DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Rising diesel and petrol prices have led to exorbitant fares for transporters and local vehicles
ڈیزل پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹروں اور لوکل گاڑیوں نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26فروری2022)
ڈیزل پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹروں اور لوکل گاڑیوں نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے رکشوں کیری ڈبوں بسوں ٹرکوں ٹریکٹر ٹرالیوں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے اب دور دراز علاقوں سے لوگوں کو کہوٹہ آنے پھر ضروری کام سے راولپنڈی جانا ہو تو وہ سو بار سوچتے ہیں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر ہی نہیں آتی سبزی فروٹ والے ریٹ لسٹ سے ڈبل پیسے لیتے ہیں جبکہ چھوٹا گوشت 12سو سے2000تک فروخت ہو رہا ہے اسی طرح ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کم وزن روٹی 12جبکہ نان 15پراٹھا 30کا کر دیا ہے چائے50سے60روپے کپ ملتی ہے انتظامیہ دو چار تاجروں کی رپورٹ دے دیتی ہے ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور راتو رات کروڑ پتی جبکہ غریب فاقوں پر مجبور ہیں آج تک انتظامیہ ریٹ لسٹ اویزاں کرا کر اُس پر عمل در آمد نہ کروا سکی شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے شہری کروڑوں کا ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں محکمہ ہیلتھ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے شہر کے بعد میڈیکل سٹوروں پر دو نمبر ادوویات فروخت ہو رہی ہیں جبکہ نشہ اور ٹیکے اور ممنوع ادوویات دھڑے سے فروخت ہو رہی ہیں قوائد و ضوابط کو وند کر محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے عام آدمی میڈیکل سٹور چلاتے ہیں۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 February 2022)
Rising diesel and petrol prices have led to exorbitant hikes in fares by transporters and local vehicles. There is no such thing as government and administration. Vegetables and fruit growers take double money from the price list, while small meat is being sold from 1200 to 2000. Tea is available at Rs. 50-60 per cup. The administration reports two or four traders. Hoarding and illicit profiteers are crorepatis overnight while the poor are forced to starve. Citizens are deprived of basic amenities despite paying taxes of crores.
محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ اور ماسٹرارشد محمود بھٹی نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
M Zareen Bhatti of Tiyala and Master Arshad Mahmood Bhatti meet journalist Kabir Ahmed Janjua at his residence
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26فروری2022)
معروف مذہبی و سماجی شخصیات محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ اور ماسٹرارشد محمود بھٹی نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔علاقائی،مسائل اور سیاست پر گفتگو کی گئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت برطانیہ کے معروف بزنس مین محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ اور معروف سماجی وعلمی شخصیت ماسٹرارشد محمود بھٹی نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ سے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اس موقع پر معزز مہمانوں محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ اور ماسٹرارشد محمود بھٹی نے نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے دین اسلام پر، علاقائی مسلے مسائل اورحلقے کی سیاست پر گفتگو کی گئی اس موقع پر میزبان نے اپنے معززمہمانوں محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ اور ماسٹرارشد محمود بھٹی کے اعزاز میں پر تکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا محمد ذرین بھٹی آف ٹیالہ اور ماسٹرارشد محمود بھٹی نے اپنے میزبان کا شکریہ اداکیا۔
بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا۔راجہ جاوید احمد آف سکوٹ
I will take full part in the local body elections whenever they take place. Raja Javed Ahmed of Skot
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26فروری2022)
راجہ جاوید احمد آف سکوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں سیاسی میدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑوں گا انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا۔تفصیل کے مطابق پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اپنے علاقے سے بے لوث پیار کرتے ہیں راجہ صاحب انتہائی، نفیس، مخلص، صاف گو، دیانتدار، خدا ترس، پڑھے لکھے نیک انسان ہیں جو اپنی عوام اور علاقے سے بے حد پیار کرتے ہیں راجہ جاوید صاحب 21/7/1952 سکوٹ تحصیل کلر سیداں میں راجہ امیر علی صاحب کے گھر پیدا ہوئے راجہ جاوید صاحب 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں ابتدائی تعلیم سے لے کر ایف اے تک پاکستان میں ہی تعلیم حاصل کی اس کے بعد وہ بسلسلہ روز گار بیرون ملک چلے گے انہوں نے یونان کی مارچنٹ شپنگ کمپنی میں میرین آفیسر کے طور پر 28 سال کام کیا اس کے بعد اپنے وطن پاکستان واپس آ گے اور حلقے میں عوام کی بے لوث خدمت کرنا شروع کر دی انہوں نے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا محترم راجہ جاوید احمد صاحب نے سابقہ بلدیاتی الیکشن میں کچھ ووٹوں سے رہ گے مگر انہوں نے عوام سے اپنا رابطہ منقطع نہ کیا نہ ہی اپنا فون آف کیا نہ ہی اپنا نمبر تبدیل کیا اور نہ ہی راولپنڈی اسلام آباد کی کسی ہاوسینگ سوسائٹی میں رہائش اختیار کی موجودہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں سیاسی میدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑوں گا انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا۔
ڈیزل پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اتنی مہنگائی کر دی ہے
Diesel, petrol, gas and electricity have become so expensive by increasing the prices
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26فروری2022)
ممتاز سیاسی سماجی شخصیت غلام مصطفی مغل صدر مسلم لیگ ن یواے ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے مہینے میں دو مرتبہ ڈیزل پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اتنی مہنگائی کر دی ہے کہ اب مزدور شخص اپنے بچوں کو ایک وقت کا کھانا بھی پیٹ بھر کر نہیں دے سکتا بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے دھکے کھا رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت اگر مزید چھ ماہ رہی تو ملک مزید پستی کی جانب جائے گا معیشت تباہ ہو گئی ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں منتخب نمائندے عوام کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں غلام مصطفی مغل نے کہا کہ ایم سی کہوٹہ کو بحال ہونا چاہیے تا کہ ہمارے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے بجائے پنڈی جان کے کہوٹہ میں خرچ ہوں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کریں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔