئندہ الیکشن میں ان مزے لینے والے مفاد پرستوں کو اپنی ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں اور اپنا قیمتی ووٹ جماعت اسلامی کو دے کر کامیاب کریں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ سکے۔

مغلوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کروں گا,عبد المجید مغل

I will bring the Mughals together on one platform, Abdul Majeed Mughal

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2022)عبد المجید مغل سر پرست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے بیان میں ملک بھر کے طول و عرض میں بسنے والے مغلوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کروں گاانہوں نے کہا کہدکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورتعاون لیتے ہوئے ہی انسان کو زندگی کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورحاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سر پرست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاتفریق ایک دوسرے کی مدد کرنا تمام معاشروں کا خاصہ ہے دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے اسلام کی حقوق العباد کی تعلیمات معاشرتی ذمے داریوں اور انسانی فلاح وبہبود کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صدقہ، خیرات، زکوٰۃ، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے تایا زاد بھائی حاجی طیب وفات پا گئے

Haji Tayyab, cousin of Dr. Sahibzada Sajid-ur-Rehman, has passed away

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1مارچ2022)–ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین دربا ر عالیہ بگہار شریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے تایا زاد بھائی اور علامہ صاحبزادہ بلال رضوی فاضل بیرہ شریف کے والد اور حاجی مولوی صادق مرحوم کے بیٹے حاجی طیب وفات پا گئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین دربا ر عالیہ بگہار شریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے پڑھائی نماز جنازہ میں رہنما مسلم لیگ (ن) سابق ممبر صوبائی اسمبلی نائب صدر مسلم لیگ پنجاب راجہ محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے خضر حیات ستی سیاسی و سماجی شخصیات،بلدیاتی سابق اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کرنل (ر) ولی محمد جنجوعہ مرحوم کی اہلیہ وفات پاگئیں

Late Col (retd) Wali Muhammad Janjua’s wife passed away

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1مارچ2022)—کرنل (ر) ولی محمد جنجوعہ مرحوم کی اہلیہ، بریگیڈیئر راشد ولی جنجوعہ، کرنل سہیل ولی جنجوعہ، کرنل فیصل ولی، ڈاکٹر عامر ولی کی والدہ اور کرنل شہاب گل کی پھپو وفات پاگئیں۔ نماز جنازہ سخی سبزواری دربار کہوٹہ میں ادا کی گئی۔ جس میں معززین علاقہ،عسکری و سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

راجہ خالد جنجوعہ کی والدہ کی دعائے قل

Dua e Qul observed for the late mother of Raja Khalid Janjua

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1مارچ2022)–نائب صدر جنجوعہ فیڈریشن کہوٹہ راجہ خالد جنجوعہ، راجہ اسد جنجوعہ اور راجہ ساجد جنجوعہ مرحوم کی والدہ اور راجہ خاور جنجوعہ کی دادی کی دعائے قل جامع مسجد امیر حمزہ محلہ راجگان کہوٹہ میں ادا کی گئی۔ ممتاز عالم دین خطیب مولانا حافظ عبداللہ عباسی نے اس موقع پر ماں کی عظمت کے حوالے سے خطاب کے بعد دعا ئے مغفرت بھی کی۔ دعائے قل میں سیاسی و سماجی شخصیات،بلدیاتی سابق اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button