کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،25فروری2022) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش غلام مرتضیٰ ساکن ڈھوک لاؤدی داخلی ہوتھلہ سے 2000گرام چرس بر آمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے9cکا پرچہ دے دیا۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ میرا مشن تحصیل کہوٹہ کو جرائم فری بنانا اور منشیات فروشی کا خاتمہ ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائیگی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 25 February 2022) SHO Kahuta Police Station Omar Siddique Gujjar’s operations against drug dealers is in full swing. During the operation, notorious drug dealer Ghulam Murtaza, resident of Dhok Laudi, Hothla was arrested and seized 2000 grams of cannabis. The SHO said operations will continue my mission is to make Tehsil Kahuta crime-free and eradicate drug trafficking. Criminal elements will not be tolerated under any circumstances.
ملک اکبر محمود کا صاحبزادہ حافظ عادل رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے
Wedding of Hafiz Adil celebrated
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2022) ملک اکبر محمود کا صاحبزادہ حافظ عادل رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق ملک اکبر محمود کا صاحبزادہ حافظ عادل رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب دوپری شادی ہال میں ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان،سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،صوبیدار ملک اسرائیل ملک رشید، ملک ارشد، ملک جمیل،ملک ڈاکٹر ریاض، صوفی ملک اقبال، صوبیدار ملک فاروق،ملک شکیل صاحب، ملک شوکت محمود سمیت کہوٹہ کے دینی ادارے اقراہ روضتہ الفال کے حفاظ کرام سمیت کثیر تعدادمیں اہل علاقہ نے شر کت کی۔
گندی نالیوں پر پرانی باسی مچھلی لا کر 500 سے 800 تک فروخت کی جاتی ہے
Old stale fish is brought from the sewers and sold for 500 to 800 rupees
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2022) تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ اور گرد و نواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا دیگر اشیاء کی قیمتیں تو پہلے ہی کئی گنا زیادہ تھیں سبزیوں پھلوں کو بھی پر لگ گئے ٹماٹر دو سو روپے کلو ہو گئے تھوم ساڑھے تین سو روپے کلو فروخت ہونے لگا اسی طرح ادراک، سیب، انار، مالٹے بھی قوت خرید سے باہر ہو گئے جبکہ چینی دو سو روپے چائے بھی آدھا کلو ساڑھے چھ سو کی ہو گئی سبزی فروٹ والے ریٹ لسٹ آویزاں کرتے ہیں نہ اس پر عمل درآمد کرتے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو چیز ریٹ لسٹ پر 120 کی ہے دوکاندار اس کو 200 روپے فروخت کرتے ہیں آئے روز آٹے گھی دالوں خشک فروٹ کا ریٹ بڑھ جاتا ہے جبکہ کم عمر جانوروں اور اور بیماری لاغر جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح ہر شخص کا اپنا ریٹ انتظامیہ دفتروں میں بیٹھی ہے تجاوزات کی بھرمار ہے ایم سی اہلکاران کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکیں ریڑھیوں سوزوکیوں اور رکشوں سے بھری ہیں جبکہ گندی نالیوں پر پرانی باسی مچھلی لا کر 500 سے 800 تک فروخت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ایسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے چار سال گزرنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام
Four years past, the PTI government has failed to solve the problems of the people
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2022) پی ٹی آئی کی حکومت نے چار سال گزرنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ایم این اے صداقت عباسی نے الیکشن میں کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہ کیا حلقہ پی پی سیون کے عوام انکو وؤٹ دیکر پچھتا وے کا شکار ہیں نہ سہالہ اوور ہیڈ برج تعمیر کر سکے نہ یونیورسٹی نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ نارہ میں گرلز کالج نہ بی ایچ یو کی بلڈنگ کہوٹہ شہر جو باب کشمیر بھی کہلاتا ہے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے نہ منتحب نمائندوں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی قیادت عوام علاقہ کے درمیان آکر اپنی کارکردگی بتا سکتی ہے صداقت علی عباسی نے کبھی کھلی کچہری لگا کر عوام کے دکھوں کا مداوہ نہ کیا ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں کروڑوں کی کرپشن اور خرد برد جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کہوٹہ شہر میں ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی سے غریبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے عوام علاقہ نے کہا انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اپنی ووٹ کی طاقت سے ان احتساب کریں گے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2022) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ ناصر علی کیانی،بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، محمد خورشیدخان، راجہ فیاض جنجوعہ پلوٹ اور اشرف کیانی نے سینیٹر رحمان ملک کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا گراں قدر سرمایہ تھے۔انہوں نے ساری سیاسی زندگی بھٹو خاندان سے وفا نبھائی اور جمہوریت کے لیئے قیادت کے ساتھ ساتھ جدوجہد کی،ان کی وفات سے پارٹی ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔