DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Illegal occupation of my family’s 150 kanals of land and house built on it, British Pakistani woman Lubna Rashid

میری فیملی کی ڈیڑہ سو کنال آراضی اور اس پر تعمیر شدہ مکان پر ناجائز قبضہ ,برطانوی پلٹ خاتون لبنی راشد

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28فروری2022ء)—برطانوی پلٹ خاتون لبنی راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے میری اور میری فیملی کی ڈیڑہ سو کنال آراضی اور اس پر تعمیر شدہ مکان پر ناجائز قبضہ کر کے مکان میں نصب بجلی کا میٹر اور گھر میں موجود سامان جس میں قیمتی کمبل،فریج،برتن،اوون،مائیکرویو اور فرنیچر وغیرہ شامل تھا کو چوری کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ کلر سیداں میں واقعہ کی درخواست جمع کروائی مگر تھانہ کلر سیداں پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر بلغارحسین شاہ نے گھریلو سامان کی چوری کے ذکر کو گول کرتے ہوئے صرف میٹر چوری کا مقدمہ درج کیا جس پر میں نے دیگر چوری ہونے والے سامان کی الگ درخواست دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بیانات دینے کے باوجود تفتیشی آفیسر نے میرا کیس کمزور کرنے کیلئے انہیں مثل کا حصہ نہ بنایا اور اپنی مرضی کی رپورٹ تیار کر کے ایس پی صدر کو بھیج دی۔انہوں نے تفتیشی آفیسر پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی موجودگی میں مجھے انصاف کی توقع نہیں۔گزشتہ اڑھائی ماہ سے کبھی سی پی او کبھی ایس ڈی پی او اور کبھی ایس پی صدر کے دفاتر کے چکر لگا رہی ہوں مگر کہیں سے بھی مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 February 2022) * British Pakistani woman Lubna Rashid has accused her opponents of illegally occupying 150 kanals of land belonging to me and my family and the house built on it. She said that the electricity meter installed in the house and its contents including valuable blankets, refrigerator, utensils, oven, microwave and furniture etc. were stolen. Investigating Sub-Inspector Bulgar Hussain Shah, while mentioning the theft of household goods, registered a case of theft of only meter, on which I have filed a separate application for other stolen goods, but no action has been taken against them. She said that despite giving statements, the investigating officer did not make him part of the parable to weaken my case and prepared his own report and sent it to the SP Saddar. She also accused the investigating officer of bias. “I don’t expect justice in his presence. For the last two and a half months, sometimes CPO, sometimes SDP,” She said. I have been visiting the offices of the SP Saddar from time to time but I do not see justice being done anywhere.

ملک محمد فیاض کے فرزند ملک محسن فیاض ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ کی پُروقار تقریب

Wallima of Malik Mohsin Fayyaz advocate held with social and political personalities

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28فروری2022ء)—انجمن تاجران آئی 9 ٹریڈرز اسلام آباد کے چیئرمین ملک محمد فیاض کے فرزند ملک محسن فیاض ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ کی پُروقار تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان،راجہ جاوید اخلاص،افتخار احمد وارثی،کرنل شبیراعوان،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری، معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر چوہدری مزمل حسین،چوہدری نصیر احمد، چوہدری عثمان خاور، چوہدری عمران،انسپکٹر راجہ امجد، عابد ہاشمی،سنئیر،چوہدری بشارت نور، چوہدری اخلاق حسین،شفیق الرحمن، ڈاکٹر شعیب، یاسر کیانی حاجی حمید وارثی، ملک پرویز کنگر، فرخ سیال، چاند مبین، چوہدری سبحان اسلم، وسیم عباس۔کاشف حسین سابق چیرمین راجہ اسلم، سابق کونسلرز صوبیدار چوہدری مشتاق، چوہدری ناصر ٹھیکیدار،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویراختر شیرازی،اکرام الحق قریشی۔کاشف حسین چوہدری محمد عظیم،ملک طارق رحیم، چوہدری نصیر احمد -راجہ تنویر ایڈوکیٹ -عابد ہاشمی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

راجہ بلال خلیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

wedding of Raja Bilal Khalil celebrted

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28فروری2022ء)—مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و معروف کاروباری شخصیت راجہ طلال خلیل کے بھائی راجہ بلال خلیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فارق حیدر، شاہ غلام قادر، چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں کشمیر راجہ سعید اکرم، پروریز رشید،سینیٹر افنان اللہ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص، ضیاء اللہ شاہ، ملک ابرار احمد،محمود شوکت بھٹی،حافظ عثمان عباسی ،انجم عقیل،،شیخ ساجد الرحمن ،نعیم خان بابا،سیکٹر کمانڈر اسلام آباد ہمایوں خان، ایڈیشنل آئی جی پنجاب راجہ رفعت ، ڈی آئی جی اسلام آباد جہانزیب نزیر سابق چیف آف نیول سٹاف جنرل عبدالعزیز مرزا، ایس ایس پی راولپنڈی رانا شاہد، ایس پی اسلام آباد راجہ ظہیر ارشد،ایسی پی ریٹائرڈ جمیل احمد ہاشمی،برگیڈئرطالب، برگیڈئر نوید، کرنل منور، کرنل یاور، چئیرمین واسا راولپنڈی ہارون کمال ہاشمی، راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، چوہدری صداقت حسین، خلیل احمد، عمران الیا س، دوست محمد خان،حافظ سہیل اشرف، صفدر کیانی، نوید بھٹی، شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز، حامد عباسی،ہیر سید خضر حسین شاہ،چوہدری اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ عامر مظہر،اسد عزیز،طارق تاج،صوبیدار غلام ربانی،شاہد گجر سمیت دیگر سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button