کلرسیداں/گوجرخان؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28فروری2022ء)—پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا مارچ قوم کو حکومت کے خاتمے کی نویدلائے گا ہم نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت کوگھر بھیج کرہی اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔کلرسیداں اور گوجرخان کے کارکنان 7مارچ کو گوجرخان میں اپنے قائد بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پارٹی کے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے کی۔ تقریب میں راجہ شاہ رخ پرویز،ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ غلام قنبرنے سرانجام دیئے۔راجہ خرم پرویز نے کہا کہ آئندہ ہفتے گوجرخان میں تاریخ کا بڑا اجتماع ہونے جا رہا ہے یہ مارچ صرف پیپلز پارٹی کا ہی نہیں بلکہ یہ ہر اس شخص کا مارچ ہے جو مہنگائی بے روزگاری غربت افلاس پٹرول آٹے چینی بجلی گیس نے نرخوں سے پریشان ہے۔ ادویات کے نرخوں میں پانچ سو فیصد اضافہ کرکے کرپشن کی گئی انہوں نے کہا کہ عمران اور ان کے ساتھی کچھ بھی ڈیلیور کرنے کی بجائے ماضی کے حکمرانوں کو چور چور کہہ کر اب لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔ یہ چورن اب نہیں بکے گا جنہیں یہ چور چور کہتے ہیں ان کے ادوار میں تو ملک معاشی طور پر بھی آج سے کئی گنا بہتر تھی مگر موجود ہ حکمرانوں نے لوگوں سے تو روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تاریخ کے ایک بڑے اجتماع کی قیادت کرتے ہوئے سات مارچ کو گوجرخان پہنچیں گے جہاں کلرسیداں اور گوجرخان کے لوگ مارچ کے شرکا کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا ہمارا مارچ اسلام آباد پہنچ کر منتشر نہیں ہوگا بلکہ ہم اس نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت کو گھر واپس بھیج کر گھروں کو واپس جائیں گے۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے پوٹھوہار سے راجہ پرویزاشرف کو وزیراعظم بنا کر ہمارے علاقے کو عزت دی۔پوٹھوہار کے لوگ اپنے قائد بلاول کا گوجرخان میں مثالی استقبال کریں گے تقریب سے محمد اعجاز بٹ،ماسٹر غالب حسین،نورالہی نوری،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالغفور،اظہر بھٹی اور شیخ نسیم کامران نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan / Gujar Khan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 February 2022) * PPP Rawalpindi Division General Secretary Raja Khurram Pervez said that the march starting from Karachi under the leadership of Bilawal Bhutto Zardari will herald the nation to end the government we are incompetent. And will send the selected government home and return to their homes. Kallar Syedan and Gujar Khan workers will give a historic welcome to their leader Bilawal Bhutto in Gujar Khan on March 7. He expressed these views while addressing party workers in Kallar Syedan on Sunday. Which was presided over by Tehsil President of the party Muhammad Ijaz Butt. Raja Shah Rukh Pervez, District President Chaudhry Zaheer Mahmood and others also attended the function. Raja Ghulam Qanbar performed the duties of director. Raja Khurram Pervez said that next week is going to be the biggest gathering of history in Gujar Khan. Flour, sugar, electricity, and gas are worried about prices. He said that instead of delivering anything, Imran and his associates could no longer mislead the people by calling the rulers of the past thieves. He said that Bilawal Bhutto Leading a large gathering of history, they will reach Gujar Khan on March 7 where the people of Kallar Syedan and Gujar Khan will welcome the participants of the march. PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mehmood said that PPP is the only party that honored our area by making Raja Pervez Ashraf the Prime Minister from Pothohar. Muhammad Ijaz Butt, Master Ghalib Hussain, Noorullah Noori, Yasir Bashir Raja Advocate, Chaudhry Abdul Ghafoor, Azhar Bhatti and Sheikh Naseem Kamran also addressed the function.