DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two accused Asif Hussain and Salamat Hussain sentenced to death for murder of four in Samot

سموٹ میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازعے پر چوہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان آصف حسین اور سلامت حسین کو سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرجانہ

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی کی عدالت نے کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازعے پر چوہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان آصف حسین اور سلامت حسین کو سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرجانہ،ناصر حسین اور محمد حامد کو مختلف دفعات میں 25,25 سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ اورراشد حسین کو مختلف دفعات میں 08 سال قید اور 35ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔مقدمے میں نامزد ملزم کرامت حسین کو شک کا فاہدہ دے کر مقدمہ سے بری کر دیا گیا جبکہ ملزم محمد اسد کو عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔یاد رہے کہ 13ماہ قبل،کلر سیداں کے نواحی گاؤں سموٹ میں دیوار تعمیر کرنے پر مجرمان نے مکان کی چھت پر چڑھ کر فائرنگ کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 08 افراد کو زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی،ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور کانسٹیبل ڈاکٹر امتیاز حسین نے مجرمان کو گرفتار کر کے ان سے موثر تفتیش کر کے مجرمان کو عدالت سے سزائیں دلوائیں۔

Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, February 25, 2022) * Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Masood Akhtar Kayani’s court found two accused Asif guilty in the face-to-face murder case in a dispute over building a wall in Smot village. Hussein and Salamat Hussain were sentenced to death and fined Rs.3 Lakh each. The order has been issued. The accused named in the case Karamat Hussain was acquitted on the ground of suspicion while the accused Muhammad Asad was declared wanted criminal on the run. It may be recalled that 13 months ago, At least four people, including two women, were killed and eight others were injured when gunmen opened fire from the roof of a house on the construction site.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے گاؤں چنام میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan inaugurated the tree planting campaign in village Chanam

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے گاؤں چنام میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت میں متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دسواں نمبر ہے اور ہم زیادہ سے زیادہ درخت اگا کر ہی اپنے ملک کے مستقبل کو خطرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات بہت قیمتی ہیں اور ان سے ہمیں لکڑی، زمین کی زرخیزی،پانی کے بہاؤ کی ترتیب اور دیگر اہم چیزیں حاصل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات صرف ایکو سسٹم سروس ہی نہیں مہیا کرتے بلکہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرتے ہیں۔اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ ہم نئے اگائے جانے والے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کریں۔شجر کاری مہم خاص طور پر جنگلات کے اہم ترین کردار میں اہم سنگ میل ہے اور ساتھ ہی ساتھ ملک میں موسم کی بہتری اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے اضافہ کی وجہ سے جہاں دیگر کئی مسائل ہیں وہاں ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے جس کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے مجموعی طور پر مختلف اقسام کے ایک ہزار کے قریب پودے جنگل میں لگائے۔تقریب سے چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی اور ایس ڈی ایف او تنویر شہزاد نے بھی خطاب کیا۔

بھلاکھر ;سرکاری سڑک پر گھر کا پانی بندکرنے کے مقدمے میں عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

court canceled the interim bail in the case of shutting off water supply to a house on a government road and the accused was arrested in Balakhar

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)—سرکاری سڑک پر گھر کا پانی بندکرنے کے مقدمے میں عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،گاؤں بھلاکھر کے ارسلان شبیر نے چار ماہ قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ ملزم نوید نے مزدور لگا کر سرکاری سڑک کے کنارے گزرنے والے اس کے گھر کے پانی کا راستہ بند کردیا اسے منع کیا تو اس نے حملہ کر کے زخمی کر دیا ملزم کلرسیداں کی عدالت سے عبوری ضمانت کی منسوخی پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھا بعد ازاں اس نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے بھی عبوری ضمانت حاصل کرلی ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے ملزم نوید کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر زنا حرام کاری کیلئے اغواء کر لیا گیا۔محمد حبیب خان سکنہ چبوترہ

My daughter was tricked and abducted , MHabib Khan of Chabootra

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)—محمد حبیب خان سکنہ چبوترہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی ردہ بی بی عمر 18 سال جو کہ گرلز کالج ساگر ی میں حسب معمول پڑھنے کیلئے گئی اور شام کو گھر واپس نہ آئی۔میں نے اس کی کلاس فیلوز سے پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ وہ گھر سے کالج کیلئے گئی تھی جو کالج پہنچی ہی نہیں۔مجھے شک ہے کہ کسی شخص یا اشخاص نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر زنا حرام کاری کیلئے اغواء کر لیا ہے۔

راجہ ندیم احمد نے ویلج کونسل دوبیرن کی نئی حلقہ بندی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

Raja Nadeem Ahmed challenged the new delimitation of Village Council Doberan in the Election Commission

www.pothwar.com / file photo of raja Nadeem Ahmed

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)—سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے ویلج کونسل دوبیرن کی نئی حلقہ بندی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا،انہوں نے چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ کے ذریعے ریجنل الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست پیش کی اور کہا کہ دوبیرن ویلج کونسل میں سابقہ یوسی منیاندہ اور سموٹ کو شامل کر کے وہاں کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی منیاندہ اور دوبیرن کلاں کا بارڈر بھی نہیں ملتا اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے منیاندہ اورسموٹ کی درجنوں آبادیوں کو دوبیرن میں شامل کر دیا انہوں نے تجویز دی کہ منیاندہ اور سموٹ کے دور دراز دیہات کی بجائے دوبیرن کے ملحقہ علاقوں پر مشتمل ویلج کونسل دوبیرن قائم کی جائے۔

مقامی صحافی عبدالعزیز پاشا ابو بن گئے, مقامی حلقوں اور صحافیوں نے انہیں بیٹی کی پیدائش پر دلی مبارکباد

Local journalist Abdul Aziz Pasha congratulated on the birth of his daughter

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)—مقامی صحافی عبدالعزیز پاشا ابو بن گئے اللہ تعالیٰ نے انہیں سترہ برس کے بعد بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے مقامی حلقوں اور صحافیوں نے انہیں بیٹی کی پیدائش پر دلی مبارکباددی ہے۔

پی ٹی آئی کے حقیقی کارکن ہوشیار رہیں،راجہ ساجد جاوید

Real PTI workers are clever and aware, Raja Sajid Javed

File Photo of Raja Sajid Javed

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25فروری2022ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن سے کھلواڑ کرنے والے،کرپشن اور مک مکا کی سیاست کا بدنما داغ لیئے منافقین ایک بار پھر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں لہذٰہ پی ٹی آئی کے حقیقی کارکن ہوشیار رہیں،انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے عوام کے حقوق سلب کیئے، جنہوں نے تبدیلی کے عمل میں عملی رکاوٹ ڈالی۔کرپشن کو فروغ دیا، ذاتی منفعت کے لیے پارٹی کو بدنام کیا، ورکرز کی حق تلفی کی وہ اب کسی
بھی روپ میں کسی کیساتھ بھی قابل قبول نہیں ہیں کارکنان اس طرح کی سازشیں ناکام بنانے کے لیئے متحد ہو جائیں ہم نے ان بہروپیوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button